ہمارا جنت نظیر معاشرہ؟

arifkarim

معطل
اگر ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں جنگ و فساد، مصائب و مسائل کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا۔ شاید ہی کچھ اوقات ایسے مل سکیں جہاں ہمارا ملک واقعی جنت نظیر کہلا سکتا ہو۔ قائد اعظم اور اس وقت کے مسلمانوں کے خواب کا آجکل کا پاکستانی معاشرہ دھچکیاں بکھیر رہا ہے اور ہم دم سادھے بیٹھے ہیں! یہ ملک جن بنیادوں پر قائم ہوا تھا وہ بنیادیں کب کی گر چکیں کی ہیں۔
اس تھریڈ میں ہم پاکستان کی ابتداء کے ان حالات و واقعات پر روشنی ڈالیں گے جن کی بناء پر آج ہمارے معاشرے کا یہ حشر ہوا ہے۔ میں اس source تک پہنچنا چاہتا ہوں کہ جب اتنے ارمانوں سے ہمیں انگریز و ہند سے آزادی حاصل ہوئی تو کہاں سے پاکستان میں مسائل کا آغاز ہوا؟ میں اپنے بزرگ users سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس تھریڈ میں دل کھول کر پوسٹ کریں۔ شائد اس طریقہ سے ہم فساد کی جڑ تک پہنچ سکیں۔ ۔ ۔ شکریہ
 
Top