گو: گوگل کی جانب سے نئی تیز رفتار پروگرامنگ زبان

کل یعنی 10 نومبر کو گوگل کی جانب سے ایک عدد نئی پروگرامنگ زبان "گو" کو اوپن سورس کیا گیا۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی رفتار بتائی جاتی ہے۔ کمپائلیشن سے لیکر رن ٹائم تک سبھی کچھ تیز رفتار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

گو لینگ کی آفیشیل سائٹ

اور یہ گوگل ٹیک ٹاک کا گھنٹہ بھر کا تعارفی ویڈیو:

 

دوست

محفلین
اس سے میرے جیسے شاید کوئی فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پہلی نظر میں یہ سسٹم پروگرامنگ کے لیے بنائی گئی زبان لگ رہی ہے۔ ہمیں سی شارپ اور پائتھون ہی بھلی :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید، میں بھی آج یہی خبر شئیر کرنا چاہ رہا تھا لیکن آپ نے پہل کر دی۔
اسے آزما کر دیکھوں گا کہ یہ کس قدر کار آمد ہے۔ پائتھون میں یونیکوڈ میں کام کرنا کافی مشکل ہے۔ اگر گو لینگویج میں یونیکوڈ ہینڈلنگ کو بہتر بنا دیا ہو تو یہ کافی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
 
اس ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی بنیادی اینکوڈنگ یونیکوڈ ہی ہے بلکہ شاید یہاں تک کہا گیا ہے کہ نارمل اینکوڈنگ بھی کنورٹ کرکے یونیکوڈکر دی جاتی ہے۔

کچھ سینٹیکس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے اور دوسری زبانوں سے اس کا ڈیکلریشن مختلف ہے اس لئے ابتداء میں استعمال کرتے ہوئے تھوڑی دقت ہو سکتی ہے۔ اور اس کی ڈی بگنگ کے لئے فی الحال جو ڈی بگر تیار کیا جا رہا ہے وہ پوری طرح ریڈی نہیں‌ہے۔ جی سی سی کمپائلر میں کمپائل کرنے پر ابھی کمپائلیشن قدرے سلو ہے اور جی ڈی بی ڈی بگر کے بارے میں ان کا کہنا یہ ہے کہ رن ٹائم ڈی بگنگ کی سہولت اس میں نہیں ہے۔
 
Top