ہر شب کی تنہایئاں

باباجی

محفلین
بعد اس سلام عرض ہے
مجھے یہ نہیں پتا یہ نظم ہے یا نثر ہے
یہ خاکسار کے اس وقت کی لکھائی ہے جب ذہن کی کوئی سمت نہیں تھی
اور آج بھی نہیں ہے ، فرق صرف اتنا ہے کہ تب ذہن بھٹکتا رہتا تھا
اور آج ساکت ہے
کمی بیشی کی معافی
کرتے ہیں سیاہ کو سفید ، ملتی ہیں رسوائیاں​
بندگی و بے بندگی، ہر شب کی تنہائیاں​
غموں کے مارے صاحبانِ عشق کو​
دیتی ہیں زندگی، ہر شب کی تنہائیاں​
چیخوں سے گونجتے ہوئے زنداں کو​
بخشتی ہیں آسودگی، ہر شب کی تنہائیاں​
روشنی کے نیک حیواں کو پھر​
دیتی ہیں آزادی درندگی، ہر شب کی تنہائیاں​
غریب الوطن خستہ جاں و شکستہ دل انساں کا​
کرتی ہیں بیدار شوقِ آوارگی، ہرشب کی تنہائیاں​
دھوپ سے مُرجھائے گلستانِ دل ک​
دیتی ہیں تازگی، ہر شب کی تنہائیاں​
سُکھ، دُکھ، عزت و رُسوائی​
خوشی و آزردگی اور ہر شب کی تنہائیاں​
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ شاہ جی بہت خوب اور خاص طورپر یہ شعر تو بہت ہی زبردست ہے
غریب الوطن خستہ جاں و شکستہ دل انساں کا
کرتی ہیں بیدار شوقِ آوارگی، ہرشب کی تنہائیاں
نوٹ: میں اس دھاگے میں ٹیگ پہلے ہی پہنچ گیا تھا​
 
بہت شکریہ پسندیدگی کا بھائی
 
عثمان

محفلین
بعد اس سلام عرض ہے
مجھے یہ نہیں پتا یہ نظم ہے یا نثر ہے
یہ خاکسار کے اس وقت کی لکھائی ہے جب ذہن کی کوئی سمت نہیں تھی
اور آج بھی نہیں ہے ، فرق صرف اتنا ہے کہ تب ذہن بھٹکتا رہتا تھا
اور آج ساکت ہے
کمی بیشی کی معافی
کرتے ہیں سیاہ کو سفید ، ملتی ہیں رسوائیاں​
کیا خوب اعتراف ہے! ;)
 
الشفاء

لائبریرین
غموں کے مارے صاحبانِ عشق کو
دیتی ہیں زندگی، ہر شب کی تنہائیاں
واہ بابا جی۔۔۔ بہت خوب۔۔۔
 
شاعری سے میرا تو دور کا بھی واسطہ نہیں۔ ہاں مضمون کے اعتبار سے اچھا لکھا ہے۔ گویا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ انسانی زندگی کے کٹھن لمحات میں تنہائی اس کا بہترین ہم سفر ہوتی ہے۔

دھوپ سے مُرجھائے گلستانِ دل کو​
دیتی ہیں تازگی، ہر شب کی تنہائیاں​
یعنی دل کے باغ میں خوشیوں کے چھوٹے چھوٹے پھول ہیں جنہیں زمانے کے غموں (دھوپ) نے پژمردہ کر دیا، لیکن رات کی تنہائی میں کوئی قوت ان تمام غموں کو غلط کر دیتی ہے جس سے دل کو ایک نئی تازگی میسر آتی ہے۔​

اب اس پر بھی تبصرہ کیجئے گا اور اصلاح بھی!
 
Top