ہفتہ لائبریری : ایک مختصر جائزہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ہفتہ لائبریری : ایک مختصر جائزہ



السلام علیکم


لائبریری پریزنٹیشن کا آئیڈیا پچھلے سال آیا تھا ذہن میں اردو محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقع پر پیش کرنے کے لیے کہ لائبریری پراجیکٹ کی ایک جامع پریزنٹیشن دی جائے لائبریری ایوارڈز کی تقریب میں تاہم گذشتہ سال بوجوہ یہ ممکن نہ ہوسکا ۔ تاہم اس سال اس کام کا بیڑا اٹھا ہی لیا ہے ۔ سال رواں کے آغاز سے اس سلسلے میں پلان ترتیب دیا ۔ اس پلان میں کچھ امور کی تکمیل ضروری تھی لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے جن میں سب سے اہم لائبریری کے لیے ورکنگ زون کی فراہمی تھی اور اس ذیل میں ڈسٹریبیوٹڈ پروف ریڈرز سوفٹویئر کو اردو لائبریری کی ضروریات کے مطابق ضروری تبدیلیوں سے گزارنا تھا ۔ اس سلسلے میں زکریا بھائی پہلے ہی کام کا آغاز کر چکے تھے اور انھوں نے اردو محفل فورم کے چند اہم اراکین کو اس سلسلے میں رابطہ بھی کیا تھا تاہم اراکین کی جانب سے متوقع ریسپانس سامنے نہیں آیا ۔ پھر اس تجویز پربھی غور کیا گیا کہ ڈی پی سوفٹویئر کو ضروری تبدیلیوں سے گذار کر اسے لائبریری پراجیکٹ کا حصہ بنا دیا جائے تاہم اس سلسلے میں کچھ تحفظات بھی تھے اور اہم بات یہ کہ زکریا بھائی ، نبیل بھائی اس کے انٹرفیس پرکام کریں تو انہیں لائبریری اراکین کی جانب سے ضروری فیڈ بیک بھی چاہیے ۔ ورکنگ زون کی فراہمی کا سلسلہ طوالت کا شکار ہو رہا تھا اور اس کی تکمیل کے بغیر لائبرییری پریزنٹیشن کا تصور پھیکا سا کیونکہ لائبریری ورک فلو کےاس اہم ترین مرحلے کی تکمیل سے بہت سے دیگر امور براہ راست جڑے ہوئے ہیں جن انتظامی امور کے ساتھ ساتھ طریق ہائے کار ، اصول و ضوابط ، لائبریری سے متعلق راہنما نکات ، عمومی سوالات ، و دیگر بہت سی چیزیں رکی ہوئی ہیں کہ انہیں باقاعدہ طور پر پیش کیا جاسکے ۔ ۔ ۔ اب امید ہے کہ ڈی پی سوفٹویئر کا انٹرفیس تیار ہو جائے گا تو لائبریری کا کام باقاعدہ طور پر ترتیب میں آ جائے گا اس میں کتنا وقت لگ سکتا ہے اس بارے میں زکریا بھائی اور نبیل بھائی رہنمائی کر سکیں گے ورکنگ زون اور لائبریری سائٹ پر تمام مواد پیش کرنے کے لیے اور جو دیگر آپشنز موجود ہیں بشمول جملہ "مہوش کی تحقیق" اور سعود بھائی کی کی گئی تحقیق کے ۔ اس دوران لائبریری پریزنٹیشن کے ذیل میں درمیانی راستہ یہ نکالا ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کا روڈ میپ بیان کر دیا جائے ، لائبریری سیٹ اپ اب تک جو مراحل جن مخلتف طریقوں اور انداز میں طے کر چکا ہے انہیں مکمل اپڈیٹ کے ساتھ پیش کر دیا جائے تمام اعداد و شمار کے ساتھ ، لائبریری سیٹ اپ کے جو امور ورکنگ زون سے براہ راست متاثر نہیں ہیں ان کے خد و خال بھی واضح کر دیئے جائیں ، لائبریری اراکین کے باہمی رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ کوئی حل ہونا چاہیے ، اور کچھ دیگر امور جن کا احاطہ کیا جا سکے ۔ اس لحاظ سے لائبریری پریزنٹیشن چند مراحل پر مشتمل ہے ۔ اس کا پہلا مرحلہ ہفتہ لائبریری تھا

ہفتہ لائبریری میں لائبریری پراجیکٹ کا روڈ میپ متعارف کروایا گیا ہے ۔ اور اب ماہ رواں میں اس کے خد و خال مزید واضح کرنے کے لیے لائبریری ٹیم فعال رہے گی ۔ اراکین کو مختلف ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے کچھ اراکین کو آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ لائبریری میٹنگ بھی اس سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ میٹنگ کی تفصیل کے لیے میں فرحت کو دعوت دوں گی ۔

