گوگل کروم اردو کو لکھائی کوسپورٹ نہیں کرتا ہے

راشد احمد

محفلین
میں نے دیکھا ہے کہ گوگل کروم اردو تحریر کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔ کیا آپ کو گوگل کروم میں اردو لکھنے کا تجربہ ہے؟

شاید گوگل کروم بیٹا ہے حتمی ورژن میں یہ مسئلہ شاید وہ حل کردیں
 

بِٹ ہیکر

محفلین
مجہے ابہی بہی کروم کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں، جن میں سے کچہ سیکیورٹی سے متعلق اور کچہ استعمال سے ہیں۔:worried:
 

فاتح

لائبریرین
مجہے ابہی بہی کروم کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں، جن میں سے کچہ سیکیورٹی سے متعلق اور کچہ استعمال سے ہیں۔:worried:

سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید اور آپ کے تعارف کا انتظار ہے۔

درست کہا آپ نے لیکن گوگل نے اپڈیٹس کے ذریعے کروم کی سیکیورٹی کے کافی مسائل حل بھی کیے ہیں۔ بلکہ اگر اس کے مسائل کو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں پیش آنے والے مسائل کے موازنہ کے ساتھ دیکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر کی نسبت کم نازک اور زیادہ محفوظ ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کروم کی ریلیز کے اگلے دن ہی اس کا پہلا سیکیورٹی کا مسئلہ دریافت ہو گیا جس نے سیکیورٹی کے حوالے سے کروم کی شہرت پر برا اثر ڈالا۔

یہ تو میری ذاتی رائے ہے۔ میرے پاس اس کا موجودہ ورژن (1.0.154.43) چل رہا ہے۔ اس ورژن کی خرابیوں کی کچھ تفصیل بتائیں اور ان کا سد باب بھی۔

ہاں اردو یا دائیں سے بائیں لکھائی کے حوالے سے شاید اب بھی اس میں مسائل موجود ہیں۔

آپ کی جانب سے تفصیل کا انتظار رہے گا اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے تعارف کا بھی۔
 

فاتح

لائبریرین
میں نے دیکھا ہے کہ گوگل کروم اردو تحریر کو سپورٹ نہیں کرتا ہے۔ کیا آپ کو گوگل کروم میں اردو لکھنے کا تجربہ ہے؟

شاید گوگل کروم بیٹا ہے حتمی ورژن میں یہ مسئلہ شاید وہ حل کردیں

گوگل کروم کا موجودہ ورژن (1.0.154.43) بیٹا نہیں ہے۔ 1.0 سے قبل کے ورژن بیٹا تھے۔
 

arifkarim

معطل
بلکہ اگر اس کے مسائل کو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں پیش آنے والے مسائل کے موازنہ کے ساتھ دیکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ کروم انٹرنیٹ ایکسپلورر کی نسبت کم نازک اور زیادہ محفوظ ہے۔

ویب براؤزرکی سیکیورٹی اسکی کم استعمالی کے باعث بھی ممکن ہے۔ یعنی چونکہ انٹرنیٹ اکسپلورر بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے، اسلئے سب سے زیادہ خطرات بھی اسی کو لاحق ہیں۔ دوسرا ویب سیکیورٹی کیلئے اگر صارف خود بھی ذرا محتاط رہے، یعنی دھیان سے نیٹ گردی کرے تو سیکیورٹی بگز سے محفوظ رہ سکتا ہے!
 
Top