گرافکس گمپ میں سادہ انیمیشن

جہانزیب

محفلین
جب میں نے اوبنٹو انسٹال کی تو اس کے ساتھ میرا ایک دیرینہ مسلہ حل ہوگیا، مسلہ تھا فوٹو شاپ کے ساتھ یونی کوڈ اردو استعمال کرنے کا جو کہ صرف فوٹو شاپ کے مڈل ایسٹرن ورژن کے ساتھ دستیاب تھا۔
اوبنٹو کے ساتھ گمپ کا پیکج انسٹال ہوتا ہے، یہ فوٹو شاپ طرز کا اوپن سورس پیکج ہے اور بالا ربط سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، فوٹو شاپ اور گمپ میں فرق صرف 600 ڈالر کا ہے، البتہ گمپ یونی کوڈ کو مدد فراہم کرتا ہے اور آپ کوئی سا بھی یونی کوڈ فانٹ براہ راست اس میں لکھ سکتے ہیں، گمپ کو آپ ونڈوز کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
گمپ میں متحرک تصویریں بنانا بنسبت فوٹو شاپ کے زیادہ آسان ہے، بجائے کہ فوٹو شاپ کی طرح پہلے آپ فوٹو شاپ میں کام کریں اور بعد میں امیج ریڈی میں جا کر آپ کو تصویر متحرک کرنا پڑتی تھی، لیکن گمپ انفرادی لئیر کو متحرک لئیر کے طور پر جانچتا ہے، آپ کو صرف ہر انفرادی لئیر کے لئے وقت کا تعین کرنا ہو گا۔ اب ہم ایک سادہ سی انیمیشن گمپ میں بنانا سیھکتے ہیں تو ہو جائیں شروع۔۔
اس انیمشن کے لئے میں ایک ویب بینر کا انتخاب کروں گا، آپ گمپ کو کھولیں اور فائل میں جا کر New کلک کریں وہاں دی گئی فہرست میں سے 60 web banner common 468x کا انتخاب کر لیں۔

اب جو ونڈو آپ کے سامنے کھلے گی اس میں لئیر پر جا کر کے new layer کو کلک کریں، آپ اس لئیر کو کوئی سا بھی نام دے سکتے ہیں البتہ میں نے اسکو بارڈر کا نام دیا ہے، اسکے بعد آپ select پر جا کے select all کر لیں یا ctrl+a سے ایسا کر لیں۔ اب بائیں ہاتھ والے مینو جسے ٹول مینو کہتے ہیں اور جس کا عنوان The Gimp ہے وہاں آپ کو پینٹ کی ایک عدد بالٹی نظر آ رہی ہو گی، اس پر کلک کر کے آپ امیج ونڈو کے اندر کلک کر دیں جس سے ہماری تصویر پوری طرح سیاہ ہو جائے گی، یا آسان طریقہ ctrl+, سے آپ یہی کام کر سکتے ہیں۔
اسکے بعد آپ select میں جا کر shrink پر کلک کریں ، آپ کے سامنے ایک نئ ونڈو کھل جائے گی وہاں ویلیو ایک پکسل کر دیں، اب آپ ctrl + K دبائیں تو ہماری تصویر پر ایک سیاہ رنگ کا بارڈر نمودار ہو جائے گا، ہو گیا نہ کمال؟
اب یہ ھمارے پاس ایک ایسی تصویرآ گئی ہے جس کو ہم تمام تحریر کے ساتھ استعمال کرنا چاہیں گے، تو ہم اس کو محفوظ کر لیں گے، لیکن محفوظ کرنے سے پہلے ہم تصویر کی دونوں لئیر کو باہمی طور پر یکجا کر لیں گے ایسا کرنے کے لئے آپ image میں جائیں اور flattan image پر کلک کر دیں، بس اتنا سا کام ہے، اب ہمارے پاس ایک لئیر رہ گئی ہے اس ہم محفوظ کر لیتے ہیں ہم اس لئیر کو frame.xcf کے نام سے محفوظ کریں گے، یہ بات ضروری ہے کہ اسے .xcf کی ایکسٹنشن میں محفوظ کیا جائے۔
اب ہم ایک ایسی تحریر کو متحرک کرنا چاہتے ہیں جس میں تین عدد سطور ہیں، اور ہر سطر کا بیک گراونڈ ہماری محفوظ کی گئی تصویر ہو گی، سب سے پہلے ہم محفوظ شدہ تصویر کو کھولتے ہیں۔ اب باری آتی ہے اس پر پہلی سطر لکھنے کی، اب ٹول بار میں جائیں جی بالکل دائیں طرف والی ونڈو جس پر گمب لکھا ہے وہاں، تو وہاں T لکھا نظر آئے گا اس پر کلک کریں، کلک کرنے سے ٹول بار کے ذیلی حصے میں فانٹ اور فانٹ سائز اور رنگوں کا چناو کا مینو کھل جائے گا، وہاں سے مناسب فانٹ منتخب کر لیں، میرا منتخب فانٹ اردو نسخ اور سائز پچیس پکسل ہے

