گوگل کروم میں آٹومیٹک مختلف لنکس اور ایڈ سائٹس کھلنے کا مسئلہ

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
احباب میرے ساتھ کئی دن سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے کہ میں گوگل کروم میں کسی جگہ پر بھی کلک کرتا ہوں تو اوریجنل لنک کھلنے کی بجائے کسی اور ایڈ سائٹ کا لنک کھل جاتا ہے بعد دوبارہ واپس آ کر دوبارہ کلک کروں تو پھر اوریجنل لنک اوپن ہوتا ہے ۔۔۔ اور ساتھ ساتھ مختلف سائٹس پر سائڈ بار میں ایڈز آ جاتی ہیں ۔۔۔
یہ کیا مسئلہ ہے ؟؟؟ کیا یہ کوئی وائرس ہے ؟؟؟ میرے خیال سے کوئی تھرڈ پارٹی ایپ انسٹال ہو گئی ہے گوگل کروم میں جو ان انسٹال بھی نہیں ہوتی ۔۔۔
احباب اس مسئلے سے چھٹکارے کا کوئی آسان حل تجویز کریں شکریہ
arifkarim
 
arifkarim

معطل

جی ظاہر ہے وائرس ہے۔ آپ گوگل کروم ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال کریں۔ نیز پروگرامز میں جاکر ٹول بار وغیرہ بھی ان انسٹال کر دیں
 
ایک دفعہ اپنے انسٹالڈ سافٹویئرز کی فہرست کو باریک بینی سے دیکھ لیں۔ اور اگر کوئی نا معلوم سافٹویئر نظر آ رہا ہو تو ان انسٹال کر لیں۔
 
حسیب

محفلین
گوگل ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنے کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں ہے :(
ایڈ والا کوئی پروگرام انسٹال ہو چکا ہے۔ ایڈ ریموو پروگرام میں جا کر تمام فالتو پروگرام اڑا دیں ان شاء اللہ افاقہ ہو گا
یہ اصل میں کوئی ایڈ وئیر ہوتا ہے جو کسی سافٹ وئیر یا گیم کے دھوکے میں انسٹال ہو جاتا ہے اس کو کسی خاص نام سے ڈھونڈنا ممکن نہیں ہوتا
 
مال ویئر بائٹس اسے ریموو کر دیتا ہے
 
حسیب

محفلین
network driver system یا lyrics art نامی پروگرام بھی ایڈز آنے کی وجہ بنتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ کے سسٹم میں بھی یہی ہوں یہ صرف ایک مثال ہے یہ پروگرام کافی پہلے مشاہدے میں آئے تھے
 
دوست

محفلین
میں نے چند ہفتے قبل ایک دوست کے لیپ ٹاپ کی ایڈ ویئر سے جان چھڑوانے کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں ونڈوز ہی دوبارہ کرنا پڑی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جب سے مسئلہ شروع ہوا ہے، اپنے کمپیوٹر کو اس تاریخ سے قبل والے ریسٹور پوائنٹ پر واپس لے جائیں۔ بعض ایپس بہت لیچڑ ہوتے ہیں اور چاہے انہیں رجسٹری سے بھی نکال دیں، پھر بھی ان کی سیکنڈریز کہیں نہ کہیں چھپی ہوتی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اشتہارات کی نوعیت سے بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ آیا کسی گیم کی وجہ سے یہ مسئلہ ہو رہا ہے یا براؤزنگ میں کسی غیر محفوظ سائٹ پر جانا اس کی بنیاد بنا
 
متلاشی

محفلین
آپ نئی ونڈوز کیوں نہیں کر لیتے؟
فی الحال دوبارہ کروم کیا ہے اور آپ کا بتایا ہوا سوفٹ وئیر بھی ۔۔۔ ٹھیک چل رہا فی الوقت۔۔۔ اصل میں ونڈوز کے بعد پھر سارے سوفٹ وئیر دوبارہ انسٹال کرنے پڑیں گے۔۔۔ میں نے نہ گھوسٹ بنائی ہوئی نہ ہی ونڈوز بیک اپ :(
 
bilal260

محفلین
یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی ہے گوگل کروم کے سٹور سے جا کر ایڈ بلاک ایکسٹینشن انسٹا ل کرنے کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں ہے۔
یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ہر جگہ اب اسی کے چرچے ہیں؟
 
دوست

محفلین
اچھے ایڈ ویئر ریموول ٹولز مفت نہیں ہیں۔ چوری شدہ سافٹویئر نے کام نہیں کیا تو آخری حل ونڈوز کی دوبارہ تنصیب ہی تھا۔
 
Top