ہر درد کی دوا صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ

اُنھیں کی بُو ماےۂ سَمَن ہے اُنھیں کا جلوہ چمن چمن ہے( صلی اللہ علیہ وسلم)
اُنھیں سے گلشن مہک رہے ہیںاُنھیں کی رنگت گلاب میں ہے( صلی اللہ علیہ وسلم)


صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد

بھینی خوشبو سے مہک جاتی ہیں گلیاں واﷲعزوجل
کیسے پھولوں میں بسائے ہیں تمہارے گیسو ُ
 
پُل صراط پر نور
سرکار عالی وقار، مدینے کے تاجدار،شفیعِ روزِ شمار ( صلی اللہ علیہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھ پرکثرت سے درود شریف پڑھا کرو۔کیونکہ قبر میں تم سے میرے متعلق سوال ہوگااور سرکار مدینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا،’’ درود شریف قیامت کے روز پل صراط پر تاریکی (اندھیرے ) کے وقت نور ہوگا‘‘۔نیز ارشاد فرمایا،’’ جسے یہ بات پسند ہو کہ اﷲ (عزوجل)سے اِس حال میں ملے کہ اﷲ تعالیٰ اُس سے راضی ہوتو اُسے چاہئے کہ مجھ پر کثر ت سے درود شریف پڑھا کرے‘‘۔

صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
مصائب دور کرنے کا وظیفہ​
تاجدارِ مدینہ، سرور قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ،صاحبِمعطر پسینہ ، باعثِ نزولِ سکینہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ باقرینہ ہے،’’ جسے کوئی سخت حاجت پیش ہو تو اُسے چاہئے کہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھے ۔ کیونکہ یہ مصائب و آلام کو دور کر دیتا ہے اور روزی میں برکت اور حاجات کو پورا کرتا ہے‘‘۔ (ماخوز از فیضان سنت)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
جنت میں ٹہکانہ​
تاجدارِ مدینہ، سرور قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ،صاحبِمعطر پسینہ ، باعثِ نزولِ سکینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ جنت نشان ہے،’’جس نے مجھ پر دن بھر میں ہزار 1000مرتبہ درود پاک پڑھا، وہ مرے گا نہیں جب تک جنت میں اپنی جگہ نہ دیکھ لے گا‘‘۔ (ماخوز از فیضان سنت)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
کتاب میں درود پاک لکھنے کی فضیلت
اﷲ(عزوجل)کے محبوب،دانائے غیوب، مُنَزَّہ عَنِ العُیوب ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ عالیشان ہے،’’جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھاتو جب تک میرا نامِ مبارک اُس میں رہے گافرشتے اُس کیلئے اِستغفار کرتے رہیں گے‘‘۔ (ماخوز از فیضان سنت)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
ایک قیراط اَجر
سرکار والا تبار ، ہم بے کسوں کے مدد گار، شفیع روزشمار ، دوعالم کے مالک و مختار( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ خوشبودار ہے،’’جو مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھتا ہے اﷲ (عزوجل) اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط اُحد پہاڑ جتنا ہے‘‘۔ (ماخوز از فیضان سنت)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
بخشش کی دُعا
تاجدارِ مدینہ، سرور قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ،صاحبِمعطر پسینہ ، باعثِ نزولِ سکینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ بخشش نشان ہے،’’جس شخص نے اپنی زندگی میں مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھے، اُس کی موت کے وقت اﷲ (عزوجل) اپنی تمام مخلوقات سے فرمائے گاکہ اس بندے کے لئے بخشش کی دعا مانگو‘‘۔ (ماخوز از فیضان سنت)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
کثرتِ درود اور موسیٰ علیہ السلام۔ ۔ ۔
حضرت عبداﷲ ابن عباس ( رضی اﷲ تعالیٰ عنہما)سے روایت ہے کہ اﷲ عزوجل نے حضرتِ موسیٰ (علیہ الصلوٰ ۃوالسلام) کی طرف وحی بھیجی کہ میں نے تجھ میں دس ہزار کان پیدا فرمائے یہاں تک کہ تو نے میرا کلام سنا اوردس ہزار زبانیں پیدا فرمائیں جس کے سبب تو نے مجھ سے کلام کیا۔ تو مجھے سب سے زیادہ محبوب اور نزدیک ترین اُس وقت ہوگا جب تو محمد عربی ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر کثر ت سے درود شریف بھیجے گا۔ (فیضان سنت باب فیضان درود و سلام ص115)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
آقا (صلی اﷲ علیہ وسلم) کی بارگاہ میں ہم گناہگاروں کے نام
سرکار مدینہ، سرور قلب و سینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمان عالیشان ہے کہ،’’ بے شک اﷲ تعالیٰ نے ایک فرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کا اور اُسکے باپ کا نام پیش کرتا ہے۔کہتا ہے ،فلاں بن فلاں نے آپ پر اس وقت درود پاک پڑھا ہے۔‘‘ (مجمع الزوائد ،ج10،ص251،رقم الحدیث 17291)
سبحٰن اﷲ!درودشریف پڑھنے والا کس قدر بَخْتَوَر ہے کہ اُس کا نام بمع ولدیت بارگاہ رسالت ( صلی اللہ علیہ وسلم) میں پیش کیا جاتا ہے۔یہاںیہ نکتہ بھی انتہائی ایمان افروز ہے کہ قبر منور پر حاضر فرشتے کو اس قدر قوت سماعت دی گئی کہ وہ دنیا کے کونے کونے میں ایک ہی وقت کے اندردرودشریف پڑھنے والے لاکھوں مسلمانوں کی انتہائی دھیمی آواز بھی سن لیتا ہے ۔اور اُسے علم غیب بھی عطا کیا گیا کہ وہ درود پاک پڑھنے والوں کے نام بلکہ اُن کے والد صاحبان تک کہ نام جان لیتا ہے۔ جب خادم دربار کی قوت سماعت اور علم غیب کا یہ حال ہے تو سرکار والا تبار،مدینے کے تاجدار ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے اختیارات و علم غیب کی کیاشان ہوگی! (رسالہ ضیائے درود سلام،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ،ص 8،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
اورکوئی غیب کیا تم سے نہاں ہوبھلا
جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کڑوڑوں درود​
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
اہل محبت کا درود۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
