گیس کا مسئلہ یا ۔۔۔

ساجد

محفلین
میرے ایک دوست ہیں ۔
ان کا کاروبار ہے بجلی کے سوئچ ساکٹ تیار کرنے کا ۔ ماشاء اللہ کافی پڑھے لکھے اور سوجھ بوجھ رکھنے والے ہیں ۔ سیاست ہو ، مذہب ہو یا اخلاقیات وہ ان پر بڑی معلوماتی دسترس کے ساتھ بات کرتے ہیں اور سامع کو اپنی بات پر قائل کر لیتے ہیں ۔ ملک کی اقتصادی و سیاسی ابتری پر خاصے متفکر رہتے ہیں اور کرپشن کو اس کی سب سے بڑی وجہ سمجھتے ہیں ۔آج کل رمضان شریف ہے تو پابندی سے روزے بھی رکھتے ہیں ۔
ان سے ہر رو ملاقات ہو جاتی ہے ۔
پرسوں ملے تو میں نےباتوں باتوں میں پوچھا " کیا بات ہے بھئی آج کل فیکٹری نہیں جاتے ہو ؟ " ۔
فرمانے لگے " شیخ صاحب ، کیا بتاؤں ، سوئی گیس کے مسئلے کی وجہ سے فیکٹری بند پڑی ہے " ۔
میں نے پوچھا " کیا گیس نہیں آ رہی ؟ " ۔
جواب ملا " نہیں ، گیس تو اب پورے پریشر سے آتی ہے لیکن آج کل سوئی گیس والے بہت سختی کر رہے ہیں ۔ اب میں غریب آدمی سوئی گیس کا میٹر کہاں سے لگواؤں " ۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔ میرا خیال ہے بات یہیں ختم کر دیتے ہیں
کیونکہ
سمجھ تے تُسی گئے او :)
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
غریب کبھی چور نہیں ہوتا لیکن چور کبھی نہ کبھی غریب ہوجاتا ہے
ساجد صاحب بہت شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
من حیث القوم ہم میں اکثریت ایسے ہی پارساؤں کی ہے ۔۔۔۔۔
اللہ کرے میں پارسائی کا لبادہ اتار اس کا سچا بندہ بن جاؤں ۔۔۔ آمین
 
Top