ہارپ Haarpکے بارے میں آپ لو گ کیا جانتے ہو

خاکسار

محفلین
السلام علیکم محترم قارئین ہارپ کے بارے میں آپ لوگ کیا جانتے ہو جو صاحب جتنی معلومات رکھتے ہیں وہ ادھر معلومات کا تبادلہ کریں۔
 
میر انیس

لائبریرین
السلام علیکم محترم قارئین ہارپ کے بارے میں آپ لوگ کیا جانتے ہو جو صاحب جتنی معلومات رکھتے ہیں وہ ادھر معلومات کا تبادلہ کریں۔

ہارپ کے بارے میں ایک بہت ہی طویل اور معلوماتی بحث ہوچکی ہے۔ اور آخری نتیجہ جو میری نظر سے گزرا تھا وہ یہی ہے کہ یہ سب اگر جھوٹ نہیں ہے تو کم از کم ایک ایسا آئیڈیا ضرور ہے جسکو ابھی ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ میرے خیال میں شمشاد نے بھی اسی بحث کا حوالہ دیا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
انسان خود ایک خلائی مخلوق ہے۔ جہاں تک ہارپ کا سوال ہے تو اسکا وجود ہے۔ لیکن کیا اسکے ذریعے موسمیاتی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، اسکا ٹھوس اثبوت کوئی بھی سائنسدان دینے سے پہلے اپنے کیرئر پر 100 بار سوچتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
اور آپکو چاہئے کہ ہارپ کو گپ کہنے سے پہلے نیٹ پر موجود بے شمار ہارپ متعلقہ آرٹکلز کا مطالعہ کر لیں۔

زمین کے گول نہ ہونے کے ثبوت کے بارے میں بھی کچھ سائٹس موجود ہیں۔ ان کا بھی مطالعہ کرلیں۔ :grin:
بلکہ جس سازشی نظریہ پر انگلی رکھیں اس پر آپ کو اپنا من پسند مواد مل جائے گا۔ سازشی تھیوری کو تسلیم کرلینے والا ناپختہ ذہن ہونا ہیے۔ تھیوریاں عام مل جاتیں ہیں۔
 
میں یہ نہیں کہتا کہ ہارپ کے بارہ میں سب الا بلا سچ ہے۔ لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ اسکا کسی حد تک “سائنسی“ نوعیت کیلئے وجود موجود ہے۔ سازشی تھیوریاں اسکو ایک قدم آگے یعنی خفیہ جنگی مقاصد تک لیجاتی ہیں۔ جنکا ٹھوس اثبوت دینا کم از کم ایک سائنسدان کے کیئرر کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے۔ وکی لیکس کا خالق 92000 خفیہ امریکی دفاعی رپورٹس عام کرنے کے بعد اسویڈن میں ریپ کے الزامات کی وجہ سے مطلوب ہے۔ حیرت انگیز طور پر وکی لیکس کے سرورز بھی اسویڈن میں ہی موجود ہیں۔ اور یہ بالکل اتفاق نہیں ہے :)
http://www.guardian.co.uk/media/2010/aug/22/wikileaks-julian-assange-sweden
 
dxbgraphics

محفلین
news-06.gif
 
عثمان

محفلین
بھائی dxbgraphics
میں نے آپ سے پہلے بھی عرض کی تھی کہ ان اردو اخبارات کا پیچھا چھوڑ دیں۔ اوپر سے آپ حوالہ بھی کس کا دے رہے ہیں۔۔۔روزنامہ امت کا۔۔ :noxxx:
 
عثمان

محفلین
بھائی جی۔۔ روزنامہ صحافت رہ گیا ہے۔ اس کا بھی دے دینا تھا۔ :grin:
ویسے اگر اجازت دیں تو ایک بات پوچھوں۔ یہ امریکی ، یہودی ، فری میسن یار لوگ جو ہیں۔ تو یہ تو زلزلے ، بارش سے لے کر ہر چیز کنٹرول کررہے ہیں۔ تو خدا آجکل کیا چھٹیوں پہ ہے؟ :confused:
 
Top