گرافکس گمپ میں تصاویر واضح کرنا ۔

جہانزیب

محفلین
تقریباً سب لوگوں کے پاس کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں، جو غیر واضح یا دھندلی نظر آتی ہیں ۔ ڈیجیٹل کیمرہ سے لی گئی تصاویر میں یہ مسلہ اتنا زیادہ نظر نہیں آتا ۔ لیکن اگر آپ کے پاس عام کیمرہ سے لی گئی تصاویر ہوں اور انہیں سکینر سے سکین کر کے کمپیوٹر پر مخفوظ کیا گیا ہو، تو ایسے مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں ۔
پریشان مت ہوں، اگر آپ کے پاس ایسی تصاویر موجود ہیں، اور آپ کے یہ تحریر پڑھ رہے تو اس کا مطلب ہے آپ کے پاس کمپیوٹر موجود ہے، ایسی صورت میں ہم بہت حد تک ایسی تصاویر کو درست کر سکتے ہیں ۔ یہاں ہم گمپ پر دھندلی تصاویر کو واضح کرنا سیکھیں گے ۔ اور جس تصویر پر طبع آزمائی کریں گے، وہ محفل کے دھاگے "آپکی تصویر" سے چرائی گئی ہے ۔

2740894168_f3b28e46c8.jpg


سب سے پہلے آپ گمپ میں مطلوبہ تصویر کو کھولیں ، اگر آپ کے گمپ موجود نہیں ہے تو یہاں سے مفت میں اتارا جا سکتا ہے ۔ہم یہاں ایک تصویر کو مختلف طریقوں سے واضح کریں گے، اور ان میں فرق کو جانچیں گے ۔ ایک اہم بات، اگر آپ گمپ کو صرف تصاویر درست کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو زیادہ تر تصاویر گمپ کے بلٹ اِن پلگ انز کے استعمال سے ہی درست ہو جائیں گی ۔ اوپر والی تصویر میں پہلی نظر میں مندرجہ ذیل خامیاں نظر آتی ہیں، تصویر میں روشنی کم ہے، سبز رنگ زیادہ ہی واضح نظر آ رہا ہے اور تصویر دھندلی ہے ۔

سب سے پہلے آپ کھلی ہوئی تصویر میں جائیں، تصویر کے اندر رائٹ کلک کر کے Colors اور اس کے بعد Brightness and Contrast کو منتخب کریں، اگر آپ کے پاس بھی ایسی کوئی تصویر ہے جس میں روشنی کم ہے، تو اسی طریقہ کا استعمال کریں گے ، اور تصویر کے مطابق روشنی اور کنٹراسٹ کی مقدار کو سیٹ کر لیں ۔ اس تصویر کے لئے میں نے Brightness کو 30 اور Contrast کی مقدار کو 10 پر رکھا ہے ۔

دوسرے مرحلہ میں ہم رنگوں کو واضح کریں گے، ہماری تصویر میں گہرے رنگ اور ہلکے رنگ اتنے زیادہ واضح نہیں ہیں، ایسا کرنے کے لئے ہم Levels کا استعمال کرتے ہیں، دوبارہ تصویر میں رائٹ کلک کر کے Colors اور اس کے بعد Levels کو منتخب کریں، آپ کے پاس ذیل کی نئی ونڈو کھل جائے گی ۔

2740056969_95fb178535.jpg


اس ونڈو میں ہم ذیل کی ونڈو جیسی تبدیلیاں کر لیں گے ۔

2740893276_de5545eea3.jpg


اب اس کے بعد ہم سبز رنگ کو مدہم کریں گے ۔ایسا کرنے کے لئے تصویر میں رائٹ کلک کر کے Colors میں جا کر Curves کو منتخب کریں ۔ تو ہمارے پاس ذیل کی ونڈو کھلے گی ۔

