گوگل کروم - گوگل کی جانب سے پیش کردہ ویب براؤزر

نبیل

تکنیکی معاون
اطلاعات کے مطابق گوگل نے بھی گوگل کروم کے نام سے ایک ویب براؤزر جاری کر دیا ہے جو کہ اوپن سورس بھی ہے۔ گوگل کروم کی فیچرز پرنظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک اہم پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔ فی الوقت گوگل کروم صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے لیکن اس کے لینکس اور او ایس ایکس کمپیٹیبل ورژنز پر کام جاری ہے۔

گوگل کروم ڈاؤنلوڈ کریں
 

وجی

لائبریرین
اچھا ہے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ یہ موذیلا جتنا تیز نہیں لیکن میرے خیال ہے یہ اس جتنا تیز ہے
 

مغزل

محفلین
میں نے ابھی ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔۔ دیکھئے کیا گوگل کیا گُل کھلاتا ہے۔۔ ویسے میں 9 ویکسپلورر استعمال کرتا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
کسی کام کا نہیں ایک تو رفتار کم ۔ دوسرے شکلاً بھی برا۔۔ یعنی کریلا اور نیم چڑھا۔
خیر میں نے اسے کمپیوٹر سے دیس نکالا دے دیا ہے۔۔۔۔۔ کروم ہو یا گروم ۔۔ ہمارے کس کام کا۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں یہ موذیلا جتنا تیز نہیں
لیکن اس کی ایک چیز اچھی لگی کہ نئے وینڈو کھولنے پر یہ پچھلے ویزٹ کیے پہچیز کے لینک دیتا ہے جو کہ ایک نیا اور اچھا آئیڈیا ہے
 

arifkarim

معطل
میں نے اسے رفتار کے لحاظ سے فائر فاکس سے بہتر پایا ہے، اب پتہ نہیں اوپن ٹائپ کی کتنی اسپورٹ شامل کرتے ہیں گوگل والے۔۔۔۔۔۔
 
مجھے تو گوگل کروم پسند آیا۔ رفتار بھی خاصی تیز ہے۔ پانچ سے زائد ٹیب ایک ہی ونڈو میں کھولنے سے فائر فاکس ۳ اکثر کریش ہوتا رہتا ہے۔ تاہم
 کروم میں ابھی تک ایسا نہیں ہوا ہے۔ تاہم فلیش بیسڈ ویب سائٹس کھولنے پر یہ کافی سلو ہوجاتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
انکو عربی و اردو کی اسپورٹ ڈالنے کیلئے بہت تاکید کرنی ہوگی، یہ بہت ضروری ہے!

یہ براؤزر خاص طور پر فارمز کی ویزیٹنگ کیلئے بہترین ہے، جہاں بہت جاوا اسکڑپٹس استعمال ہوتی ہیں۔۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس بلاگ پوسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ گوگل کروم براؤزر میں یونیکوڈ کیریکٹر شیپنگ کے لیے آئی سی یو لائبریری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ مائیکروسوفٹ کے یونی سکرائب کے مقابلے میں آئی سی یو اوپن ٹائپ کی کیسی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مذکورہ بالا پوسٹ پر ایک مزے کا کوٹ موجود ہے کہ "اچھے پروگرامر کوڈ لکھتے ہیں جبکہ عظیم پروگرامر اسی کوڈ کو ری یوز کر لیتے ہیں"۔ :)
 

arifkarim

معطل
اس بلاگ پوسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ گوگل کروم براؤزر میں یونیکوڈ کیریکٹر شیپنگ کے لیے آئی سی یو لائبریری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ مائیکروسوفٹ کے یونی سکرائب کے مقابلے میں آئی سی یو اوپن ٹائپ کی کیسی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
اوہو۔۔۔۔۔ ابھی یونی اسکرائب کے مسائل ختم نہیں ہوئے تھے کہ آئی سی یو آگیا۔۔۔۔۔۔۔ :(
 

کاشف رفیق

محفلین
گوگل کُروم کے خفیہ صفحات اور آف لائن انسٹالر

مجھے تو گوگل کروم پسند آیا۔ رفتار بھی خاصی تیز ہے۔ پانچ سے زائد ٹیب ایک ہی ونڈو میں کھولنے سے فائر فاکس ۳ اکثر کریش ہوتا رہتا ہے۔ تاہم
 کروم میں ابھی تک ایسا نہیں ہوا ہے۔ تاہم فلیش بیسڈ ویب سائٹس کھولنے پر یہ کافی سلو ہوجاتا ہے۔

فائرفاکس میں ایسا کوئی مسئلہ مجھے درپیش نہیں رہا۔ اکثر درجن بھر ٹیب بھی کھلے ہوتے ہیں لیکن کبھی کریش نہیں ہوا۔

گوگل کُروم کم از کم انٹرنیٹ ایکسپلورر سے تو اچھا ہی لگا۔ ویسے یہ میموری زیادہ استعمال کرتا ہے۔ فائرفاکس 3 اور IE 7 سے بھی زیادہ۔ اس میں جاوا اسکرپٹ رینڈرینگ بہت اعلیٰ ہے۔ مختلف براؤژر کے مابین جاو اسکرپٹ اسپیڈ ٹیسٹ ملاحظہ فرمائیے:
http://news.cnet.com/8301-1001_3-10030888-92.html

گوگل نے اسے آن لائن انسٹالر کے طور پر متعارف کروایا ہے، اگر آن لائن انسٹالیشن کے دوران کوئی مسئلہ درپیش ہو تو یہاں سے آف لائن انسٹالر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے:
http://www.logichub.net/blog/?p=211

گوگل کروم کے خفیہ صفحات یا کنفیگریشن پیجز دیکھنے کیلئے ملاحظہ فرمایئے:
http://www.logichub.net/blog/?p=209
 
فائرفاکس کا طے شدہ میموری مینیجمینٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بنسبت کافی خراب ہے۔ ویسے اسے کسٹمائز کرنے کے بعد صورت حال کچھ بہتر ہو جاتی ہے۔ بہت بڑی فائلوں کا ڈوم اسٹیبلش کرنے میں فائرفاکس کا جنازہ نکل جاتا ہے۔
 
Top