حضرت امام ابو عبداﷲمحمد بن سلیمان جزولی رحمۃ اﷲ علیہ ’’دلائل الخیرات شریف ‘‘ میں فرماتے ہیں۔ حضور تاجدار مدینہ ، سرور قلب و سینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) سے عرض کیا گیاکہ جو آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر غائبانہ درور شریف پڑھتے ہیں یا وہ لوگ جو ابھی پیدا نہیں ہوئے اور وہ لوگ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود شریف پڑھیں گے تو اُن کا آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کے ہاںکیا حال ہے؟ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ اہل محبت کا درود شریف میں خود سنتا ہوں اور اُن کے علاوہ کا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (ملخص از فیضان سنت باب فیضان درود سلام ص 146)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
ہر درد کی دوا صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ
تاجدارِ مدینہ، سرور قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ،صاحبِمعطر پسینہ ، باعثِ نزولِ سکینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ عالیشان ہے،’’جسے کوئی سخت حاجت دَر پیش ہوتو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھے۔کیونکہ یہ مصائب و آلام کو دور کردیتاہے اور روزی میں برکت اور حاجات کو پورا کرتا ہے۔ (فیضان سنت باب فیضان درودو سلام ص 114)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
ایک لاکھ ساٹھ ہزار حج کا ثواب!!!
حضرت مولیٰ علی(کَرَّمَ اﷲ ُ وجہہُ الکَریم)سے روایت ہے‘ ایک دن سرکار مدینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ ’’جو شخص حجۃ الاسلام سے مشرف ہواور بعد اُس کے ایک غزوہ میں شرکت کرے تو اس کا ثواب چار سو حج کے برابر ہوگا۔‘‘ وہاں پر کچھ ایسے لوگ بھی موجود تھے جو حج کی استطاعت اور جہاد کی قوت نہ رکھتے تھے۔ یہ بات سن کر اُ ن کے دل ٹوٹ گئے کیونکہ وہ اس ثواب کو حاصل نہیں کرسکتے تھے ۔ اﷲ عزوجل کا دریائے رحمت جوش میں آیا ۔ پیارے مصطفےٰ ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر وحی فرمائی،’’اے محبوب ! ( صلی اللہ علیہ وسلم) جو شخص تم پر درود بھیجے گااُس کوچار سو غزوات کا ثواب ملے گا اور ہر غزوہ چار سو حج کے برابر ہوگا۔‘‘ (ملخص از فیضان سنت باب فیضان درود سلام ص 109)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
سرکار(صلی اﷲ علیہ وسلم) نے منہ چوم لیا
امام سخاوی اور دیگر محدثین (رحمہم اﷲ تعالیٰ)سے منقول ہے کہ حضرتِ محمد بن سعد(رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ)سونے سے قبل ایک مقررہ تعداد میں درود پاک پڑھا کرتے تھے۔ انھوں نے ایک رات محبوبِ رب ذوالجلال،بی بی آمنہ کے لال (عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم و رضی اﷲ عنہا)کو خواب میں دیکھا کہ آپ (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے گھر کو منور فرمایا اور مجھ سے فرما رہے ہیں،’’ اپنا منہ قریب کر جس سے تو مجھ پر درود بھیجا کرتا ہے تاکہ میں اس پر بوسہ دوں ۔‘‘فرماتے ہیں کہ مجھے بڑی شرم آئی ۔میں اپنا منہ سرکار (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کے دہن مبارک کے قریب کیسے کروں؟ پس میں اپنا رُخسار (گال) آپ (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کے منہ مبارک کے قریب لے گیا۔ آپ(صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے رخسار پر بوسہ دیا ۔ جب میں بیدار ہواتو میرا سارا گھر مُشک کی خوشبو سے مہک رہا تھااور آٹھ یوم تک معطر رہااور میرے رخسار سے بھی آٹھ روز تک خوشبو آتی رہی۔
(ملخص فیضان سنت ،باب فیضان درود سلام ،ص108،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
شفاعت کا سُوالی
حضرت ا براہیم بن علی بن عطیہ رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا،’’میں نے خواب میں سرکارمدینہ ، سرور قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ،صاحبِمعطر پسینہ ، باعثِ نزولِ سکینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی زیارت کی تو عرض کیا، یا رسول اﷲ ! ( صلی اللہ علیہ وسلم) میں آپ کی شفاعت کا سوالی ہوں، تو سرکار ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا۔
۔۔ ۔۔۔’’اَکثر مِنَ الصَّلوٰۃِ عَلیَ‘‘ یعنی مجھ پر کثر ت سے درودِپاک پڑھا کرو۔
(ملخص فیضان سنت ،باب فیضان درود سلام ،ص 118،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
رحمت کے ستر 70 دروازے
سرکار والا تبار ، ہم بے کسوں کے مدد گار، شفیع روزشمار ، دوعالم کے مالک و مختار ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا،’’جس نے مجھ پر درود پاک پڑھا، بے شک اُس نے اپنی ذات پر ستر 70 دروازے رحمت کے کھول لئے اور اﷲ عزوجل لوگوں کے دلوں میں اُس کی محبت ڈال دیتا ہے۔ لہذا اُس شخص کے ساتھ وہی بغض رکھے گا جس کے دل میں نفاق ہوگا۔‘‘ (فیضان سنت باب فیضان درود و سلام ص 115،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد
 