2740057905_ca34a89ff7.jpg


چونکہ ہم تمام رنگوں کی بجائے صرف سبز رنگ پر کام کرنا چاہتے ہیں، اس لئے ہم چینل میں جا کر Green کو منتخب کر لیں گے، اگر آپ نے تصویر کے تمام رنگوں کو کم کرنا یا بڑھانا ہو تو چینل میں Value کو منتخب رہنے دیں ۔

2740893818_df87e44af9.jpg


ویسے اگر آپ کے پاس فلکر اکاؤنٹ ہے تو یہ سب Colors tools وہاں بھی دستیاب ہیں، اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی یہی ہے ۔ اب ہمارے پاس جو تصویر موجود ہے اس میں رنگ پہلے سے کافی بہتر ہیں، آپ ان سیٹنگز سے جب تک دل کرے کھیل سکتے ہیں، حتیٰ کہ آپ مطمعن نہیں ہو جاتے ۔

2740057715_eb9dd9c6ff.jpg


لیکن اب تصویر اتنی واضح نہیں ہے ۔ تصویر کو واضح کرنے کے لئے گمپ میں دو بلٹ اِن طریقے ہیں، زیادہ تر استعمال کرنے والوں کے لئے اور ویب پر دکھانے کے لئے اِن میں سے کوئی سا طریقہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


پہلا طریقہ کے لئے آپ تصویر میں رائٹ کلک کریں، Filter اس کے بعد Enhance اور اس کے بعد
Sharpen کو منتخب کریں، بالا تصویر کے لئے میں نے Sharpness کو 60 کی مقدار پر رکھا ہے، آپ اس سیٹنگ سے بھی تجربات کر کے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس فلٹر کو استعمال کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ جس حصہ کو ہم واضح کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کر کے پھر اس کا استعمال کیا جائے، چونکہ میں نے ابھی سبق کی خاطر ایسا نہیں کیا تو پوری تصویر پر اس فلٹر کا استعمال ہوا ہے، جس سے تصویر کے باقی حصوں میں Noise نظر آنے لگا ہے، اس کو ختم کرنے کے لئے ہم Filters > Blur > Gaussian Blur میں جا کر مقدار کو 1 کر کے کم کر سکتے ہیں۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ جس حصہ کو واضح کرنا ہو اسے منتخب کر کے اس فلٹر کا استعمال کیا جائے، اور کسی حصے کو منتخب کیسے کرتے ہیں، انشاللہ اس کا ٹوٹیوریل بعد میں لکھوں گا ۔

2740896578_5e0ea740e1.jpg


دوسرا اور قدرے بہتر طریقہ ہے Unsharp Mask کا استعمال، اس کے لئے ہم تصویر میں رائٹ کلک کر کے Filters اس کے بعد Enhance اور وہاں Unsharp Mask کو منتخب کریں گے، جو نئی ونڈو کھلے گی اس میں Radius اور Amount کے ساتھ آپ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں، اس تصویر کے لئے میں نے Radius کو 2 اور Amount کو 1.50 پر رکھا ہے ۔
2740896680_d19a4fc8be_o.png


2740896458_2e6b01a8ae.jpg


یہ دونوں طریقہ ویب کے لئے تو درست ہیں، لیکن اگر آپ تصاویر کو زوم ان کر کے دیکھیں تو اس میں کافی سے زیادہ خرابیاں موجود ہیں، اگر آپ تصاویر کو پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں خود سے تصاویر کو واضح کرنا ہو گا، جِسے سمارٹ شارپننگ کا نام دیا گیا ہے ۔ اب ہم اس تصویر کو اس طریقہ سے واضح کریں گے ۔
 

جہانزیب

محفلین
سمارٹ‌ شارپننگ ۔

سب سے پہلے آپ تصویر میں رائٹ کلک کر کے Colors اس کے بعد Components اور وہاں Decompose کو منتخب کریں ۔نئی کھلنے والی ونڈو میں Color Model کو LAB اور Decompose to layers کو منتخب کر کے OK کر دیں ۔

