ہاتھ کی کلائی کے درد کا گھریلو علاج

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ حکیم بھائی۔
ایک دوست کو کارپل ٹنل کی بیماری ہے۔ اس کو یویو گیم کھیلنے کی عادت ہے تو ہاتھ کی کلائی بہت جلد درد کرنے لگتی ہے اور کام کرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں بھی کچھ فرمائیں۔
بےبی ہاتھی

قیصرانی بھائی!

کارپل ٹنل کے مریض کے ہاتھ کی کلائی کے درد کا گھریلو علاج یہ ہے کہ پہلے نیم گرم پانی سے متاثرہ حصے کی چند منٹ ٹکور کریں اور بعدازاں خشک کر کے روغن زیتون (آلیو آئیل) کا ہلکا مساج کریں ۔یہ سب رات سوتے وقت کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تھوڑا سا ادرک(3گرام) روزانہ رات سوتے وقت چبا کر کھانے سے فائدہ مزید جلد ہو سکتا ہے۔ آیور ویدک سپورٹس میڈیسن کایہ نسخہ معروف انڈین باؤلرز کا آزمایاہوا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
حکیم صاحب، کمپیوٹر پر کثرت سے کام کرنے والوں کی کلائیوں اور کہنیوں میں شدید درد نکل آتی ہے۔ اسے عرف عام میں mouse related diseases کہا جاتا ہے۔ کیا اس کے لیے بھی مذکورہ بالا ٹریٹمنٹ موزوں رہے گا؟

اگر اس کے لیے کوئی ایکسرسائز پتا لگ جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ :)
 
ماوراء

محفلین
~~
میں بھی ابھی یہی حکیم بھائی سے پوچھنے لگی تھی جو نبیل نے پوچھا ہے۔ :(
میرے کندھے میں بھی کافی عرصے سے درد ہے۔(کمپیوٹر کے زیادہ استعمال کی ہی وجہ سے) اور ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ :cry:
~~
 
سارا

محفلین
نبیل نے کہا:

میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔۔۔ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
آسان سا حل یہ ہے کہ اپنا سٹنگ پوسچر بہتر کریں۔ مطلب یہ کہ کرسی ایسی ہو جو بازو، ٹانگوں اور کمر کے لیے مناسب ہو۔ دوسرا کمپیوٹر ٹیبل بھی مناسب بلندی کی ہو۔ اور ہر آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے بعد 5 یا 10 منٹ کی بریک لے لیں۔
بےبی ہاتھی
 
سارا

محفلین
وہ تو سب کچھ ٹھیک ہے۔۔کرسی بھی ٹھیک ہے۔۔ٹیبل بھی پرفیکٹ ہے۔۔۔اور بریک بھی لیتی ہوں۔۔لیکن مسلئہ پھر بھی ہے۔۔۔ :( کیوں کہ میں روزانہ تقریباً 8 گھنٹے یہاں گزارتی ہوں۔۔۔ :( :?
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں نہیں بتا سکتا، کہ حکیم صاحب کا دھاگہ ہے۔ میرے مطب میں آنا ہو گا۔
 
hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم صاحب، کمپیوٹر پر کثرت سے کام کرنے والوں کی کلائیوں اور کہنیوں میں شدید درد نکل آتی ہے۔ اسے عرف عام میں mouse related diseases کہا جاتا ہے۔ کیا اس کے لیے بھی مذکورہ بالا ٹریٹمنٹ موزوں رہے گا؟

اگر اس کے لیے کوئی ایکسرسائز پتا لگ جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ :)

نبیل بھائی!

اس کا ورزشی علاج میں نے یہاں منتقل کر دیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
وہ تو سب کچھ ٹھیک ہے۔۔کرسی بھی ٹھیک ہے۔۔ٹیبل بھی پرفیکٹ ہے۔۔۔اور بریک بھی لیتی ہوں۔۔لیکن مسلئہ پھر بھی ہے۔۔۔ :( کیوں کہ میں روزانہ تقریباً 8 گھنٹے یہاں گزارتی ہوں۔۔۔ :( :?
آٹھ گھنٹے؟ میں تو چھٹی والے دن کم سے کم 14 سے 15 گھنٹے ہوتا ہوں، نارمل دن میں‌ بھی تین بجے سے رات بارہ ایک بجے تک۔ لیکن الحمدللہ میں تو بالکل ٹھیک ہوں۔
بےبی ہاتھی
 
سارا

محفلین
پھر آپ کے ساتھ مسئلہ کیوں نہیں ہو رہا۔۔۔ :? ہمارے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے۔۔۔ :( :cry:
 
قیصرانی

لائبریرین
میں‌ کمپیوٹر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، تو وہ میری دیکھ بھال کرتا ہے :wink:
بےبی ہاتھی
 
hakimkhalid

محفلین
ماوراء نے کہا:
~~
میں بھی ابھی یہی حکیم بھائی سے پوچھنے لگی تھی جو نبیل نے پوچھا ہے۔ :(
میرے کندھے میں بھی کافی عرصے سے درد ہے۔(کمپیوٹر کے زیادہ استعمال کی ہی وجہ سے) اور ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ :cry:
~~

ماوراء بہنا!

اس کا ورزشی علاج میں نے یہاں منتقل کر دیا ہے۔
 
hakimkhalid

محفلین
سارا نے کہا:
نبیل نے کہا:
حکیم صاحب، کمپیوٹر پر کثرت سے کام کرنے والوں کی کلائیوں اور کہنیوں میں شدید درد نکل آتی ہے۔ اسے عرف عام میں mouse related diseases کہا جاتا ہے۔ کیا اس کے لیے بھی مذکورہ بالا ٹریٹمنٹ موزوں رہے گا؟

اگر اس کے لیے کوئی ایکسرسائز پتا لگ جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ :)

میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔۔۔ :(

سارا بہنا!

Top