گوادر اور انٹرنیٹ

زھیر بلوچ

محفلین
السلام علیکم،
میں زہیر گوادر سے،ابھی کراچی مین ھوں۔آپ سب کو معلوم ھے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے کتنے سال ہوئے ہین اور گوادر ایک بڑا شہر بن رہا ہے لیکن وہان نہ صحیح معنون مین پانی ہے اور نہ ہی بجلی اور نہ ہی صحیح فون لائن اور انٹرنیٹ تو ایسے مین وہان کے گورنمنٹ کو کیا کہا جائے۔
 
ثناءاللہ

محفلین
خوش آمدید

محترم زھیر بلوچ صاحب
وعلیکم السلام اور پھر ہماری طرف سے السلام علیکم
جناب گوادر کا رونا تو پھر روئیں گے۔ پہلے میں آپ کو اس چوپال پر خوش آمدید کہتا ہوں، اور آتے ہی آپ نے جو ایک پیغام داغ دیا تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ بھی یہاں خوب رونق جمائیں گے۔جو یقیناََ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔
 
منہاجین

محفلین
تاکہ سند رہے ۔ ۔ ۔

زھیر بلوچ نے کہا:
السلام علیکم،
میں زہیر گوادر سے،ابھی کراچی مین ھوں۔آپ سب کو معلوم ھے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے کتنے سال ہوئے ہین اور گوادر ایک بڑا شہر بن رہا ہے لیکن وہان نہ صحیح معنون مین پانی ہے اور نہ ہی بجلی اور نہ ہی صحیح فون لائن اور انٹرنیٹ تو ایسے مین وہان کے گورنمنٹ کو کیا کہا جائے۔

سب سے پہلے تو آپ کو خوش آمدید

دوسرے اِس چوپال کا مزاج کُھل کُھلا کے کھری کھری سنانے کا ہے، لہذا کبھی کسی بات کا برا مت منانا۔

تیسرے یہ کہ یہ کوئی کھلی کچہری یا ہائیڈ پارک تو ہے نہیں کہ جب جو جہاں جی میں آئے وہیں کہہ ڈالا۔ "آپ کی تجاویز، آراء اور شکایات" کا مطلب ہے اِس چوپال بارے لکھیں۔ رہی بات آپ کی تحریر کی توگوادر کی مناسبت سے اُسے میرے خیال میں "حالاتِ حاضرہ"، "دیس اپنا اپنا" یا "گپ شپ" میں سے کسی جگہ ہونا چاہیئے تھا۔

جب آپ جیسے لوگ اِس طرح غلط پارکنگ کرتے ہیں تو قدیر جیسے لوگ اسے مناسب جگہ منتقل کرنے کا کہتے ہیں اور نبیل جیسے لوگ کہتے ہیں کہ یہ کام تو قدیر خود بھی کر سکتا ہے۔

آپ کی جہالت میں اِتنا سارا اِضافہ اِس لئے کیا ہے مبادا آپ کی اُن دونوں میں سے کسی سے بھڑ جائے اور جنگ چھڑ جائے۔

لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔
 
صابرحسین

محفلین
پہلے اور تیسرے نمبر پر خوش آمدید

بلوچ صاحب
سب سے پہلے اور تیسرے نمبر پرخوش آمدید کہتا ہوں۔
آپ نے آتے ہی گوادر کی بات سنا دی آپ کو معلوم نہیں یہ گوادر سے بڑا منصوبہ ہے۔ چلیں پہلے سمجھ نہیں آئی تو ابھی سمجھ آ جائے گی۔
 
جیسبادی

محفلین
تاکہ سند رہے ۔ ۔ ۔

منہاجین نے کہا:
تیسرے یہ کہ یہ کوئی کھلی کچہری یا ہائیڈ پارک تو ہے نہیں کہ جب جو جہاں جی میں آئے وہیں کہہ ڈالا
۔

گوروں کے ہائیڈ پارک تو قصہ پارنیہ بن چکے ہیں۔ اب تو خفیہ عدالتوں، اور پولیس سٹیٹ کی باتیں ہیں۔
 
اجنبی

محفلین
تاکہ سند رہے ۔ ۔ ۔

دوسرے اِس چوپال کا مزاج کُھل کُھلا کے کھری کھری سنانے کا ہے، لہذا کبھی کسی بات کا برا مت منانا۔

