گوگل ایڈسنز اکائونٹ میں چینلز

ساجداقبال

محفلین
فرض کریں آپکے پاس کئی سائٹس ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہر سائٹ کے شماریات مثلآ امپریشنز، کمائی وغیرہ علیحدہ سے مانیٹر کریں، تو اس مسئلے کا حل چینلز میں ہے۔ آپ ایک چینل بناتے ہیں اور ایڈ کیلیے کوڈ بناتے وقت چینل منتخب کرتے ہیں، اسطرح آپکی ہر سائٹ کا ایک مخصوص چینل بن جاتا ہے اور آپ کو علم ہوتا رہتا ہے کہ آپکی کونسی سائٹ کتنی آمدن دے رہی ہے۔ ساتھ ساتھ آپ چینل کے زریعے ایک ہی سائٹ میں الگ الگ کوڈ ڈال کر مخصوص صفحات اور مخصوص جگہوں پر لگائے گئے اشتہارات کی کارکردگی چیک کر سکتے ہیں۔
 
Top