گوگل کا کارنامہ عرف لطیفے

Christian's Golden Rule No. 5

Thread Urdu Unicode Urdu we are advocating. Open Standard based on Unicode Urdu not only makes it easier to find content, but does reduce the size of pages of material transport is easy pregnancy. Roman Urdu in this forum as offensive is given a separate corner of the elegant image Urdu exist
یہ میں نے نہیں لکھا بلکہ گوگل کروم میں محفل کا پیج کھولا اور اسکا اردو سے انگریزی میں ترجمہ کردیا۔ لطیفے عوام خود تلاش کرے

اصل عبارت ذیل ہے
محفل کے سنہرے اصول نمبر 5

ہم اردو محفل میں یونیکوڈ اردو کی وکالت کرتے ہیں۔ اوپن اسٹینڈرڈ پر مبنی یونیکوڈ اردو نہ صرف مواد میں تلاش کو سہل بناتا ہے، صفحات کا حجم کم رکھتا ہے بلکہ مواد کا نقل حمل بھی آسان ہوتا ہے۔ اس فورم میں رومن اردو ناپسندیدہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ مزین تصویری اردو کے لئے علیحدہ گوشہ موجود ہے
 
ہا ہا ہا ہا افتخار بھائی خوب چن کر نکالا ہے آپ نے۔ اور اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ اب اگلے سنہرے اصول کو شائع کرنے کا وقت ہے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
کیا بات ہے، بہت خوب ڈھونڈا ہے
پر ایک بات ہے، ترجمہ کر لیا ہے مشین نے، وہ بھی اردوکا، حوصلہ افزائی کرنا چاہیے، ہو گیا ہے تو ٹھیک بھی ہو جائے گا
 

رانا

محفلین
بہت خوب۔ ایسا ہی ایک لطیفہ میرے ساتھ ہوا کہ گوگل کروم میں محفل کا بیت بازی کا تھریڈ دیکھ رہا تھا جس میں مومن کا ایک شعر"۔۔۔۔۔۔ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو" لکھا ہوا تھا کروم صاحب نے یہ آفر کردی کہ جناب یہ پیج persian میں ہے اگر کہیں تو اس کو انگریزی میں ٹرانسلیٹ کردوں؟ میں نے کہا کردوجی۔ اور جب رزلٹ سامنے آیا تو اس شعر کی جو درگت بنی ہنس ہنس کے برا حال ہوگیا۔ وجہ یہ کہ جہاں اسکو سمجھ آیا وہاں تو ٹرانسلیٹ کردیا اور جہاں نہیں آیا وہاں چھوڑدیا۔
 
بہت خوب ہے اس نے اوپر کرسچین اصول بھی لکھا ہے۔
پس تجربہ سے ثابت ہوا کہ اللہ میاں کا بنایاہواکمپوٹر یعنی بندہ ہنوز برتر است۔
 
Top