لائبریری کے اب تک کے تمام ڈیٹا کو اعداد و شمار کے ساتھ پیش کرنا ماہ رواں کے اہداف میں شامل ہے، یہ اعداد و شمار مرحلہ وار پیش کیے جا رہے ہیں اس کا آغاز ہفتہ لائبریری میں کر دیا گیا ہے اور اگر یہ اعدا و شمار پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں شامل کیے جا سکے تو سمری پریزنٹیشن میں شامل کی جائے گی ۔ فورم پر اس ڈیٹا کو پیش کرنے والے اراکین کے نام میں یہاں درج کر رہی ہوں:

ابو کاشان
نایاب
فرحت کیانی
سیدہ شگفتہ


اردو لائبریری پراجیکٹ کی چند اہم خصوصیات :

اس وقت ہمارے پاس ایک اچھی لائبریری ٹیم تشکیل ہو چکی ہے جس کی مزید ذیلی ٹیمیں ہیں ۔ جن میں خصوصیت سے ٹائپنگ ٹیم ، اسکیننگ ٹیم ، پروف ریڈرز ٹیم ، ای بک ٹیم ، گرافکس ٹیم شامل ہیں ۔ ہر ٹیم کے بہترین و منفرد اراکین جو اپنی ذات اور کام کے لحاظ سے خود ایک مکمل ادارہ کی حیثیت رکھتے ہیں ، کا مکمل تعارف سالگرہ کے اختتامی مرحلہ میں پیش کیا جائے گا ۔ تاہم دو نام میں خصوصیت سے ابھی ذکر کرنا چاہوں گی :

اسد
نایاب

اسکین مواد کی فراہمی کے حوالے سے اسد بھائی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور متعدد عنوانات و مواد کی فراہمی کے لیے انھوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اب اس مواد کو پراسس کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے پاس ہزار سے اوپر دیگر عنوانات موجود ہیں جنہیں اسکین کیا جانا ہے ۔

نایاب بھائی نے کم عرصہ میں لائبریری کے بہت سے امور میں نمایاں طور پر مدد کی ہے خاص طور پر ای بک فارمیٹ اور ای بک تشکیل کے حوالے سے شاندار کام کیا ہے ۔

ٹائپنگ ٹیم اور دیگر ٹیموں کا تعارف بھی الگ سے پیش کیا جا رہا ہے تفصیل سے ماہ رواں میں ۔

لائبریری کا اپنا ایک فنڈ اکاؤنٹ موجود ہے جس سے لائبریری کی مختلف ضروریات کو احاطہ کیا جا رہا ہے ۔ لائبریری کے دیگر اثاثوں کے طور پر کچھ شیئرز بھی میں نے خریدے ہوئے ہیں اس لحاظ سے لائبریری پراجیکٹ اپنی ضروریات کے معاملے میں بہت حد تک خود کفیل ہے ۔ اس سلسلے میں میں نے ایک پروگرام بھی ڈیزائن کیا ہے ۔

ڈی پی سوفٹویئر پر جب زکریا بھائی اور نبل بھائی جب انٹرفیس کی تیاری کے لیے آغاز کریں گے لائبریری کے چند اہم اراکین کی ایک ٹیم ان کے ساتھ کام کرے گی اس ٹیم کا اعلان اس وقت کیا جا ئے گا ۔

لائبریری ٹیم کے درمیان باہمی رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے لائبریری پراجیٹ رابطہ اراکین کے نام اعلان کیے جانا تھے ہفتہ لائبریری میں تاہم ان اراکین کے نام اب بوجوہ لائبریری میٹنگ میں اعلان کیے جائیں گے ۔

لائبریری رکنیت کے لیے ایک خود کار طریقہ ڈیزائن کیا ہے یہ طریق کار ہفتہ لائبریری کے آغاز میں پیش کیا جانا تھا تاہم بوجوہ اب کچھ تاخیر سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں لائبریری رکنیت کے لیے ایک فارم بھی تشکیل دیا جا رہا ہے جو رکنیت حاصل کرنے کے لیے فراہم کر دیا جائے گا ۔

ہفتہ لائبریری میں کچھ قدم ڈاکیومینٹیشن کی جانب متعارف کروایا گیا ہے اس جانب ابھی مزید پیش رفت ہونا باقی ہے ۔ تاہم ضروری معاملات ماہ رواں میں فائنل کر لیے جائیں گے

ہفتہ لائبریری میں لائبریری میں مخلتف مراحل کے لیے رہنما نکات پیش کیے جانے کے ذیل میں اعجاز انکل نے "پروف ریڈنگ" کے بہت اہم نکات پیش کیے ہیں ۔

ہفتہ لائبریری میں مختلف شعبہ جات اور گوشہ جات متعارف کروائے گئے ہیں اور کچھ ابھی متعارف کروائے جانا باقی ہیں ۔ ماہ رواں میں اس جانب کام کیا جانا ہے اس سلسلے میں لائبریری اراکین اپنی شمولیت اور دستیابی کو ممکن حد تک یقینی بنانے کی کوشش کریں ۔

