گوگل سرچ انجن میں شایٹ‌شامل کرنا

اظفر

محفلین
السلام علیکم
کسی ارو ویب سایٹ‌کو گوگل سرچ انجن میں شامل کرانا ہو تو کیسے کرائیں‌گے؟
 

arifkarim

معطل
اظفر بھائی، گوگل میں اپنی سائٹ کیٹلاگ کروانے کیلئے اوپر والے ربط کا ستعمال کرتے ہیں!
 

ہادی

محفلین
میں نے ایک ٹیسٹنگ فورم اردو میں بنایا ہے وہ گوگل میں شامل نہیں ہو رہا ۔ اور سایٹ میپ میں شامل کرنے کا طریقہ کوئی تفصیلا بتا سکتا ہے؟
 

اظفر

محفلین
جی وہ خود ہی گوگل والے شامل کر لیں گے کچھ دنوں‌تک ۔ دوسرا طریقہ جس سے جلدی شامل ہو جاے گا وہ گوگل کے ایڈمن سینٹر رجسٹریشن کر کے سایٹ جمع کرانا ہے
 

اظفر

محفلین
http://www.google.com/webmasters/tools/ میں جا کر لاگ ان کریں‌۔
اگر پہلے سے گوگل یا جی میل کا اکاونٹ ھے تو وہی چل جائے گا ورنہ نیا اکاونٹ‌بنائیں ۔
اس کے بعد اس میں سایٹ‌ جمع کرانے کا آپشن ہو گا اس کو استعمال کریں اور سایٹ دیں ۔
گوگل آپ کو سایٹ ویری فائی کرنے کیلیے کہے گا ۔ اس کیلیے آپ کو ایک html فایل نام دیا جائے گا ، آپ اپنی ویب کی روٹ ڈاریکٹری یعنی public_html میں اس نام کی ایک html فایل اپ لوڈ کر دینا اوور پھر گوگل ایڈمن سینر میں ویری فائی کے بٹھن پر کلک کر دینا ۔ گوگل چیک کر لے گا کہ آپ نے اس خاس نام کی فایل اپنی ویب میں لوڈ کی ہے یا نہیں ۔

یہ ویری فیکیشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو سایٹ میپ اپ لوڈ کرنا ہو گا ، سایٹ میپ کا مطلب آپ کے ویب سایٹ کا نقشہ ھے جس سے معلوم ہو گا کون کون سے ویب پیجز موجود ہیں اور
کس کس ایڈریس پر ہیں ۔ وہاں سایٹ میپ بنانے کا طریقہ بھی لکھا ہو گا اس لیے اس کام کو مشکل نہ سمجھیں‌۔
اس کے بعد robot.txt نام کی فایل بنا کر روٹ ڈاریکٹری میں اپ لوڈ کریں ۔ اس فایل میں ان فایلز اور ڈاریکٹریز کا ایڈریس ہوتا ہے جن کو آپ سرچ انجنز کی نظر سے بچانا چاہتے ہیں ۔

اس طرح آپ کی سایٹ مکمل طور پر گوگل کو فارورڈ ہو جائے گی ۔ وہ آپ کو یہ رپورٹس دیتے رہیں گے کہ آپ کی سایٹ اب تک کتنی بار گوگل سرچ میں آئی ہے اور کس کس نام سے سرچ کی گئی جب آپ کی سایٹ ‌ظاہر ہوئی اور آپ کی سایٹ کے لنک دوسری کن کن سائٹس پر موجود ہیں وغیرہ وغیرہ ۔
شکریہ
 

ہادی

محفلین
آپ اپنی ویب کی روٹ ڈاریکٹری یعنی public_html میں اس نام کی ایک html فایل اپ لوڈ کر دینا
میرا فورم ہے پی ایچ پی بی بی تھری میں تو یہاں html فایل کس جگہ اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ meta tags.Html میں کوڈ ہوتا ہے اس کو کس نام سے اور فورم میں کہاں پیسٹ کرنا ہو گا
 