تیسرے یہ کہ یہ کوئی کھلی کچہری یا ہائیڈ پارک تو ہے نہیں کہ جب جو جہاں جی میں آئے وہیں کہہ ڈالا۔ "آپ کی تجاویز، آراء اور شکایات" کا مطلب ہے اِس چوپال بارے لکھیں۔ رہی بات آپ کی تحریر کی توگوادر کی مناسبت سے اُسے میرے خیال میں "حالاتِ حاضرہ"، "دیس اپنا اپنا" یا "گپ شپ" میں سے کسی جگہ ہونا چاہیئے تھا۔

جب آپ جیسے لوگ اِس طرح غلط پارکنگ کرتے ہیں تو قدیر جیسے لوگ اسے مناسب جگہ منتقل کرنے کا کہتے ہیں اور نبیل جیسے لوگ کہتے ہیں کہ یہ کام تو قدیر خود بھی کر سکتا ہے۔

آپ کی جہالت میں اِتنا سارا اِضافہ اِس لئے کیا ہے مبادا آپ کی اُن دونوں میں سے کسی سے بھڑ جائے اور جنگ چھڑ جائے۔

لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔

زہیر صاحب خوش آمدید۔
آپ منہاجین کی باتوں کا برامت مانیے گا ، انہین دراصل ایک بزرگ کی بددعا لگی ہے اس لیے یہ ایسی باتیں کرتے ہیں اور لوگوں کو کھل کھلا کے سنانے ہیں ، لہٰذا ان سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہیے گا ، یہ بات میں تجربے کی بنیاد پر کہ رہا ہوں ، اس لیے کہ میں ان کو “بھگت“ چکا ہوں ۔

اس کے علاوہ منہاجین کو منتظمین کے کام میں دخل دینےکا بھی شوق ہے ، میں لوگوں کو غلط پارکنگ پر ٹوکتا ہوں تو نبیل مجھے خود گاڑی اٹھانے کا کہتا ہے ، اور منہاجین اس دوران ہم دونوں پر نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کو دوسروں کی جہالت میں اضافہ کرنے کا بھی بہت شوق ہے ، یہ کئ بار میری جہالت بڑھا چکے ہیں ، اس طرح اپنی جہالت میں کمی کرتے جار ہے ہیں،

بچ کے رہنا
 
منہاجین

محفلین
بزرگ کی بددعا

قدیر احمد نے کہا:
آپ منہاجین کی باتوں کا برامت مانیے گا ، انہیں دراصل ایک بزرگ کی بددعا لگی ہے اس لیے یہ ایسی باتیں کرتے ہیں اور لوگوں کو کھل کھلا کے سنانے ہیں،لہٰذا ان سے گفتگو کرتے ہوئے محتاط رہیے گا، یہ بات میں تجربے کی بنیاد پر کہ رہا ہوں ، اس لیے کہ میں ان کو “بھگت“ چکا ہوں ۔

بھیا! یہ بھی تو بتاتے چلو کہ جس بزرگ (قدیر احمر رانا) کی منہاجین کو بددعا لگی تھی، اُس کی بددعا سے بھی بچ کے رہنا۔ :wink:
 
اجنبی

محفلین
جی نہیں بزرگوں سے بچا نہیں جاتا بلکہ ان کے سایہ عافیت میں آیا جاتا ہے ، تاکہ دنیا اور عاقبت دونوں سنور جائیں ۔ اور ہم جیسے بزرگ تو اب دنیا سے ناپید ہوگئے ہیں لہٰذا ہماری تکریم زیادہ ہونی چاہیے
 
منہاجین

محفلین
عالمِ ارواح سے خطاب

موصوف کی تکریم حد درجہ ہونی چاہیئے کیونکہ ان کی تحریر سے لگتا ہے جیسے وہ عالمِ ارواح سے ہمارے ساتھ مخاطب ہیں۔
 
