گوگل میپ اور داعی

محمداحمد

لائبریرین
گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے ،، اگر آپ اپنے رستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے ،ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ھے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ھے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ھے.

یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ھے ، ایک عالم اور مفتی کا ھے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رھے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے ،، اسے کافر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں ،، اسی کام کے لئے 50 ھزار سال کا دن رکھا گیا ھے ،، یہانتک کہ اگر بندے نے توبہ کی نیت بھی کر لی اور اس کے بعد عمل کی مہلت نہ ملی تو نجات پا گیا کیونکہ انما الاعمال بالنیات ،،

ھمارا کام یہ ھے کہ بڑے سے بڑے گنہگار کو گناہ سے نکلنے کا رستہ بتائیں نہ کہ اسے فاسق فاجر کہہ کر اس کی توھین کریں اور اس کو جھڑکیں ، اس کا فسوق اور فجور اسی لمحے ختم ھو گیا تھا جب اس میں ندامت عود کر آئی تھی،، اللہ نے اسے ھمارے پاس علاج کے لئے بھیجا تھا تو اس کی ندامت قبول فرما کر بھیجا تھا اور اگر ھم نے اسے کھو دیا،،،،تو شاید بہت کچھ کھو دیا ، بہت کچھ!

بشکریہ فیس بک
 

نایاب

لائبریرین
کاش کہ " میرے " دل میں اتر جائے یہ آگہی سے بھرپور تحریر
بہت شکریہ شراکت پر
بہت دعائیں
 
بہت خوب کاش ھمارے معاشرے سے عدم برداشت کا سلسلہ ختم ہو جائے اور رواداری ایثار و قربانی اورباہمی محبت کاآ غاز ہو بہت بہت شکریہ احمد بھائی توجہ دلا نے کا
 

عثمان

محفلین
گوگل میپ میں آپ کے پاس منزل اور راستہ دنوں کا انتخاب ہے۔ اس کا مقصد آپ کو آپ کی مطلوبہ منزل پر پہنچانا ہے۔اگر آپ کو ایک راستہ قبول نہیں تو وہ آپ کو متبادل راستے پر راہنمائی کرتا ہے۔
جبکہ اس کے برعکس داعی کا دعویٰ ہے کہ نا صرف اس کی بتائی گئی منزل بلکہ صرف اسی کا بتایا گیا راستہ ہی درست ہے۔
 

زیک

مسافر
داعی سے آپ ایتھنز (یونان) کا پتا پوچھتے ہیں تو وہ آپ کو ایتھنز جارجیا (امریکہ) بھیج دیتا ہے۔
 
Top