اسکے بعد آپ جو تصویر ہم نے بیک گراونڈ کے لئے محفوظ کی تھی اس میں جہاں آپ عبارت لکھنا چاہیں وہاں کلک کریں تو ایک نیا ڈبہ سا کھل جائے گا، وہاں آپ اپنی پسند کی سطر لکھیں، میں نے پہلی سطر " یہ اردو ہے " لکھی ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی لکھی گئی سطر صحیح جگہ پر نہیں تو پریشان نہیں ہوں آپ ٹول بار میں جائیں وہاں ایک + کا نشان ہو گا جس کے چاروں طرف تیر ہیں، جی ہاں اس پر کلک کر کے بعد میں عبارت کے ڈبے پر کلک کر کے مناسب مقام پر لے آئیں۔ اب یہاں میں ایک غیر ضروری عمل کروں گا جس کی بظاھر تو ضرورت نہیں مگر یہ اس سے ہم تمام فریم میں لکھی ہوئی عبارت کو ایک ترتیب میں دیکھ سکتے ہیں، تو پہلے ہم image میں جا کے flattan image کر لیتے ہیں اور اسے frame1.xcf کے نام سے محفوظ کر لیتے ہیں۔ اب اسکے بعد میں غیر ضروری عمل کروں گا آپ edit پر جا کر undo flattan image کر دیں یا ctrl + Z دبا کر یہ کام کریں، اب اگر ہم دائیں طرف لئیر پیلٹ میں دیکھیں تو دوبارہ دو لئیر موجود ہوں گی، خیر اب آپ دوبارہ ٹیکسٹ ٹول اوہو بائیں طرف جو T لکھا ہے پر کلک کریں فانٹ منتخب کریں اور تصویر میں آ کر جہاں دوسری سطر لکھنی ہو وہاں کلک کر دیں، اب ہم دوسری سطر لکھتے ہیں " اگر آپ انٹرنیٹ پر اردو لکھنا چاہتے ہیں" اب ہم move tool جی وہی + کا نشان جس کے چاروں کونوں میں تیر ہیں کو منتخب کر کے عبارت کو یوں رکھیں کہ وہ پہلے لکھی ہوئی عبارت کی قطار میں برابر ہو، میں نے دوسری سطر کو بالکل پہلی سطر کے اوپر رکھا ہے، اسکے بعد آپ لئیر پیلٹ میں جا کر جو پہلی سطر لکھی ھوئی ہے اس کی لئیر کو منتخب کر کے ڈیلیٹ کر دیں، ڈیلیٹ کرنے کے لئے لئیر منتخب کر کے پیلٹ میں نیچے دیے گئے ڈبے پر کلک کر دیں۔

اسکے بعد وہی پرانے والا طریقہ image اور اسکے بعد flattan image اور اسکو frame2.xcf کے نام سے محفوظ کر لیں،
اب تیسری سطر لکھتے ہیں " ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں" اور اسکے بعد جیسے پہلے سطر کو سطر کے اوپر رکھ کے پرانی سطر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا ایسے ہی کر کے پھر image اور flattan image کر کے تصویر کو frame3.xcf کے نام سے محفوظ کر لیں۔ اب اگر آپ کے پاس کسی تصویر کی ونڈو کھلی ہے تو اسے بند کر دیں۔
اب آپ گمپ کے فائل مینو میں جائیں اور open file کر کے frame1.xcf والی فائل کھولیں، اسکے بعد جو تصویر کھلے گی، تصویر کے فائل مینو پر جا کر open as layer پر کلک کر کے frame2.xcf اور بعد میں اسی طریقے سے frame3.xcf کو کھولیں۔ آپ کے پاس یہ کچھ یوں ہونا چاہیے ہے

