گزرنا سن دو ہزار بارہ کا​
عبدالرزاق قادری​
2011 کے 21 دسمبر کو مجھے میرے دوست سید حسنین شاہ، محمود صاحب کے دفتر لے کر گئے۔ وہاں جا کر معلوم ہوا کہ کہ ٹیلی-سیلز کی کمپنی ہے اور اب دوسرے ممالک میں قرآن مجید پڑھانے کے ادارے کا سوچ رہے ہیں۔میں نے چائے کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔(میرا جی چاہ رہا تھا کہ مجھے چائے ملے) انہوں نے میرے خیالات سے ہم آہنگی ظاہر کی۔ مجھ سے میری تعلیم وغیرہ کا پوچھا۔ اور مطلوبہ تنخواہ کا بھی دریافت کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد ان کے شراکت دار کیریل قیسیڈی جارج سے بھی ملاقات ہوئی۔ میں حیران ہوا کہ عیسائی پارٹنر کے ساتھ مل کر قرآن پاک کی تعلیمات عام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دو تین روز کے بعد دوبارہ شاہ صاحب کے ساتھ وہاں گیا تو مجھے مجوزہ ویب سائٹ، میرے کام کا دورانیہ اور تنخواہ وغیرہ کے بارے بتا دیا گیا اور میں نے اس تنخواہ پر حامی بھر لی۔ اب مجھے جنوری 2012 کے آغاز تک کا انتظار کرنے کو کہا گیا۔ جنوری کی پہلی تاریخوں میں سے میں نے فون پر ایک کال کی تو محمود علی ملک صاحب نے مجھے ایک ہفتہ مزید انتظار کا کہا کہ ویب سائٹ تیار ہو رہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ میں بے روزگار تھا۔ ایک بے چین سی کیفیت تھی بہر حال انتظار کیا اور 9 جنوری کو پہلی حاضری ہوئی۔ لیکن ابھی طالب علم ایک بھی نہ تھا۔ دفتر میں شام 6سے 9 بجے تک ایک ٹیم آتی تھی جو امریکہ میں سیلز کا کام کرتی تھی اور دوسری ٹیم 9 سے صبح 6 بجے تھی میں بھی آخرالذکر کے اوقات میں آتا رہا۔ تمام سیلز-ایجنٹ عیسائی تھے۔ (ان میں سے بیشتر ابھی تک کام کررہے ہیں)رات کو میرے ساتھ داؤد اور ایلن ہوتے تھے۔ محمود صاحب رات ایک بجے کے بعد گھر چلے جاتے اور کیریل صاحب ہمارے ساتھ رہتے۔یہ دفتر فیصل ٹاؤن کے سی بلاک میں تھا۔ داؤد اور ایلن تین بجے رات کے بعد قرآن ٹیچنگز کے لیے امریکہ اور کینیڈا میں کالز کرتے جبکہ اس سے پہلے وہ آئی ٹی ٹریننگ کی ایک امریکن کمپنی کے لیےکالز کرتے۔ ایلن اور داؤد انتہائی تجربہ کار ایجنٹ تھے۔ شام کی ٹیم بھی تجربہ کار اور ماہر تھی۔ محمود صاحب آن لائن قرآن کے لیے کالرز کو بھرتی کرنے کے لیے اشتہارات دینے لگے۔ کچھ نوجوان آئے بھی لیکن ایک رات کام کرنے کے بعد دوبارہ نہ آتے۔ فروری کے آخر میں محمود صاحب کی بھانجی کو امریکہ میں پڑھانے سےآغاز ہوا۔ انہی دنوں مجھے انٹرنیٹ پر کچھ تلاش کرتے ہوئے اردو محفل فورم مل گیا۔وہاں بھی متعارف ہوا۔ پھر کینیڈا سے ایک کنبے کے تین بچے(عبداللہ 19 سال ، ارسلان 17 سال اور حمزہ 14 سال) پڑھانے سے پہلی سیل ہوئی جو داؤد کی تھی(یاد رہے داؤد بھی عیسائی تھا پھر اپریل میں یا بعد میں یہاں سے چھوڑ گیا تھا) بعد ازاں آسٹریلیا میں قسمت آزمائی کی سوجھی تو میرے اوقات کار صبح چار بجے سے دن کے ایک بجے تک ہو گئے۔ داؤد اور ایلن صبح کے چھے بجے آنے لگے۔یہ مارچ کا مہینہ تھا انہی دنوں میرا ایک دوست عبدالغفار وکی بھی سیلز ٹیم کا حصہ بنا لیکن چند دن کے بعد جاری نہ رکھ سکا۔ دفتر میں صفائی وغیرہ کا کام کرنے والا ولایت علی تھا جو ننکانہ کے علاقے سے تھا۔ جنوری سے میں گھر میں چند ایک لوگوں کو سکول کی ٹیوشن بھی دیتا تھا وہ بھی مارچ کے اختتام تک جاری رہیں تعلیمی دورانیے کےاختتام کے بعد میں نے ان سے معذرت کر لی۔ 31 مارچ بروز ہفتہ کو دفتر وہاں سے برکت مارکیٹ میں شفٹ ہو گیا۔ 2 اپریل سے میں مسلسل تمام کاروباری دنوں میں یہاں آ رہا ہوں۔ ماسوائے عید الفطر کی تین، عید الاضحیٰ کی تین اور دو وہ چھٹیاں جن دنوں مَیں دو بار شدید بیمار ہوا۔ یہاں آتے ہی مزید لوگ سیلز ٹیم میں بھرتی کے لیے آئے۔ کچھ چلے بھی گئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ قابل ذکر سعدیہ یعقوب ہیں جو تا حال اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذہب ان کا بھی عیسائیت ہے۔ اس دوران بہت سے واقعات نظروں کے سامنے سے گزرے۔ ستمبر میں ایک اور قرآن ٹیچر محمد زید مصطفیٰ اور اکتوبر میں قاری محمد زبیر صاحب بھی میری ٹیم کا حصہ بن گئے۔ اب ایک قاریہ کو بھی بھرتی کیا جا چکا ہے۔ زید مصطفی اردو محفل فورم کے بھی قدرے کم فعال رکن ہیں۔ ایک بار محمود صاحب نے بھی محفل کو جائن کیا تھا۔ یومِ عشق رسول کے دن بھی کلاسیں ہوئی تھیں کیونکہ آسٹریلیا کے لوگوں کو فرداً فرداً اس دن کے بارے میں بتانا مشکل تھا۔ بقیہ دنوں میں اکثر راتوں کو نصف درجن کے قریب کتابیں اُٹھا کر لاہور شہر کی سڑکیں پیدل ناپیں کی کہیں کم یا زیادہ نہ ہو جائیں۔ماہنامہ نوائے منزل کے دفتر میں بھی کچھ یادیں ہیں۔ کچھ جامعہ اسلامیہ رضویہ کے حوالے سے ہیں۔​
یا د رکھو کسی حوالے سے​
ہر حوالے سے ہم تمہارے ہیں​
 