2740893726_eef081f756_o.png


ایسا کرنے کے بعد ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر ایک نئی ونڈو میں کھل جائے گی، اب Layers, Channels, Path والی ونڈو پر کلک کر کے اس میں L نام کی layer کو منتخب کر لیں ۔

2740893558_7112f0eb96.jpg


اب آپ Channel میں جا کر ایک نیا چینل Sharpening کے نام سے بنائیں

2740893670_b0d0bf1eb8_o.png


۔ اب فی الحال ہمارا اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر پر کام ختم ہو گیا ہے، دوبارہ سے رنگین تصویر کھولیں، اور تصویر کے اندر رائٹ کلک کر کے Image اس کے بعد Mode اور وہاں Grayscale کو منتخب کر لیں، ایسا کرنے سے یہ تصویر بھی بلیک اینڈ وائٹ ہو جائے گی، اب اس تصویر میں دوبارہ رائٹ کلک کر کے Filters اس کے بعد Edge-Detect اور وہاں Edge کو منتخب کریں، اور ذیل کی مقدار کر لیں، یا اپنے تجربے کر کے جو بہتر لگے ویسی مقدار کر لیں ۔

2740893768_64252062bb_o.png


اب اس تصویر میں ہمارے پاس دو رنگ ہیں، کالا اور سفید، ہم دوبارہ سے Colors اور Levels میں جا کر کالے رنگ مطلب بائیں طرف مقدار کو صفر سے بڑھا لیں گے اور سفید رنگ کی مقدار کو کم کر لیں گے ۔ میں نے یہ مقدار 30 اور 220 رکھی ہے ۔
اس کے بعد تصویر میں رائٹ کلک، Filters, Blur اور وہاں Gaussian Blur منتخب کریں، مرضی سے تین اور دس کے بیچ کوئی مقدار رکھیں، میں نے یہاں یہ مقدار 7 رکھی ہے ۔ اس کے بعد اگر آپ پھر چاہیں تو دوبارہ Colors اور Levels میں جا کر دوبارہ وہاں تبدیلیاں کر سکتے ہیں، میں نے سفید کی مقدار کو 250 سے کم کر کے 230 کیا ہے ۔

2740056881_6f937cf14a.jpg


اب ہمارا کام اس تصویر پر ختم ہو چکا ہے، بس اب تصویر میں رائٹ کلک Select اور اس کے بعد All کر کے دوبارہ تصویر میں رائٹ کلک Edit اور وہاں Copy کر کے اس ونڈو کو بند کر دیں ۔

اب ہم نے جو بلیک اینڈ وائٹ تصویر LAB میں بنائی تھی اور جہاں Sharpening چینل کھولا تھا، اسے کھولیں، Channels میں جا کر Sharpening channel منتخب کریں،

2740893348_bb6aa13ec3_o.png


اس کے بعد واپس Layers والی ونڈو پرآ جائیں، تصویر میں رائٹ کلک، Edit اور وہاں Paste منتخب کریں ۔ایسا کرنے سے Layers میں ایک Floating Selection نام کی Layer بن جائے گی، اب آپ Anchor کے نشان پر کلک کریں، تو یہ Layer ختم ہو جائے گی ۔

2740893412_c010666444_o.png


اب آپ Channels میں دوبارہ جائیں، Sharpening Channel کو منتخب کریں، اور نیچے دیے گئے سرخ بٹن پر کلک کر کے چینل کو سیلیکٹ کر لیں

2740893348_bb6aa13ec3_o.png


، ایسا کرنے سے رینگتی چیونٹیاں تصویر پر نظر آنے لگیں گی،

2740060795_5c55551644.jpg


اب واپس Layers میں جائیں، L نام کی Layer پر کلک کریں ۔

2740893558_22720c6299_o.png


اس کے بعد تصویر میں رائٹ کلک، Filters اس کے بعد Enhance اور وہاں Unsharp Mask, سلیکٹ کر کے ذیل کی مقدار رکھیں ۔

