ہائے رام "کڑی" کو ڈالے دانہ

اظہرالحق

محفلین
پاکستان کے صدر آصف زرداری نے امریکی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ انتہائی حسین ہیں اور انہیں دیکھنے کے بعد انہیں سمجھ آیا ہے کہ پورا امریکہ ان کا دیوانہ کیوں ہے۔
امریکی ریاست الاسکا کی گورنر اور امریکی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن خارجہ پالیسی میں اپنی ناتجربہ کاری کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب سارہ پیلن پاکستانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لیے نیویارک کے ہوٹل پہنچیں تو ان کا استقبال پاکستان کی خاتون وزیر شیری رحمان یہ کہہ کر کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی مصروف شخصیت اتنی خوبصورت بھی لگے۔

سارہ ابھی شیری رحمن کا شکریہ ہی ادا کر رہی تھیں کہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے صدر آصف زرداری کمرے میں داخل ہوئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔آصف زرداری نے کہا ’ آپ انتہائی حسین ہیں اور اب پتہ چلا ہے کہ امریکی عوام آپکی کی دیوانی کیوں ہے۔‘

سارہ پیلن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’ آپ کتنے اچھے ہیں‘۔

جب دونوں رہنما ہاتھ ملا کر اپنی نشستوں پر بیٹھنے لگے تو پاکستانی وفد کے ایک رکن نے دونوں رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ فوٹوگرافروں کو تصویر کا موقع دینے کے لیے ہاتھ ملاتے رہیں۔

آصف زرداری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اسی طرح اصرار کیا تو میں گلے بھی لگا سکتا ہوں جس پر سارہ پیلن مسکرا دیں۔

-------------------------
بشکریہ - بی بی سی اردو
http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/story/2008/09/080925_zardari_palin_ra.shtml

--------------------------------
 
زینب

محفلین
ہوں۔مجھے تو زرداری کا نام پاکستان کے صدر کے طور پے لینا ہی پاکستان کی بہت بڑی بےعزتی لگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ٹھرکی صدر

ہم نے کیسا صدر چنا ہے؟ انہوں نے تو حد ہی کردی ہے

پاکستان کے صدر آصف زرداری نے امریکی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ انتہائی حسین ہیں اور انہیں دیکھنے کے بعد انہیں سمجھ آیا ہے کہ پورا امریکہ ان کا دیوانہ کیوں ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب سارہ پیلن پاکستانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لیے نیویارک کے ہوٹل پہنچیں تو ان کا استقبال پاکستان کی خاتون وزیر شیری رحمان یہ کہہ کر کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی مصروف شخصیت اتنی خوبصورت بھی لگے۔

سارہ ابھی شیری رحمن کا شکریہ ہی ادا کر رہی تھیں کہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے صدر آصف زرداری کمرے میں داخل ہوئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔آصف زرداری نے کہا ’ آپ انتہائی حسین ہیں اور اب پتہ چلا ہے کہ امریکی عوام آپکی کی دیوانی کیوں ہے۔‘

سارہ پیلن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’ آپ کتنے اچھے ہیں‘۔

جب دونوں رہنما ہاتھ ملا کر اپنی نشستوں پر بیٹھنے لگے تو پاکستانی وفد کے ایک رکن نے دونوں رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ فوٹوگرافروں کو تصویر کا موقع دینے کے لیے ہاتھ ملاتے رہیں۔

آصف زرداری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اسی طرح اصرار کیا تو میں گلے بھی لگا سکتا ہوں جس پر سارہ پیلن مسکرا دیں۔
464619_6.jpg

بشکریہ بی بی سی اردو
 
mujeeb mansoor

محفلین
شرم کا مقام ہے،کس قدر خطرناک تلذذ اور عیاشی نظر آرہی ہے اس انداز میں،امریکی تو ٹھرے ہی حیا سے عاری ۔لیکن ایک مسلمان ملک کے صدر کا یہ حال ؟ڈوب کرمرجانا ہی بھتر ہے ایسے رہنمائوں کے لیے ؛؛؛شیم شیم شیم شیم شیم
آصف زرداری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اسی طرح اصرار کیا تو میں گلے بھی لگا سکتا ہوں
ایک بار پھر شرم سے سر جھکانا چاہیے صدر صاحب کو واقعی ایک نمبر ٹھرکی ہے
 
جو دکھ گیا اس پر شرم دلاتے ہو یار کیا دوسرے سیاستدان بندے کے پتر ہیں۔۔؟ خیر فائدہ کیا ہوگا ۔ صدر صاحب کو روزانہ خوراک ملتی ہے پھر بھی باز نہیں اتے پتھر پھینکنے سے ۔۔۔؟ اور شیری رحمان کے کہنے کا مقصد ہی تمہید باندھنا تھا ۔
 
ایم اے راجا

محفلین
یہ تو دل کا معاملہ ہے جو کہ کسی پر بھی آسکتا ہے، اور آپ یہ کیوں بھول رہے ہیں صدر کا بھی دل ہوتا ہے اور ویسے بھی ہمیں امریکہ سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیئے سب کچھ کرنے سے بھی ہچکچاہٹ نہیں!
اور زرداری صاحب نے تو اللہ تعالیٰ کی خوبصورت تخلیق کی تعریف کی ہے
 
