گوگل سرچ میں ہر ملک پسندیدہ پراڈکٹس کا دلچسپ نقشہ!

arifkarim

معطل
گوگل سرچ میں ہر ملک پسندیدہ پراڈکٹس کا دلچسپ نقشہ

569e58b6e2e41.jpg

ایسے ممالک کی کمی نہیں جن کے ساتھ مخصوص اشیاءکو جوڑا جاتا ہے جیسے جاپان کے ساتھ الیکٹرونکس وغیرہ، مگر گوگل سرچ کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ چیزیں نہیں جو لوگ سرچ کرنا پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک اخراجات کا تخمینہ بتانے والی ویب سائٹ فکسر ڈاٹ کام نے دنیا کا ایسا نقشہ تیار کیا جس میں ہر ملک کی اس چیز کو ڈالا گیا جسے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔
اس کے لیے کمپنی نے گوگل کے آٹو کمپلیٹ فارمولے کو استعمال کیا جیسے ' How much does cost in [x country] ' ۔
ان نتائج کو سائنسی تو قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ گوگل آٹو کمپلیٹ رزلٹس سرچ کرنے والوں کی ہسٹری، سرچ کے وقت اور سرچ کے مقام کی بنیاد پر کام کرتا ہے مگر اس سے یہ اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے کہ اس ملک کے باسی کیا سوچتے ہیں۔
اور پاکستان میں لوگ جس چیز کے اخراجات کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں وہ ہے شادی۔
اگر ہندوستان کی بات کی جائے تو وہاں گائے کی خریداری لگتا ہے لوگوں کو بہت زیادہ پسند ہے جبکہ افغانستان میں اونٹ، چین میں الیکٹرونکس اور ایسے ہی دیگر ممالک میں مختلف چیزوں کو سرچ کیا جاتا ہے۔
لنک

ہائے ہمارے کنوارے پاکستانی!
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے کیوں ٹانک دیا اس میں صاحب، میں کافی عرصے سے شادی شدہ ہوں، دوسری، تیسری، چوتھی شادی کی حسرت ضرور ہے لیکن پروگرام کوئی نہیں۔ بچوں کی شادی میں ابھی کافی عرصہ ہے :)
اس فہرست میں غالباً سب لوگ اسی کیٹیگری کے ہیں۔ :p
 

ہادیہ

محفلین
مبارک ہو۔ وہ لطیفہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ بیوی پوچھتی ہے، اجی سنیئے، خوش قسمت کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں، شوہر آہ بھر کر کہتا ہے "اَن میریڈ" :)
ہاہاہا
حیرت ہے آپ پھر بھی دوسری ،تیسری اور چوتھی کے خواہش مند ہیں وارث بھائی۔ آپ کو یہ خواہش کرتے ہوئے لطیفہ بھول جاتا ہے کیا؟:p
 

ہادیہ

محفلین
شاید سنت پر عمل کرنے کا شوق چڑھا ہوا ہے۔
تو آپ کیوں اتنا "سڑ" رہے ہیں؟
کرنے دیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل اور شوق بھی پورا کرنے دیں۔
جو عمل کرتے ہیں ان سے بڑھ کر خوش نصیب بھی کوئی نہیں۔ اس فتنہ پرور دور میں۔آئی سمجھ یا گئی؟
 
Top