2740896680_d19a4fc8be_o.png


اچھا ہم نے پہلے بھی یہی کیا تھا، لیکن یہاں فرق یہ ہے کہ بجائے پوری تصویر کے صرف Edges پر اس فلٹر کا استعمال ہو رہا ہے، اور باقی پوری تصویر پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو گا ۔
یہ کرنے کے بعد، دوبارہ تصویر میں رائٹ کلک، Select اور وہاں None کر دیں ۔
اب اس تصویر میں رائٹ کلک، Colors وہاں Componets اور وہاں Compose منتخب کریں ۔نئی کھلنے والی ونڈو میں LAB منتخب کریں، اور اطمینان کر لیں کہ L کے سامنے L layer اسی طرح A اور B کے سامنے A اور B ہی کی Layers ہوں

2740894030_5d729c9105_o.png


۔ایسا کرنے سے ہمارے پاس نئی ونڈو میں تصویر کھلے کی، اسے اپنی پسند کے فارمیٹ میں مخفوظ کر لیں ۔

2740894382_0e3aa653ab.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ جہانزیب۔ تم نے بہت محنت کے ساتھ اور نہایت مفید ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہے۔ جزاک اللہ خیر۔
 
جہانزیب بھائی بہت عمدہ۔ (مجھے تو ویسے بھی تعریف کرنی تھی کہ میری ہی تصویر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) :grin: :grin:

ویسے یہ ٹیوٹوریل محفل کے مفید ترین تیوٹوریلس میں سے ایک شمار کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کی تیاری میں کی گئی جانفشانی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اللہ آپ کو مزید توفیق دے۔ آمین۔
 

زیک

مسافر
اچھا ٹٹوریل ہے جہانزیب۔

آپ نے جو تصویر چنی اسے سمارٹ شارپننگ کی بجائے ان‌شارپ ماسک ہی کی ضرورت لگتی ہے یا سمارٹ شارپننگ میں زیادہ شارپننگ کرنے کی۔

سمارٹ شارپننگ کا آپ کے دیئے گئے لنک سے بہتر طریقہ بھی ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
شکریہ زکریا، اس سائز میں‌ واقعی یونہی لگتا ہے۔ لیکن بڑے سائز میں‌اگر ان شارپ ماسک والی تصویر دیکھیں‌تو اچھی خاصی نوائزی ہے، جسے بہتر کرنے کے لئے پھر دھندلا کرنا پڑے گا ۔
اور سمارٹ‌شارپننگ میں‌ دو وجوہات ہیں ایک کہ بلر زیادہ کر دیا ہے تصویر کو اور نمبر دو شارپنس کی ویلیو کم رکھی ہے ۔ اسے دو کر کے بہت بہتر نتیجہ آتا ہے ۔اور ربط دینے کا شکریہ ۔
 

دوست

محفلین
بہترین۔ مجھے تو خوشی ہے کہ لوگوں کو پتا چل رہا ہے لینکس پر ہر کام ہوسکتا ہے۔
وسلام
 
جہانزیب بھائی! ایک اور مفید کام بھی ہوسکتا ہے۔ ان ٹیوٹوریلز کی پی ڈی ایف فائل فراہم کرنا۔۔۔ یوں آف لائن بھی یہ اسباق تصاویر کے ساتھ ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
بہت خوب جہانزیب!
یہ تو گویا اچھا خاصا عمل جراحی ٹھہرا!
تاہم یادوں میں کچھ دھندلی تصاویر ہوں تو انہیں کیسے واضح کیا جا سکتا ہے؟ :grin:
 

arifkarim

معطل
شکریہ جہانزیب، خاکسار فوٹوشاپ میں آٹو آئی نامی فلٹر سے ایک کلک میں ہی سارا کام کر لیتا ہے۔
 
Top