ہر 1 گھنٹے بعد 5 منٹ کی واک جسم کے لئے مفید ہے ،ماہرین

ماہرین نے کہا ہے کہ ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ چلنا جسم کو کئی پیچیدگیوں سے محفوط رکھتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ہے جو گھر یا آفسز میں گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کئی گھنٹے تک ایک جگہ بیٹھے رہنے سے کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جن مین کمر، گردن کا درد، نظر کا کمزور ہونا، ٹانگوں کی جوڑوں میں تکلیف شامل ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لئے اگر ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ تک واک کی جائے تو ان تمام خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔ مسلسل بیٹھے رہنے سے عضلات بھی اکڑ جاتے ہیں اور خون بھی صحیح طرح پمپ نہیں ہوتا۔ پانچ منٹ کی واک عضلات کے اکڑاؤ کو بھی دور کرتی ہے جس سے خون صحیح طرح پمپ ہوکر دل تک پہنچتا ہے یوں امراض قلب سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

FikroKhabar - Online Urdu News Portal - ہر 1 گھنٹے بعد 5 منٹ کی واک جسم کے لئے مفید ہے ،ماہرین
 
Top