گیس پائپ لائن تعمیر نہ ہونے پر پاکستان کو جرمانہ دینا ہوگا، ایران

کاشفی

محفلین
گیس پائپ لائن تعمیر نہ ہونے پر پاکستان کو جرمانہ دینا ہوگا، ایران

iran....jpg

تہران/لندن (آئی این پی ) ایران نے پاکستان کو گیس پائپ لائن کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ۔ہفتہ کو برطانوی نیوزویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے کہا کہ اس کی جانب سے گیس لائن کا کام قریبا مکمل کرلیا گیا ہے تاہم معاہدے کو 4 ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان نے اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی۔تہران نے کہا کہ اگر پاکستان نے منصوبے پر تیزی سے کام نہ کیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 11 مارچ 2013ء کو پاک ایران گیس لائن معاہدے پر دستخط اور منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔معاہدے کے مطابق پاکستان کو جنوبی صوبے سندھ اور مغربی صوبے بلوچستان کے راستے ایران سے آنے والی گیس لائن کو ملانا تھا، منصوبے کے تکیمل کی مدت 15 ماہ مقرر کی گئی تھی۔اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ تقریب میں دونوں ممالک کے صدور نے شرکت کی تھی اس موقع پر امریکا کا نام لیے بغیر اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ بیرونی دباؤ کے باجود منصوبے کو بہر صورت مکمل کیا جائے گا۔
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ یعنی فارسیوں نے اپنے حصے کی پائپ لائن مکمل بھی کر لی ہے جبکہ جمہوریہ پاکستان نے ابھی تک اپنے حصے کی پائپ لائن شروع بھی نہیں کی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ اگر خود نہیں کر سکتے تو انہی فارسیوں کو آرڈر دے دیتے کہ ہمارے حصے کی پائپ لائن تم خود ہی مکمل کر دو۔ ہم پر رہو گے تو شائد اگلے الیکشن کا انتظار کرنا پڑے!
 
Top