گوگل انسٹینٹ

گوگل نے اس ہفتے انسٹینٹ سرچ کا فیچر فعال کیا ہے جس کے بارے میں کوئی ایک ماہ قبل ٹیک ورلڈ میں خبریں گونج رہی تھیں۔ مجھے ذاتی طور پر یہ فیچر بہت پسند آئی۔ اتفاق سے ابھی یہ فیچر تمام جیوگرافک لوکیشنز میں دستیاب نہیں کرائی گئی ہے لیکن جلدی ہے ہر جگہ عام ہونے کا امکان ہے۔ اس کے تحت جوں جوں آپ سرچ بار میں ٹائپ کرتے جاتے ہیں گوگل پانچ یا اس سے کم ممکنہ سرچ فریز کا مشورہ دیتا ہے اور ان میں سے اولین کا سرچ ریزلٹ فوری طور پر لوڈ کر لیتا ہے۔ اگر آپ سجیشنز میں نیویگیشن کیز سے اسکرول کریں تو سرچ نتائج تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ عادتاً سرچ بٹن یا انٹر کی دباتے ہیں تو معمول کی سرچنگ کے ناتائج سامنے آ جاتے ہیں۔ امید ہے کہ گوگل سرچ سجیشن کی طرح اس فیچر کے بعد بھی کچھ دلچسپ سرچ نتائج سامنے آئیں گے۔ ایک دلچسپ تجربہ اس کی لانچ پارٹی میں دکھایا گیا جس میں صرف w ٹائپ کرتے ہی اس شہر کے موسم کی معلومات فراہم کی گئی کیوں کہ ڈبلیو سے سب سے زیادہ ممکنہ سرچ فریز weather بنتا ہے۔

مختصر تعارفی ویڈیو:

لانچ ایوینٹ ویب کاسٹ:

مزید تفصیلات۔
 

arifkarim

معطل
زبردست۔ اس بارہ میں پوسٹ کرنا چاہتا تھا۔ لیکن یہ شاید ابھی انگریزی ممالک تک ہی محدود ہے۔
 
Top