السلام علیکم، میں تقابل ادیان کا طالب علم ہوں۔ ان دنوں اپنی ڈگری کا آخری مقالہ لکھ رہا ہوں۔ گندھارا میں بدھ مت کا عروج زوال میرا ریسرچ پراجیکٹ ہے۔ اگر اس موضوع پر کوئی کتاب اردو میں کسی دوست کی نظر سے گزری ہے تو مجھے بتائیے گا۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے 5 سالوں کے جرنل اور جان مارشل صاحب کی ایک کتاب بقیہ انٹرنیٹ۔ اردو کی کوئی کتاب نہیں مل سکی
اب یہ تو معلوم نہیں کہ یہ کتاب کس حد تک متعلقہ ہے آپ سے ۔۔۔ لیجیے ۔۔۔ کتاب کا نام: بدھ مت: تاریخ، عقائد، فلسفہ ترجمہ: ملک اشفاق مصنف: رابرٹ وین ناشر: بک ہوم کتاب میلہ کی ویب سائیٹ پر مزید معلومات مل سکتی ہیں ۔۔۔
نہیں یہ موضوع سے متعلق نہیں۔ ایسی کتاب جس میں چندر گپتا کے پوتے بادشاہ اشوک کے متعلق ذکر ہو وہ کتاب بھی مفید ہو گی۔
اکیڈیمک انداز میں لکھتے وقت صرف کتب کے حوالے دیے جاتے ہیں۔ ان معلومات کے سچ ہونے میں شک ہے اگر سچی ہوں بھی، تو بھی ان کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا۔