اظفر

محفلین
میرا فورم ہے پی ایچ پی بی بی تھری میں تو یہاں html فایل کس جگہ اپ لوڈ کرنا ہوگی

ایچ ٹی ایم ایل فایل اپنی ویب کی روٹ ڈاریکٹری میں لوڈ کرنی ہے ۔ یعنی مین فولڈر میں ۔ دوسرے لفظوں میں فایل اس طرح لوڈ کرنی ہے اس کو اس لنک سے دیکھا جا سکے
http://yourdomain.com/file.html

meta tags.Html نام فایل نہیں ہوتی ۔ میٹا ٹیگس آپ کے پہلے سے موجود انڈکس فایل میں ٹیگز ہوتے ہیں ۔ لیکن اوپر والا طریقہ استعمال کریں تو گوگل میں آپ کو meta tags کی ضرورت ہی نہیں پڑے گیی۔
 

ہادی

محفلین
captured8768547.jpg

یہ تصویر ہے Verification method میں ڈراپ ڈائون میں Meta Tag اور Html File لکھا ہوا ہے ۔ ان دونوں میں کوڈز لکھے ہوئے ہیں ۔ اب یہ کوڈ کاپی کر کے کس نام سے اور کس فارمیٹ میں سیو کرنے ہیں ۔ یہ تو معلوم ہوا کہ روٹ ڈائریکٹری میں اس کو پیسٹ کرنا ہے۔
 

ذیشان

محفلین
میں نے سائٹ میپ گوگل کو submit کر دیا مگر ایک بات سے مجھے تشویش ہے ،ذرا یہ تصویر دیکھئیے
screenhunter21q.jpg

اس میں‌ status کے نیچے کراس لگا ہوا ہے کیا یہ کسی ایرر کی نشانی ہے؟ اس کے علاوہ باقی آپشن بھی دیکھ کر بتائیں کہ کیا وہ ٹھیک ہیں‌؟ کیا میں‌امید رکھوں کہ سائٹ سرچ انجن میں شامل ہو جائے گی ؟،اور سائٹ کے شامل ہونے کے عمل میں کتنے دن لگیں گے؟ایک دوست نے بتایا تھا کہ ایک مہینہ لگے گا۔شکریہ
 

اظفر

محفلین
یہ تصویر ہے Verification method میں ڈراپ ڈائون میں Meta Tag اور Html File لکھا ہوا ہے ۔ ان دونوں میں کوڈز لکھے ہوئے ہیں ۔ اب یہ کوڈ کاپی کر کے کس نام سے اور کس فارمیٹ میں سیو کرنے ہیں ۔ یہ تو معلوم ہوا کہ روٹ ڈائریکٹری میں اس کو پیسٹ کرنا ہے۔

یہ ویریفیکشن کا طریقہ کار ہے ۔ آپ کی مرضی آپ کون سا منتخب کرتے ہیں ۔ زیادہ آسان Html File ہے ۔ اس میں جو لمبا سا Html File ہو گا اس نام کی ایک فایل بنا کر اپنی روٹ ڈاریکٹری میں رکھ دیں جیسا میں نے اوپر کہا تھا ۔
Html File بنانے کا آسان طریقہ ہے یہ کہ نوٹ پیڈ کھولیں ۔ اور یہ کوڈ کاپی پیسٹ‌کر یں

کوڈ:
<html>

<head>

</head>

<body>
...
</body>

</html>
پھر اس کو سیو کریں ۔ فایل ٹایپ میں all files منتخب کریں اور فایل نیم وہ رکھیں جو گوگل نے کہا ہے ۔ یہ فایل اپ لوڈ کرنی ہے ۔
 
جناب اظفر صاحب، آپ نے کافی ٹائپنگ کی، تھوڑی سے اور محنت کریں اور اسکا ایک مکمل ٹیوٹوریل بنا کر کسی ایک دھاگے میں محفوظ کردیں ،جو یقینن بہت سے لوگوں کے کام آئے گا۔
 
Top