عسکری

معطل
یہ کیا چکر ہے ؟ اسلام قرآن عیسائیت میرے خیال سے تو ایجنسیوں کو نوٹس لینا چاہیے اس کورکھ دھندے گا ۔:rolleyes:
 
من جد وجد
مصروف رہنے سے انسان نفسانی خواہشات پر عمل پیرا ہونے سے بچ جاتا ہے۔۔
آپ نے مسلک اہلسنت کے حوالے سے جو کام انٹرنیٹ(بلاگز،مضامین وغیرہ) پر 2012 میں کیا،اگر مناسب سمجھے تو وہ بھی پبلک کر دیں۔(جزاک اللہ)
 
آپ نے مسلک اہلسنت کے حوالے سے جو کام انٹرنیٹ(بلاگز،مضامین وغیرہ) پر 2012 میں کیا،اگر مناسب سمجھے تو وہ بھی پبلک کر دیں۔(جزاک اللہ)
سب کے سامنے ہے۔ یہاں ایک نئی بحث کا آغاز نہ ہو تو بہتر ہے۔
کیونکہ یہ یادیں سمیٹنے کے لیے دھاگہ بنایا ہے۔
 

الشفاء

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔

یہ محض اس کا فضل ہے کہ وہ کسی سے اپنے دین کا کام لے کر اس کو عزت و شرف بخشے۔۔۔

اللہ عزوجل آپ کے علم و عمر میں مزید برکتیں شامل فرمائے۔۔۔ آمین۔
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ
اللہ جس پر جیسے چاہے اپنا فضل و کرم اور احسان فرمائے
اور جس سے جیسے چاہے اپنے دین کی خدمت و ترویج کا کام لے
یہ اس کی مشیت ہے اسکے اسرار و رموز کو عقلِ انسانی کہاں سمجھ سکتی ہے؟

ماشاءاللہ عبدالرزاق قادری
اللہ کریم آپ کی جملہ خدمات کو قبول فرمائے آمین
 
میں نے کئی بار Caral Cassidy George
caral.jpg
سے گھنٹوں گفتگو کی ہے۔ ایک نفیس انسان ہیں جو خال خال ہوتے ہیں۔
محمود علی ملک
mehmood.jpg
بتاتے ہیں
ان سے میں نے ایک بار سوال کیا تھا کہ آپ نے یہ خدمت، عبادت یا تجارت کیا سمجھ کر قرآن کی تعلیمات کا آغاز کیا۔ تو مندرجہ ذیل جواب ملا تھا۔
کہ اس سے پہلے کیرل صاحب مسجد سے بچوں کو دفتر لا کر قرآن خوانی کراتے تھے۔
اور تقریبا تینوں چیزیں ذہن میں رکھ کر۔ بلکہ دوسرے اداروں کی سیلز کے ساتھ اپنا ادارہ بھی قائم ہوا وغیرہ وغیرہ
 
ایک آڈیو کلاس میں سامنے صفحہ لگا کر اپنی ایک کلاس پیش کی تھی
www.youtube.com/watch?v=tCZnk15Xxww
شاید یہ لنک ہے کیونکہ یو ٹیوب پاکستان میں بند ہے۔
ٹائٹل اس طرح کا ہے
Sample Quran Teaching Class of ELearningHolyQuran.Com.wmv

یہ بچہ مازن پانچ سال کا تھا۔ آج کَہ رہا تھا کہ کل میری سال گرہ ہے۔ چھے سال کا ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ
ان دنوں مَیں سکائپ ریکارڈر کے ذریعے ریکارڈ کر تا تھا
 

یوسف-2

محفلین
یہ کیا چکر ہے ؟ اسلام قرآن عیسائیت میرے خیال سے تو ایجنسیوں کو نوٹس لینا چاہیے اس کورکھ دھندے گا ۔:rolleyes:
بجا فرما رہے ہیں۔ یہ کوئی ”گورکھ دھندا ہی“ ہے، جس کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے۔ ویسے عیسائی مشنریوں کا ”مسلمانوں کے اندر داخل ہوکر“ ایسا کام کرنا کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے۔ ان کا ایک پراجیکٹ ایسا بھی ہے، جس میں وہ اپنے پادریوں کو مستند دارالعلوموں سے ”عالم دین“ بنوا کر انہیں مسلم بستیوں میں ”پلانٹ“ کرواتے ہیں۔ قیام پاکستان سے قبل پنجاب کے ایک دور دراز دیہی علاقے میں ایسے ہی ایک ”مولوی صاحب“ تین برس تک ایک مسجد کے امام و خطیب ”بنے رہے“۔ موصوف کے یہاں سے جانے کے بعد ان کی ”حقیقت“ کھلی جس کاانہوں نے خود بھی ”اعتراف“ کیا تھا۔ یہ اسٹوری بارہا شائع ہوچکی ہے اور آخری بار غالباً 2010 یا 2011 میں اردو ڈائجسٹ میں بھی چھپی تھی۔

