گلیکسیS7 واٹر پروف فون ہوگا

سام سنگ نے اپنا نیا گلیکسی ایس 7 اور ایس سیون ایج متعارف تو نہیں کرایا مگر اس کمپنی کی انڈونیشن شاخ نے قبل از وقت ہی اس کی ویڈیو لیک کردی ہے۔
جی ہاں سام سنگ باضابطہ طور پر تو اپنے اس نئے فلیگ شپ فون کو 21 فروری کو متعارف کرائے گی مگر کمپنی کے یوٹیوب چینیل پر اس کی ایک ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔
ویڈیو میں اس کے فیچرز پر تو روشنی نہیں ڈالی گئی اور اس کا ڈیزائن بھی ایس سکس سے ملتا جلتا لگتا ہے مگر ایک بڑا فیچر ضرور سامنے آگیا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شدید بارش میں بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واٹر پروف فون ہے۔
اسی طرح اس کا پچھلا حصہ بالکل فلیٹ ہے اور اس میں کیمرے کے ابھار کو ختم کردیا گیا ہے۔
21 فروری کو متعارف کرائے جانے کے بعد اسے مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے اور سننے میں آیا ہے کہ اس کا کیمرہ کم روشنی میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاہم ان سب کی تصدیق اس ہفتے کے آخر میں ہوجائے گی جب اسے بارسلونا میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
ماخذ روزنامہ پاکستان
 

arifkarim

معطل
دکان میں ہی پانی میں گرا کر چیک کریں۔ اگر خراب ہو گیا تو واپس کر دیں اور کوئی اور ماڈل لے لیں
 
کچھ گھڑی فروشوں نے واٹر پروف گھڑیاں بیچنے کے لیے ان کو فل ٹائم پانی میں رکھا ہوا ہے ، شاید مستقبل میں موبائل فونز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو
 
میں نے جو تحریر لکھی ہے اس کا فونٹ ٹھیک کیوں نہیں آرہا؟
آپ نے یہ ٹیکسٹ جہاں سے کاپی کیا ہے، وہاں سے فارمیٹنگ بھی ساتھ ہی آ گئی ہے۔
اگر ابھی تدوین کی آپشن آ رہی ہے تو تدوین پر کلک کریں اور ٹول بار کے بائیں جانب پہلے بٹن پر کلک کریں۔ فارمیٹنگ نظر آ جائے گی۔ ٹیکسٹ کے علاوہ فارمیٹنگ ریموو کر دیں۔ ٹھیک ہو جائے گا۔
 

زیک

مسافر
آپ نے یہ ٹیکسٹ جہاں سے کاپی کیا ہے، وہاں سے فارمیٹنگ بھی ساتھ ہی آ گئی ہے۔
اگر ابھی تدوین کی آپشن آ رہی ہے تو تدوین پر کلک کریں اور ٹول بار کے بائیں جانب پہلے بٹن پر کلک کریں۔ فارمیٹنگ نظر آ جائے گی۔ ٹیکسٹ کے علاوہ فارمیٹنگ ریموو کر دیں۔ ٹھیک ہو جائے گا۔
اس سے آسان طریقہ ہے۔ تمام ٹیکسٹ کو سیلکٹ کریں۔ پھر بائیں جانب دوسرا بٹن (Tx) کلک کریں۔ تمام فارمیٹنگ ختم ہو جائے گی۔
 
Top