گیلا فوم

منصور مکرم

محفلین
آج جب رات کو گھر آیا تو بتایا گیا کہ ذرا اپنے سونے والے بیڈ کے فوم کی زیریں تہہ کو دیکھو۔جب فوم کو اُٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ نیچے جو تختہ ہوتا ہے ،جس پر فوم رکھا جاتا ہے ،وہ بھی گیلا ہے۔ اور ساتھ میں جب فوم کو دکھا تو وہ بھی گیلا ہوگیا ہے۔

کافی حیران ہو گیا کہ کیا ماجرا ہے۔نا تو اسپر پانی پھینکا گیا ہے اور نا ہی کمرئے میں پانی کا نلکہ ہے۔بلکہ سارےکمرے میں قالین بِچا ہے،لیکن پھر بھی فوم گیلا۔ ۔ ۔

sam1810.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
گھر میں بچے کتنے ہیں۔ اس پانی کے خشک ہونے والی جگہ پر سفید سفید نشانات ہیں جو عام طور پر بچوں کے پیشاب کی وجہ سے بنتے ہیں
 
منصور مکرم

محفلین
گھر میں بچے کتنے ہیں۔ اس پانی کے خشک ہونے والی جگہ پر سفید سفید نشانات ہیں جو عام طور پر بچوں کے پیشاب کی وجہ سے بنتے ہیں
ایک ہی تو بیٹی ہے سال بھر کی،وہ بھی ہر وقت پیمپر میں ہوتی ہے۔
پریشانی اسی لئے تو ہے کہ فوم نیا ہے۔بیڈ نیا ہے۔بچے نہیں کہ پیشاب کریں۔ کمرہ سورج کی طرف ہوا ہے،یعنی اس پر دھوپ خوب لگتی ہے۔ اب یہ نمی کہاں سے۔کمرے میں دو بیڈ ہیں اور دونوں کا یہی حال ہے۔
 
سونگھ کر دیکھیئے کہ کوئی بو تو نہیں؟ اس سے کافی پتہ چلے گا
 
قیصرانی

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ جب یہ فوم لایا گیا ہو تو اس کی پیکنگ میں کہیں سوراخ ہو جہاں سے پانی اندر چلا گیا ہو۔ ابھی جب آپ اس پر سوتے ہوں تو وہی پانی آہستہ آہستہ نچڑ کر نیچے تختے کو داغدار کر رہا ہو۔ تاہم یہ محض ایک ظن ہے۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں۔ تاہم آپ دوسرے فوم کو بھی دیکھ لیجے اور یہ بھی کہ بورڈ کی نچلی سطح خشک ہے کہ نم؟
 
Top