گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ 500 روپے میں

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم
آجکل گوگل اشتہارات میں بہت سارے ایسے اشتہارات نظر آ رہے ہیں جس میں لکھا ہوتا ہے کہ 'گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ 500 روپے میں حاصل کریں'
میری سمجھ میں نہیں آ رہے یہ سب کیسے ہو سکتا ہے، کہ یہ لوگ اتنے سارے اکاؤنٹ لوگوں کو بنا کے دے سکیں، حالانکہ یار لوگوں سے بڑی محنت اور بہترین ویب سے ساتھ بھی ایک اکاؤنٹ نہیں بن پاتا۔
کوئی صاحب اس دھندے پر روشنی ڈالے گا کہ یہ سب کیسے مکمن ہے۔ شکریہ
 

عسکری

معطل
پیور دھوکہ ہے بھئی گوگل والے پیسے بھی نہیں دے گے جوتے بھی ماریں گے ھھھھھھھھھھ
 

پاکستانی

محفلین
صحیح!
مگر میرے ایک دوست نے بنوایا ان سے ایڈسینس اکاؤنٹ، جو 24 گھنٹے کے اندر مل گیا، مگر چار پانچ دن چلنے کے بعد بند ہو گیا ۔

یہ سارا قصہ سمجھ سے باہر ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
ایڈسینس اکاؤنٹ ایسے بند نہیں ہوتا، اگر غلط کلک بھی کئے جائیں تب بھی جب تک گوگل سے پیمنٹ نہ مانگی جائے تب تک اکاؤنٹ چلتا رہتا ہے۔
 
Top