اب ذرا دیکھیں تو انیمیشن لگتی کیسی ہے آپ کھلی تصویر پر جائیں وہاں filters > animation > playback پر کلک کر کے دیکھیں، جی بالکل عبارت متحرک تو ہے لیکن بہت تیز ہے، اسکی وجہ ہے کہ ہم نے ہر سطر کے لئے وقت کا تعین نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے گمپ نے خود ہی ہر سطر کو سو ملی سیکنڈ کا وقت تجویز کیا ہے اب ہم کو یہ منظور نہیں ہے، اب آپ لئیر پیلٹ میں frame1.xcf یا سب سے نچلی لئیر کے نام پر دو دفعہ کلک کریں اور اس کے نام کو اس طرح تبدیل کر دیں frame(1000ms),i یہ آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ ہر سطر کو کتنا وقت دینا چاہتے ہیں، میں نے پہلی دو سطروں کو 1000ms اور آخری سطر کو 1500ms کا وقت دیا ہے۔

بنیادی طور پر یہاں تصویر کو متحرک کرنا ختم ہو جاتا ہے اس کے بعد اس میں جدت پیدا کی جا سکتی ہے جو ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے، یہاں ایک سادہ سی ترکیب میں بتا دیتا ہوں،
آپ لئیر پیلٹ پر تیسرے فریم پر کلک کر لیں اور اسکے بعد دایاں کلک کر کے لئیر کو تین دفعہ Duplicate layer کر لیں، اسکے بعد ڈپلیکیٹ کی گئی لئیر جسکا نام frame3.xcf(1500ms) copy یا کوئی بھی لئیر جو frame3.xcf سے اوپر ہے پر کلک کریں، اب تصویر کھولیں اور وہاں filters میں جا کر blur اور پھر Gaussian blur پر کلک کریں میں نے پہلی کاپی کے لئے blur میں horizental value 0 اور vertical 2 رکھی ہے اسی طرح آخری کاپی میں vertical 15 کر دی ہے اور درمیانی کاپی میں درمیان میں کوئی سا بھی نمبر رکھ لیں ، اس بات پر ہر کوئی تجربہ کر سکتا ہے، لیکن اسکے بعد آپ دوبارہ Filters>animation>playbck میں جا کر دیکھ لیں اور تمام فریم کے لئے وقت کو دوبارہ سے اپنی مرضی کے مطابق کر لیں
اف چلیں اب اس کو محفوظ کرتے ہیں، محفوظ کرنے کے لئے آپ تصویر کھولیں، اسکے بعد filters>animation>optimize(for GIF)i پر کلک کریں اب اس طرح کرنے سے جو تمام تصویریں یکجاء ہونے سے فائل کا سائز کافی بڑا ہونا چاہیے وہ دوبارہ سے سمٹ جائے گا اور ایک نئی تصویر والی ونڈو آپ کے سامنے کھل جائے گی، اس نئی ونڈو میں فائل مینو میں جا کر save as کر دیں اور فائل کو کوئی سا نام دے دیں مگر اسکی ایکسٹنشن .gif ہونا ضروری ہے میں نے urdu.gif نام رکھا ہے اسکے بعد آپکے پاس یہ ونڈو کھل جائے گی

یہاں save as animation اور convert to indexed کو منتخب کر کے محفوظ کر لیں، بہت تھکن ہو گئی ٹوٹورئیل لکھتے لکھتے