جنتی ملائکہ کا ذکر
حضرت بحرالعرفان سیدنا عبدالعزیز دَباغ رحمتہ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ نبیء کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود پاک پڑھنا ہر ایک شخص کا قطعی طور پر قبول ہوتا ہے۔ آپ نے مزید فرمایا، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نبیء کریم ( صلی اللہ علیہ وسلم) پر درود پاک تمام اعمال سے افضل ہے ۔اور یہ اُن ملائکہ کا ذکر ہے جو اطراف جنت میں رہتے ہیں۔اور جب وہ حضور پرنور ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی ذات گرامی پر درود پاک پڑھتے ہیںتو اُس کی برکت سے جنت کشادہ ہو جاتی ہے۔ (فیضان سنت ،باب فیضان درود سلام ص 108،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
دوزخ کی آگ سے بری​
تاجدارِ مدینہ، سرور قلب و سینہ ، فیض گنجینہ ،صاحبِمعطر پسینہ ،باعثِ نزولِ سکینہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمانِ عالیشان ہے،’’جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اﷲ عزوجل اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس بار درود پاک بھیجتا ہے اﷲ عزوجل اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو بار درود پاک بھیجے اﷲ عزوجل اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نفاق اور دوزخ کی آگ سے بری ہے اور قیامت کے دن اُس کو شہیدوں کے ساتھ رکھے گا۔
(فیضان سنت،باب درودسلام کی فضیلت پرچالیس حدیثیں،ص180،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
سفید بادل​
حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اﷲ ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا۔’’جو شخص مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھے اﷲ تعالیٰ اُس درود شریف پڑھنے والے کے سانس سے ایک سفید بادل پیدا فرماتا ہے۔ پھر اُسے برسنے کا حکم دیتا ہے۔ جب وہ برستا تو اﷲ تعالیٰ زمین پر برسنے والے ہر قطرے سے سونا پیدا فرماتا ہے اور پہاڑ پر گرنے والے ہر قطرہ سے چاندی پیدا فرماتا ہے اور کافر پر گرنے والے ہر قطرے کی برکت سے اُس کو ایمان کی دولت نصیب فرماتا ہے۔ (فیضان سنت،باب فیضان درود سلام،ص110،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
مفلسی و محتاجی دور کرنے کا نسخہ
صاحبِ ’’تحفت ُ الاَخیار‘‘رحمتہ اﷲ علیہ نے یہ حدیث پاک نقل کی ہے۔۔۔’’جو مجھ پر روزانہ پانچ سو 500بار درود شریف پڑھے وہ کبھی محتاج نہ ہوگا‘‘
پھر اس حدیثِ شریف کو نقل کرنے کے بعد یہ واقعہ بیان فرمایا۔ایک نیک آدمی تھا اُس نے یہ حدیث سُنی تو غلبۂ شوق کے ساتھ پانچ سو500بار درود شریف کا روزانہ ورد شروع کردیا۔اِ س کی برکت سے اﷲ عزوجل نے اُس کو غنی کر دیااور ایسی جگہ سے اُسے رزق عطا فرمایا کہ اُسے پتَا بھی نہ چل سکا حالانکہ اِس سے پہلے وہ مفلس اور حاجتمند تھا۔ (ملخص از فیضان سنت)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
پھوڑے کا آپریشن
آفتاب شریعت و طریقت، شہزادۂ اعلیٰحضرت ،حجۃ الاسلام حضرت مولےٰنا حامد رضا خان علیہ رحمۃ الحنان بہت بڑے عالم عُلومِ اسلام،پروانۂ شمعِ بزمِ شاہِ اَنام ( صلی اللہ علیہ وسلم) ، جاںنثارصحابہ علیھم الرضوان، محبِ اولیائے کرام اور عاشقِ درود سلام تھے۔ جب بھی علمی و تدریسی اوقات سے فرصت پاتے ذکر درود میں مشغول ہوجاتے۔آپ رحمۃ اﷲ علیہکے جسم اقدس پر پھوڑا ہوگیا تھاجس کا آپریشن ناگزیرتھا۔ڈاکٹر نے بے ہوشی کا انجکشن لگانا چاہا تو منع فرما دیا، آپ درود وسلام کے ورد میں مشغول ہوگئے، عالم ہوش و حواس میں دو تین گھنٹے تک آپریشن ہوتا رہا،درود شریف کی برکت سے کسی قسم کی تکلیف کا آپ نے اظہار نہ ہونے دیا! (تذکرۃ مشائخ قادریہ رضویہ ص 485)
صَلُّو اعَلَی الحَبیب! ۔۔۔۔ صلَّی اﷲُ تعالٰی علٰی محمَّد​
 
Top