بشیر بدر ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے۔

عمراعظم

محفلین
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے​
چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے​
میں خود بھی احتیاطا" اُس طرف سے کم گزرتا ہوں​
کوئی معصوم کیوں میرے لیئے بدنام ہو جائے​
عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخر​
محبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے​
مجھے معلوم ہے اُس کا ٹھکانہ پھر کہاں ہو گا​
پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے​
سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے مجھ کو​
ہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے​
اُجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو​
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے​
بشیر بدر​
 
بشیر بدر کی بہت ہی مشہور و ظریف غزل۔
آخری شعر تو مشکل ہی ہے کسی اردو زبان سے تعلق رکھنے والے نے نہ سن رکھا ہو!
بہت ہی لطیف اشعار ہیں اس غزل کے واہ وا۔
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے!
بہت ہی شکریہ محترم اتنی خوبصورت غزل ہمارے ساتھ شریک کر کے لطف دوبالہ کرنے کا۔
خوش رہیں!
 
شکریہ محترم مہدی نقوی حجاز صاحب۔
 
اوشو

لائبریرین
مجھے معلوم ہے اُس کا ٹھکانہ پھر کہاں ہو گا
پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے
واہ بہت خوب انتخاب ہے عمر اعظم جی!
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
کیا خوب غزل شریک محفل کی ہے محترم عمر اعظم بھائی
ہر شعر بہت گہرا لاجواب
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر
 
سید زبیر

محفلین
بہت عمدہ انتخاب
سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے مجھ کو
ہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے
 
شوکت پرویز

محفلین
بہت خوب شراکت ہے انکل !
سبھی اشعار عمدہ ہیں (y)
میں خود بھی احتیاطا" اُس طرف سے کم گزرتا ہوں
کوئی معصوم کیوں میرے لیئے بدنام ہو جائے
واہ !
 
عمراعظم

محفلین
مجھے اعجاز انکل کا یہ شعر یاد آ گیا۔
لاکھ رستے بدل کے گھر جاؤں​
راہ میں وہ سڑک تو آئے گی​
جی جناب۔۔۔ ہم سمجھ گئے کے آپ کو یہ شعر کیوں پسند آیا۔بقول شاعر۔

ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی
دل چاہتا نہ ہو تو دعا میں اثر کہاں

سدا خوش رہیئے شوکت پرویز صاحب۔آمین
 
عمراعظم

محفلین
بشیر بدر کی بہت ہی مشہور و ظریف غزل۔
آخری شعر تو مشکل ہی ہے کسی اردو زبان سے تعلق رکھنے والے نے نہ سن رکھا ہو!
بہت ہی لطیف اشعار ہیں اس غزل کے واہ وا۔
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے!
بہت ہی شکریہ محترم اتنی خوبصورت غزل ہمارے ساتھ شریک کر کے لطف دوبالہ کرنے کا۔

مندرجہ بالا شعر یوں تو سب میں ہی بہت مقبول ہوا ،لیکن اس شعر کو جو پزیرائی ٹرانسپوٹر حضرات سے ملی وہ حیران کُن ہے،چنانچہ بے شمار بسوں، ویگنوں، ٹرکوں والے حضرات نے اس شعر کو اپنی سواریوں کی زینت بنایا۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
آہا آہا ۔۔۔۔واہ واہ ۔۔۔۔ سواد آگیا بادشاہو۔۔۔۔۔:zabardast1:شئیرنگ​
میں خود بھی احتیاطا" اُس طرف سے کم گزرتا ہوں​
کوئی معصوم کیوں میرے لیئے بدنام ہو جائے​
 
Top