گوگل ترجمہ

زیک

مسافر
گوگل ٹرانسلیٹ میں حال ہی میں‌کئ فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اب جیسے جیسے آپ کچھ ٹائپ کرتے ہیں گوگل اس کا ترجمہ دکھاتا ہے۔ ایک لفظ ٹائپ کرنے پر اس کے کئ ترجمے دکھائ دیتے ہیں۔

جب آپ کسی ایسی زبان میں ترجمہ کرتے ہیں جو لاطینی حروف استعمال نہیں کرتی تو گوگل آپ کو اس کا رومن تلفظ بھی دکھاتا ہے۔ ذرا اس کو ہندی کے ساتھ ٹرائ کریں اور خوش ہوں۔

اسی طرح آپ عربی، فارسی یا ہندی گوگل ٹرانسلٹریٹ کے طریقے سے رومن میں بھی لکھ سکتے ہیں اور گوگل اسے اس زبان کے حروف میں بدل کر پھر ترجمہ کر دے گا۔

اگر آپ انگریزی میں ترجمہ کر رہے ہیں تو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کے ذریعہ آپ اسے سن بھی سکتے ہیں۔

 
Top