اس ٹوٹوریل کو لکھنے میں، میں نے یہاں سے بھی مدد لی ہے۔

اوہ ہماری مکمل شدہ انیمیشن کچھ یوں نظر آ رہی ہے۔
urdu6tn.gif
 

گرائیں

محفلین
بہت بہت شکریہ جہانزیب بھائی۔
مگر مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے۔
میں نے نفیس فونٹ ینسٹال کیئے۔ اب میں اُن فونٹس کو گمپ میں استعمال نہیں کر پا رہا۔ میں نے کافی مرتبہ فونٹ بدلے، مگر ہر بار اردو کے لئیے صرف نفیس ویب نسخ ہی منتخب ہواا۔ حالانکہ ڈراپ ڈاؤن مینو سب اُردو فونٹس دکھاتا ہے۔ یہ مسئلہ انگریزی فونٹس کے ساتھ نہیں ہوا۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
 

جہانزیب

محفلین
گمپ میں‌ نفیس نسخ‌ اور نفیس نستعلیق دونوں‌ کو ایک ہی نام نفیس سے بلایا جاتا ہے۔ کیوں‌؟ اس کا مجھے بھی معلوم نہیں‌ ہے ۔ لیکن جب آپ نفیس لکھیں‌ تو دونوں‌ فانٹس کو باری باری دیکھ لیں‌ کہ کونسا نسخ‌ ہے اور کونسا نستعلیق ۔ ویسے اگر ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ پاک نستعلیق کو استعمال کر لیں‌۔
 

جہانزیب

محفلین
اور یہ ٹیوٹوریل پرانا ہو چکا ہے، یہ گمپ کے ورزن 2۔2 کے لئے لکھا گیا تھا، گمپ کے نئے ورزن کے لئے اس سے بھی زیادہ آسانی کے ساتھ انیمیشن ایفیکٹ‌ حاصل کئے جا سکتے ہیں‌۔ انشااللہ اس پر جلد ایک عدد ٹیوٹوریل لکھوں‌ گا ۔ ویسے گرافکس ٹیوٹوریل میں جگمگاتی عبارت کے نام سے ایک ویڈیو ٹٰیوٹوریل موجود ہے ۔
 

گرائیں

محفلین
گمپ میں‌ نفیس نسخ‌ اور نفیس نستعلیق دونوں‌ کو ایک ہی نام نفیس سے بلایا جاتا ہے۔ کیوں‌؟ اس کا مجھے بھی معلوم نہیں‌ ہے ۔ لیکن جب آپ نفیس لکھیں‌ تو دونوں‌ فانٹس کو باری باری دیکھ لیں‌ کہ کونسا نسخ‌ ہے اور کونسا نستعلیق ۔ ویسے اگر ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ پاک نستعلیق کو استعمال کر لیں‌۔

شکریہ جہانزیب۔

میں نے حال ہی میں مرکز تحقیقات اردو کی ویب سائیٹ سی تمام اردو فونٹ ڈاؤنلوڈ کیئے ہیں۔ یہ سب فونٹس اوپن آفس میں بطریق احسن کام کر رہے ہیں۔ مجھے ان میں سے تحریر فونٹ کو استعمال کرنا تھا مگر باوجود کوشش کے نہ کر سکا۔ اگر پاک نستعلیق بھی منتخب ہو جاتا تو اچھا تھا۔

بہر حال مجھے امید ہے اگر کسی اور کو اس مشکل کا حل ملا تو مجھے ضرور بتایا جائے گا۔
 

جہانزیب

محفلین
اگر آپ کے پاس کوئی فونٹ نہیں کھل رہا تو اس کا مطلب ہے آپ کا فونٹ فرلڈر درست طور پر کنفیگر نہیں ہے ۔ آپ پہلے گمپ کھول کر فائل مینیو میں پریفرینسز میں جا کر دیکھیں کہ وہاں فونٹس کا فولڈر کونسا ہے؟ آپ کے سسٹم فانٹ والا فولڈر ہے یا گمپ کا اپنا فونٹ فولڈر ۔
اسے بدل کر اپنا سسٹم فولڈر کا پتا وہاں لکھ دیں ۔جیسے اگر ونڈوز پر ہوں تو
c:\windows\fonts​
 

محسن حجازی

محفلین
جہانزیب مجھ سا سست الوجود لکھنے سے تو کتراتا ہے تاہم پھر بھی میں آپ کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں!
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 
Top