تیشہ

:grin:
بلکل صیح کہا آپکے اس جواب سے میں بڑی خوش ہوئی ہوں :music:
ہم پاکستانیوں کی سوچ اتنی ہی چھوٹی ہوتی ہے ۔ کسی کو بھی نہیں بخشتے ۔ پہلے مشرف تھا تو اسکے لئے ایسی باتیں ، طنز ، اب زرداری ہے تو اسکے لئے بھی سیم :( ، اس نے تعریف ہی تو کی ہے کونسا اسے سچ مچ گلے لگا بیٹھا ہے :music: ۔
جتنے منہ :blush: اتنی باتیں ، :mad: ۔
 
تیشہ

محفلین
ہم نے کیسا صدر چنا ہے؟ انہوں نے تو حد ہی کردی ہے

پاکستان کے صدر آصف زرداری نے امریکی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ انتہائی حسین ہیں اور انہیں دیکھنے کے بعد انہیں سمجھ آیا ہے کہ پورا امریکہ ان کا دیوانہ کیوں ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب سارہ پیلن پاکستانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لیے نیویارک کے ہوٹل پہنچیں تو ان کا استقبال پاکستان کی خاتون وزیر شیری رحمان یہ کہہ کر کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی مصروف شخصیت اتنی خوبصورت بھی لگے۔

سارہ ابھی شیری رحمن کا شکریہ ہی ادا کر رہی تھیں کہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے صدر آصف زرداری کمرے میں داخل ہوئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔آصف زرداری نے کہا ’ آپ انتہائی حسین ہیں اور اب پتہ چلا ہے کہ امریکی عوام آپکی کی دیوانی کیوں ہے۔‘

سارہ پیلن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا’ آپ کتنے اچھے ہیں‘۔

جب دونوں رہنما ہاتھ ملا کر اپنی نشستوں پر بیٹھنے لگے تو پاکستانی وفد کے ایک رکن نے دونوں رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ فوٹوگرافروں کو تصویر کا موقع دینے کے لیے ہاتھ ملاتے رہیں۔

آصف زرداری نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اسی طرح اصرار کیا تو میں گلے بھی لگا سکتا ہوں جس پر سارہ پیلن مسکرا دیں۔
464619_6.jpg

بشکریہ بی بی سی اردو

تو کیا ہوا :rolleyes: اگر اس نے تعریف کی ۔ :laugh: ،
صدر ہے اسلئے اسے اب بخشا نہیں جائے گا :music: ،
میں تو کہتی ہوں اچھا کیا اس نے بہت اچھا کیا ، بھلے گلے بھی لگالیتا ، آخر کو صدر ہے :music: کیا فرق پڑتا ۔
 
دوست

محفلین
کیا فرق پڑتا ہے۔
لیکن فرق پڑتا ہے۔ اس لیے کہ وہ صدر ہے 17 کروڑ پاکستانیوں کا (بدقسمتی سے) نمائندہ۔
 
فاروقی

معطل
بھائی سب باتیں اپنی جگہ.......... ٹھیک ہے صدر کابھی دل ہوتا ہے......حسن اس کی بھی مت مار سکتا ہے. . . لیکن وہ صدر ہی کیا جیسے اپنے جزبات پہ بھی کنٹرول نہیں . . .یہ کیا کہ کسی کی مسکراہت پہ اس سے گلے لگنے کی باتیں .............اسلام کا طریقہ کار نہیں دیکھتے تو . . . صدارت کا عہدہ ہی دیکھ لیں. . . .حکومت کرنے والے خاص خوبیوں کے مالک ہوتے ہین تبھی اس عہدے پر پہنچتے ہیں. . . لیکن جنہوں نے بیگم کے سر کے بدلے یہ عہدہ حاصل کیا ہو . . . . ان سے غیر محرم کے ساتھ معانقہ گیری کے علاوہ اور کیا توقع کی جا سکتی ہے. . . .کچھ نہیں تو اپنے چوتھائی چاندی کے بالوں کا ہی خیال کر لیا ہوتا. . . . . . . کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتاکہ کسی خوبصورت عورت کے ذریعے جناب صدار سے کیا کیا کچھ نہیں کروایا جا سکتا. . . . .اور دشمن خفیہ ایجنسیاں تو اونچے عہدے کی مالک شخصیات کی کمزوریوں پر خاص توجہ دیتی ہیں. . . . . یہ ایک کمزوری ہے جیسے خود جناب صدر نے آشکارہ کر دیا ہے........
 
احباب ادھر پوسٹ کررہے تھے اس تھریڈ کو ادھر منتقل کرنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے، جہاں پر سرے سے دو جوابات موجود ہیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
شکر ہے کہ وہاں‌ کوئی جیالہ نہیں تھا ورنہ ایک زور دار نعرہ لگنا تھا زندہ ہے بی بی زندہ اور صدر صاحب فورا بقائمی ہواس سے ہوش میں آجاتے :mrgreen:
 
Top