ثناءاللہ

محفلین
زھیر صاحب تو گوادر کا ذکر چھیڑ کر کے جانے خود کہاں چلے گئے آپ ہیں کے انھیں نصیحتوں کے اظہار میں کیا سے کیا بنتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ بزرگی کا دعویٰ بھی کر بیٹھے ویسے بزرگ کا لفظ ذہن میں آتے ہی جو ایک تصویر آتی ہے وہ ایک شخص کی ہے جس کی عمر ٦٠ ٧٠ سال سے اوپر ہو بڑی بڑی داڑھی ہو چہرے پر ایک نور سا چھایا ہو اور میٹھی میٹھی مسکراہٹ بکھیر رہے ہوں جبکہ ان بزرگوں کی کوئی ایک بھی چیز ان سے مماثل نہیں لیکن ہے بزرگی کا دعوٰٰی شاید کسی بزرگ کی روح ان میں حلول کر گئی ہو۔ یہ تو یہی بتا سکتے ھیں بہرحال ایک اچھا ما حول بنایا ہے اور محفل میں رونق اسی سے ہے۔
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
 
منہاجین

محفلین
قدیر کی بزرگی بارے شیخ سعدی کا قو

اپنا اپنا تجربہ ہے اپنی اپنی سوچ ہے
زندگی بھی موت ہے اور موت بھی ہے زندگی

خدا جھوٹ نہ بُلوائے تو غالباً شیخ سعدیؒ کا تجربہ کہتا ہے:

تونگری بہ دِل است نہ بہ مال
بزرگی بہ عقل است نہ بہ سالؓ

ترجمہ:
تونگری دِل سے ہوتی ہے نہ کہ مال و دولت کی فراوانی سے اور یونہی بزرگی عقل سے ہوتی ہے نہ کہ طویل عمری سے۔
 
ثناءاللہ

محفلین
بزرگ شیطان

واہ جناب منہاجین
ویسے آپ نوک جھونک کرنے کے سا تھ ساتھ باتیں بھی بہت اچھی کرتے ھیں۔ اور جو میرے خیالوں کے بزرگ تھے آپ نےان کا حلیہ تبدیل بلکہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے۔ جس کا دکھ بھی ہوا اور خوشی بھی ویسے میرے خیال میں بزرگ بڑے کو کہتے ھیں جیسے “بزرگ شیطان“امریکہ
اب آپ نے قدیر کی بزرگیت منوانے کے لئے شیخ سعدی کا قول تو جڑ دیا ہے اب ان کی بدعاؤں سے بچنے کا طریقہ بھی شیخ سعدی سے پو چھ کے بتائیں، کہیں یہ نہ ہو کہ ہم بھی آپ کی طرح ان کا شکار ہو جائیں
 
صابرحسین

محفلین
قدیر بزرگ کی تکریم

قدیراحمد:
آپ کی بزرگی کی تکریم نےظہیر کوغائب کردیا، انہوں نے گوادر کی بات کر کے دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن آپ نے بزرگی کی بات کر کے انہیں نئی سوچ میں مبتلا کر دیا۔ لگتا ہے وہ گوادر کو مکمل کر کے آئیں گے۔
 
منہاجین

محفلین
پنگا کیوں لِتا سی؟

ثناء اللہ:

رگِ بُز کافی دیر سے پھڑک رہی تھی جو آپ کو شیطانِ اعظم کی یاد تازہ ہو گئی۔ تاہم شیخ سعدی سے ہمارے ایسے کوئی مراسم نہیں۔ اِس لئے ہم اِس سلسلے میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔

اُڈنا نئیں آندا سی تے پنگا کیوں لِتا سی؟
 
اجنبی

محفلین
اڈنا نہیں آندا تے پنگا کیوں لیا سی
اے کام تہاڈا نہیں ، منہاجین دا ہے

ویسے منہاجین کیا لفظ استعمال کیا ہے آپ نے ، رگِ بز ، یعنی بکری کی رگ ۔ غور کیجیے ثناءاللہ ، منہاجین نے فرمایا ہے کہ آپ کے اندر بکری کی رگ پھڑک رہی ہے ، اور آپ نے جو بزرگ کا نقشہ کھینچا ہے وہ ایسے بزرگ کا نقشہ ہے جس نے اپنے بال دھوپ میں سفید کیے ہوں اور بیوٹی پارلر سے فیشل کراکے نور امپورٹ کیا ہو ۔ جبکہ ہمارے پاس علم اور عمل کے وسیع تجربے کا نور ہے جو اپنی ضیا پاشی سے اس محفل کو منور کر رہا ہے ۔
 
Top