عبد الرزاق بھائی! آپ کو تو ان لوگوں پر تحقیق کرنی چاہئے تھی یا اگر خود نہیں کرسکتے تو اپنے قرب و جوار کے کسی بڑے دینی مرکز کو ان کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ وہ خود معلوم کرلیں گے کہ ان کا ”حقیقی مقصد“ کیا ہے۔
 
یوسف-2 بھائی آپ ایک نئے دھاگے میں تحقیقات پیش کر سکتے ہیں۔ یہ دھاگہ تو میری 2012 کی یادوں کا ہے۔ اس میں مزید یادیں بھی لکھی جانے والی ہیں۔ یہ تو صرف دفتر کی یادیں ہیں۔ کمال مہربانی ہوگی اگر آپ در خورِ اعتنا جانیں گے۔
 

یوسف-2

محفلین
میں نے کئی بار Caral Cassidy George
caral.jpg
سے گھنٹوں گفتگو کی ہے۔ ایک نفیس انسان ہیں جو خال خال ہوتے ہیں۔
محمود علی ملک
mehmood.jpg
بتاتے ہیں
ان سے میں نے ایک بار سوال کیا تھا کہ آپ نے یہ خدمت، عبادت یا تجارت کیا سمجھ کر قرآن کی تعلیمات کا آغاز کیا۔ تو مندرجہ ذیل جواب ملا تھا۔
کہ اس سے پہلے کیرل صاحب مسجد سے بچوں کو دفتر لا کر قرآن خوانی کراتے تھے۔
اور تقریبا تینوں چیزیں ذہن میں رکھ کر۔ بلکہ دوسرے اداروں کی سیلز کے ساتھ اپنا ادارہ بھی قائم ہوا وغیرہ وغیرہ
ان عیسائیوں کو اگر قرآن اور قرآن کی تعلیم دینا، دلوانہ اتنا ہی پسند ہے تو خود مسلمان کیوں نہیں ہوجاتے ۔ عبدالرزاق بھائی! کیا آپ مسلمان رہتے ہوئے پاکستان میں بائبل کی تعلیم کے ادارے قائم کرنا اور چلاناپسند کریں گے، جہاں پاکستانی عیسائی عوام کو بائبل کی تعلیم دی جاسکے۔ یہ (عیسائی برادری کی) خدمت بھی ہوگی اور تجارت بھی (ٹیوشن فیس کے ذریعہ)۔ اور خدمت و تجارت بھی ”عبادت“ ہی ہے۔ اس سوال کا جواب آپ مجھے یا محفلین کو نہ دیں بلکہ اپنے آپ کو دیجئے اور سوچئے کہ جو کام آپ کرنا نہیں چاہیں گے (اگر نہیں چاہیں گے تو :p ) وہی کام عیسائی کیوں کر رہے ہیں۔ سوچئے گا ضرور،برادرم عسکری کبھی بھی بہت دور تلک سوچ لیتے ہیں، جہاں تک آپ اور ہم نہیں سوچ سکتے :)

