ہر مَرَض کی دوا درود شریف - مولانا کفایت علی کافی مراد آبادی (شہید)

الف نظامی

لائبریرین
ہر مَرَض کی دوا درود شریف
دافعِ ہر بلا درود شریف

ورد جس نے کِیا درود شریف
اور دل سے پڑھا درود شریف

حاجتیں سب روا ہوئیں اُس کی
ہے عجب کیمیا درود شریف

جو محبِ جنابِ احمد ﷺ ہے
اُس کو مونس ہوا درود شریف

اے صبا تو ہی جا کے پہنچا دے
بر درِ مصطفیﷺ درود شریف

آپ کا سایہ حشر میں ہوگا
جس نے اکثر پڑھا درود شریف

آفتابِ سہپرِ ایمان ہے
گوہرِ پر ضیا درود شریف

توشئہ راہِ آخرت کیجیے
کافیء بے نوا درود شریف

(مولانا کفایت علی کافی)​
 
سبحان اللہ

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اے ہمارے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر رحمت بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم ں اور آلِ ابراہیم ں پر رحمت بھیجی تھی۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔ اے ہمارے اللہ! محمد اور آلِ محمد پر برکتیں بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر برکتیں بھیجی تھیں۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔
 
Top