گنے سے گڑ تک کا سفر

گڑ بنانے کیلئے آج کے جدید دور میں بھی روایتی طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گنے سے گڑ تک کا سفر کئی انتہائی مشقت طلب مراحل پر مشتمل ہوتا ہے جن میں پہلا مرحلہ گنے کی کھیتوں سے کٹائی اور اسے کھیت کے بیچوں بیچ لگے بیلنے تک لانا ہوتا ہے۔

گنے کو بیلنے میں سے گزار کر اس کا رس نکالا جاتا ہے اور رس کو ایک بہت بڑے کڑاہ میں ڈال دیا جاتا ہے۔

رس کو کڑاہ میں ڈال کر اس کے نیچے آگ جلائی جاتی ہے۔ آگ جلانے والا کاریگر رس کو اچھے طریقے سے پکانے کے لیے اپنے عمر بھر کے تجربے کو بروئے کار لاتا ہے۔

گنے کا رس مسلسل کئی گھنٹوں تک آگ پر پکنے کے بعد گاڑھا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

گڑ بنانے والا ایک کاریگر کڑاہ میں پک رہے گنے کے رس پر آنے والی میل، جھاگ اور دیگر کثافتوں کو ایک چھلنے کے ساتھ مسلسل باہر نکالتا رہتا ہے۔

گڑ کی صفائی اور اس کا اچھا رنگ حاصل کرنے کے لیے پکتے ہوئے رس میں میٹھا سوڈا اور دیگر کیمیائی مواد ڈالے جاتے ہیں۔ میٹھے سوڈے اور کیمیائی مواد کے کم یا زیادہ ڈالے جانے سے گڑ کا معیار اثر انداز ہوتا ہے۔

گھنٹوں تک مسلسل آگ پر پکنے کے بعد گنے کا رس ایک لئی کی شکل اختیار کر لیتا ہے تو اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے لکڑی سے بنے ایک برتن میں نکالا جاتا ہے۔

لکڑی کے برتن میں ڈالی گئی اس "لئی" کو جلد ٹھنڈا کرنے اور خستہ رکھنے کے لیے مسلسل ہلایا جاتا ہے۔

جب یہ اوپر سے مکمل طور پر ٹھنڈی ہو جاتی ہے تو کاریگر لکڑی سے بنے ایک ہتھیار کی مدد سے گڑ کی بھیلیاں بنا لیتا ہے۔

گڑ کی بھیلیوں کو منڈی لے جانے کے لیے بوری میں ڈالنے سے پہلے مزید چھوٹا کر کے سُکھایا جاتا ہے۔
ربط
http://faisalabad.sujag.org/feature/3659
 
کئی افراد سے سنا ہے کہ رنگ کاٹ اور دوسرے کیمیکلز ڈالنے سے گڑ کا رنگ تو خوبصورت ہوجاتا ہے مگر اس میں مضر صحت اثرات آجاتے ہیں۔ کیا کیمیکلز ڈالے بغیر گڑ بھی مل سکتا ہے؟
 
کئی افراد سے سنا ہے کہ رنگ کاٹ اور دوسرے کیمیکلز ڈالنے سے گڑ کا رنگ تو خوبصورت ہوجاتا ہے مگر اس میں مضر صحت اثرات آجاتے ہیں۔ کیا کیمیکلز ڈالے بغیر گڑ بھی مل سکتا ہے؟
جو زمیندار اپنے گھر کے لئے گڑ بناتے ہیں وہ کیمیکلز نہیں ڈالتے صرف تھوڑا سا میٹھا سوڈا ڈالتے ہیں
میں نے سردیوں کے لئے کئی دفعہ میوہ والا گڑ بنوایا ہے بہت لذیز ہوتا ہے میوہ والا گڑ بنانے کے لئے اس میں دیسی گھی اور میوہ جات ڈالے جاتے ہیں ذائقے میں بہت لذیز ہوتا ہے
 
مجھ جیسے آدمی جن کا دیہات تعلق نہیں ان کو کیا کرنا چاہئے؟
 
x boy

محفلین
کئی افراد سے سنا ہے کہ رنگ کاٹ اور دوسرے کیمیکلز ڈالنے سے گڑ کا رنگ تو خوبصورت ہوجاتا ہے مگر اس میں مضر صحت اثرات آجاتے ہیں۔ کیا کیمیکلز ڈالے بغیر گڑ بھی مل سکتا ہے؟
رنگ کاٹ،، کلورین ہوتا ہے یہ تو عام پانی میں بھی ملاجاتا ہے
 
x boy

محفلین
جی عام پانی میں جراثیم مارنے کے لئے کلورینیشن کی جاتی ہے مگر اس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ ویسے کلورین ایک زہریلی گیس ہے۔
کلورین والے پانی کے سوئمنک پول میں تین چار گھنٹے گرمیوں میں گزارا کرتے تھے یہ پرانی بات ہے اس سے زیادہ فرق نہیں پڑا ہماری جلد کو۔ الحمدللہ
 
x boy

محفلین
رنگ کاٹ ہر میٹھائی والا استعمال کرتا ہے
عام طور پر چینی کے شیرے میں استعمال ہوتا ، اس شیرے سے جیلیبیاں، گلاب جامن، رس گلے دیگر اسی طرح کی مٹھائیاں۔
 
لئیق احمد آپ کسی بھی دکان سے گڑ خریدیں براؤن رنگ والا خریدیں بس اس میں اتنا خیال رکھیں کہ دکان دار سے کہہ دیں کہ اپنے کھانے کے لیے چاہیے۔ جو گڑ تقریبا پیلے رنگ میں ہوتا ہے اس میں سوڈا ملایا جاتا ہے۔۔
 
کلورین اگر آرگینک میڑیل سے متعامل ہوگا تو ممکنہ طور پر جو بائی پراڈکٹس بنیں گی وہ کینسر پیدا کرسکتے ہیں
 
واہ جی واہ
رونق لگا دی آپ نے تو :)
کبھی گیدڑ کھایا ہے ؟
سید شہزاد ناصر
یہ سب رونقیں تو آپ جیسے مہربانوں کے دم سے ہیں :)
گیدڑ؟؟؟؟؟؟
images
 
اوشو

لائبریرین
جو شیئرنگ آپ نے کی اسی سے متعلقہ ایک چیز ہے اب ذرا کھوج لگائیں :)
میں نے تو کھایا ہے بہت مزے کا ہوتا ہے :)
 
جو شیئرنگ آپ نے کی اسی سے متعلقہ ایک چیز ہے اب ذرا کھوج لگائیں :)
میں نے تو کھایا ہے بہت مزے کا ہوتا ہے :)
مجھے نہیں پتہ کہ اس کو کیا کہتے ہیں میرے قیاس کے مطابق دو اشیاء ہو سکتی ہیں
ایک جس کو گڑ گٹا کہتے ہیں
دوسری گنے سے گڑ بناتے وقت گنے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر شیرہ لپیٹ کر بچوں کیں تقسیم کیا جاتا ہے جس کو بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں :)
 
Top