شمشاد عاطف بٹ
 

یوسف-2

محفلین
یوسف-2 بھائی آپ ایک نئے دھاگے میں تحقیقات پیش کر سکتے ہیں۔ یہ دھاگہ تو میری 2012 کی یادوں کا ہے۔ اس میں مزید یادیں بھی لکھی جانے والی ہیں۔ یہ تو صرف دفتر کی یادیں ہیں۔ کمال مہربانی ہوگی اگر آپ در خورِ اعتنا جانیں گے۔
آپ اپنی یادیں ضرور شیئر کریں، ہم بحیثیت ایک قاری کے پڑھیں گے بھی اور تبصرہ بھی کریں گے، جہاں ضر وری سمجھیں گے :) اگر آپ کو ایسا کوئی دھاگہ کھولنا مقصود ہو جو صرف ”ریڈ اونلی“ ہو تو منتظمین سے بات کرکے اپنے دھاگہ کو ”مقفل“ کروادیں۔ جہاں صرف آپ لکھیں، کوئی اور جواب نہ دے سکے۔ ”اوپن دھاگہ“ میں تو سب کا حق ہے، تبصرہ کرنے کا، خواہ دھاگہ کھولنے والے کو پسند ہو یا نہ ہو۔:)
@نیرنگ خیال @ساجد
 
اردو محفل فورم سے یونی کوڈ اردو کے بارے میں جان کے یہاں لکھ لکھ کر اپنے بلاگ میں پیسٹ کرنا شروع کیا۔ بعد میں ان پیج تحریروں کو بھی یونی کوڈ میں بدل کر بلاگ میں نشر کیا۔
اس بلاگ کو لگ بھگ ایک سال قبل میں نے شروع کیا تھا۔ اس میں کچھ تحریروں کا تکرار ہے یعنی ایک سے زیادہ مرتبہ پوسٹ ہو گئی ہیں۔ ان شاءاللہ بہتری آتی جائے گی۔ زیادہ تر تحریریں میری اپنی ہیں۔ جو کوئی انتخاب آف لائن کتب سے یا آن لائن وکیپیڈیا وغیرہ میں سے کیا اس کے ساتھ ساتھ حوالے درج ہیں۔ اپنی سوچ سے لکھتا ہوں۔ حوالہ جاتی مقالے بہت کم ہیں۔ کمپیوٹنگ کا زیادہ تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ غلطیاں وغیرہ سر زد ہوئی ہیں۔اکثر تحریریں اردو میں ہیں۔ جن کے عنوانات ابھی تک انگریزی میں وہ بھی اردو میں ہیں
مفلسی اردو کالم خود لکھا تھا۔ ایک رپورٹ اس میں وکیپیڈیا اردو سے لی گئی ہے
خود لکھا اپنے مشاہدے سے

انتخاب ہے تذکرۃالاولیاء سے

انتخاب ہے تذکرۃالاولیاء سے

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

پاکستان اسلام کا قلعہ شاہ فیصل کاخواب
اقتباس ہے

Naeem Qaiser ki latest Ghazalنعیم قیصر کی تازہ غزل
انتخاب

نصیحت والی توبہ کی ضرورت اردو کالم خود لکھا
خود لکھا

Naeem Qaiser ki taza Urdu Ghazalنعیم قیصر کی تازہ اردو غزل
انتخاب


برکت اور دلی سکون
خود لکھا


پاکستان کیسے ایک ملک بنا
خود لکھا اور ایک حوالہ ہے اس میں







بچیوں کی تعلیم و تربیت
خود لکھا



قائد اعظم اور قوم
خود لکھا

اسلامی نظریہ اور ثقافت
خود لکھا


نوجوانوں میں ہیجان کا حل

خود لکھا

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ
انتخاب ہے تذکرۃالاولیاء سے

ہیں تلخ بہت بندہء مزدور کے اوقات
خود لکھا

گفتگو اور خاموشی کے آداب۔ کشف المحجوب سے اقتباس
اقتباس

فکر رضا کانفرنس پریس رپورٹ
خود لکھا

خود لکھا


خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

امام احمد رضا خان قادری
ہندی سے ترجمہ کیا


خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

خود لکھا

ابھی بلاگ میں بہت سی تبدیلیاں اور بہتری کی ضرورت ہے۔ اکثر تحریریں محفل پر پڑھیں جا چکی ہیں۔
 
Top