شعراء و اُدَبا کی تصاویر

فرخ منظور

لائبریرین
انتظار حسین (1925)



316101_intizar_hussain100.jpg

انتظار حسین نے وضع داری نہیں سیکھی بلکہ وضع داری نے انہیں اپنے اظہار کے لیے چن لیا ہے۔ انتظار کی ذات میں ادبی اختلاف رائے کے سوا کسی جھگڑے کے لیے گنجائش نہیں۔ اسے اپنے تجربے کو ہنر کی کٹھالی میں ڈال کر جوالہ مکھی بنانے سے فرصت ملے تو عقیدے، سیاست اور زبان کے نام پر لڑائی کی سوجھے۔ انتظار نے کہانی لکھنا شروع کی تو بہت گرد اڑی۔ ترقی پسند ناراض، اسلام پسند خفا، کوئی زبان پر معترض ہوا تو کسی کو پلاٹ نہ ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔ انتظار نے کسی راگدار پنڈت کی طرح ریاض جاری رکھا۔ آج اردو کہانی کی اقلیم پر میرٹھ کے قریب واقع ایک قصبے ڈبائی کا پھریرا لہراتا ہے۔

675038_intezar.jpg
 

فرخ منظور

لائبریرین
ناصر کاظمی (1925-1972)



31664_nasir_kazmi100.jpg

ناصر کاظمی ایک شاعر کا دل لے کر پیدا ہوا تھا۔ اس نے 47 سالہ زندگی ایک وقفہِ گل کی طرح گزاری جو چائے خانوں، باغوں اور خالی سڑکوں پر رتجگوں سے عبارت تھا۔ ناصر کی اپنی مشتِ خاک آنچ دیتی تھی۔اسے میر کے جامِ تغزل میں رکھ کے رگھوپتی فراق کا شبنمیں خیال ایزاد کیا۔ یوں اردو غزل کو ناصر کاظمی کا نالہ درا ہوا۔ تری آواز جیسے دل سے گزری۔ ناصر کاظمی کی ڈائری دیکھ کر اس کی غزلوں پر تاریخ لکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے 1947 سے لیکر 1971 تک پاکستان کی کیسی مربوط تاریخ مرتب کی ہے۔ وہ روشنی دکھانے والے کیا ہوئے۔

3143559_nasir_kazmi555.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
آج پھر اس سلسلے کو دیکھا۔ بتا نہیں سکتا کہ کیا جذبات ہیں۔

کبھی جو چھیڑ گئی یادِ رفتگاں محسن
بکھر گئیں ہیں نگاہیں کہاں کہاں محسن
کھنڈر ہیں عہدِ گذشتہ نہ چھو، نہ چھیڑ اسے
کھلیں تو بند نہ ہوں اس کی کھڑکیاں محسن
بجھا ہے کون ستارہ کہ اپنی آنکھ کے ساتھ
ہوئے ہیں سارے مناظر دھواں دھواں محسن
 

تلمیذ

لائبریرین

کیا خوبصورت دھاگہ ہے !! ادب کے شائقین کے علم میں بے پناہ اضافے کا باعث!!

وارث صاحب اور فرخ منظور صاحب دونوں احباب کی مساعی قابل تحسین ہیں۔ جزاک اللہ!!
 

محمد ساجد

محفلین
وارث بھائی اور فرخ بھائی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
کچھ تصاویر میں نے بھی فیس بک صفحہ کے لیے اکٹھی کر رکھی ہیں آپ دوستوں کی نطر کر رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
محمد ساجد صاحب جو بھی تصویر آپ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں، اسے کسی بھی فری ہوسٹ سائیٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا یو آر ایل نقل کر لیں۔
اس کے بعد یہاں اوپر جو تصویر والی آئیکون بنی ہوئی ہے، اس کو کلک کر یں، ایک نئی کھڑکی کھلے گی، اس میں وہ یو آر ایل چسپاں کر دیں۔

پھر بھی کوئی مشکل پیش آئے تو فوراً رابط کریں۔
 
Top