لائبریری کے لیے بہت سا آفلائن کام میں نے کیا ہوا ہے جسے ترتیب کرنے اور آنلائن لانے کے لیے مجھے خصوصیت سے الگ سے وقت نکالنے کی ضرورت ہے اور یہ اس صورت میں ممکن ہے کہ لائبریری اراکین بیشتر ذمہ داریوں کو نبھانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ مواد اس سے زیادہ ہے جو اس وقت اردو لائبریری میں آنلائن موجود ہے اور جسے کاپی کر کے متعدد سائٹس پر پیش کیا جا چکا ہے ، میں اپنا کیا کام اسی صورت آنلائن لانا چاہتی ہوں جب اردو لائبریری سیٹ اپ اپنی تشکیل کے ضروری مراحل مکمل کر لے ۔ میں نہیں چاہتی کہ میرا کیا ہوا کام اردو لائبریری پر پیش کیے جانے سے پہلے ہی دوسرے بہت سے ناموں سے یہاں سے کاپی کر کے دوسری سائٹس پر پیش کر دیا جائے جیسا کہ پہلے ہو چکا ہے ۔ تاہم میں اپنے کیے کام اور عنوانات کی مکمل فہرست ماہ رواں میں ضرور پیش کرنا چاہوں گی ۔

ہفتہ لائبریری میں لائبریری بلاگ بھی متعارف کروایا گیا ہے اور اس ہفتہ سے وہاں اپڈیٹس پیش کیے جانے کا آغاز ہو رہا ہے ۔

ہفتہ لائبریری کی سمری روابط کی شکل میں بھی پیش کی جائے گی ۔

ہفتہ لائبریری کے سلسلے میں جن اراکین کا تعاون مختلف زاویوں سے حاصل رہا آپ سب کا خصوصیت سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی نایاب بھائی اور فرحت کیانی ، نبیل بھائی ، زکریا بھائی ، اعجاز انکل ، شمشاد بھائی ، فہد بھائی ( ابو شامل) ، ابو کاشان ، خرم شہزاد خرم ، اور بہت سے دیگر اراکین کے نام جن میں نئے نام بھی شامل ہیں ۔

جائزہ کے ذیل میں ایک پوسٹ فرحت بھی کریں گی اور نایاب بھائی نے ایک کارڈ ڈیزائن کیا تھا جس میں ہم ہفتہ لائبریری کے بعد نئے ہفتہ کے منتظمین کو دعوت دیں گے کہ وہ اپنا پروگرام آغاز کریں ۔ میرے پاس اس کارڈ کا ربط نہیں کھل رہا اگر نایاب بھائی ، آپ اس کارڈ کو خود پوسٹ کر سکیں تو آپ سے درخواست ہے ۔ مذکورہ کارڈ میں لائبریری پریزنٹیشن کے سلسلے میں اردو محفل سالگرہ کے اختتامی ہفتہ میں دعوت نامہ بھی شامل ہے جس کی تفصیل ماہ رواں میں پیش کی جائے گی ۔ میں اس پوسٹ کے ذریعہ بھی تمام اراکین کو دعوت شرکت دینا چاہوں گی ۔

تمام اراکین لائبریری و اراکین محفل جنہوں نے ہفتہ لائبریری میں تعاون و شرکت و اظہار خیال کیا آپ سب کا شکریہ


 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
001laibreri.jpg

نایاب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم

ہماری کوشش رہی کہ گزشتہ دس دنوں میں اردو لائبریری پراجیکٹ کا احاطہ کیا جا سک اگرچہ بہت سے پہلو ہنوز تشنہ ہیں۔ تاہم آغاز ہونے بعد امید ہے کہ لائبریری ٹیم جلد ہی اس کام کو پایہء تکمیل تک پہنچا سکے گی۔

ان دس دنوں کا ایک مختصر سا جائزہ شگفتہ پیش کر چکی ہیں۔ میں یہاں عشرہ لائبریری کے دوران آغاز کردہ سرگرمیوں کا مختصر سا خلاصہ پیش کروں گی۔

لائبریری پراجیکٹ کو باقاعدہ ورک فلو کے تحت منظم کرنے اور دیگر منصوبہ جات کے بارے میں شگفتہ تفصیل سے بیان کر چکی ہیں۔ لہٰذا میں یہاں صرف لائبریری میٹنگ کے بارے میں اعلان کرنا چاہوں گی۔

جمعہ 24 جولائی 2009 کو لائبریری اراکین کی میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام لائبریری اراکین سے میٹنگ میں شمولیت کی توقع کی جاتی ہے۔ نیز اگر آپ کوئی خاص نکتہ میٹنگ ایجنڈا میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہیں اسی دھاگے میں پوسٹ کر سکتے ہیں یا بذریعہ ذپ رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ان دس دنوں میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔

آپ سب کا بہت شکریہ :)
 
Top