گر اجازت ہو جاناں، ایک نظم از گرو

گرو جی

محفلین
گر اجازت ہو جاناں،
تمہیں‌کچھ کہنا ہے،
کچھ باتیں دل کی
کچھ قصے سنانے ہیں
میرے وہ سارے پل
جو تم سے وابستہ ہیں
میری ساری راتیں
تمہارے نام کرنی ہیں۔
کہ ترے وصل میں میں‌نے
دن رات اک کر دیے ہیں۔
تجھ کو پانے کی چاہ میں
سب کچھ بھلا دیا ہے
تم جو مل جاؤ
کسی اور چاہت نہیں‌
کہ تم جو پا کے مجھے
اور نہی کچھ پانا ہے۔
تمہاری محبت ہی میری
زیست کا ساماں ہے۔
تمہاری آنکھوں میں
مجھ کو ڈوب جانا ہے
نہ پھر واپس آنا ہے
کہ اس دنیا میں اب
تم ہی سب کچھ ہو میرا


گر اجازت ہو جاناں‌
مجھے حالِ دل سنانا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
تمہیں‌ جاناں‌ اجازت ہے :grin:
اچھی نظم ہے۔ ایک املا کی غلطی
سب کچھ بلا دیا ہے ۔ بھلا دیا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین
میری ایک پسندیدہ نظم ہے ۔
تمہیں جاناں‌ اجازت ہے
کوئی بھی فیصلہ کر لو
ہمارے منتظر ٹھہرو
یا ہم کو الوداع کہہ دو ۔

وہ اجازت دے رہا ہے اور آپ اجازت مانگ رہے ہیں‌ :grin:
 

گرو جی

محفلین
میری ایک پسندیدہ نظم ہے ۔
تمہیں جاناں‌ اجازت ہے
کوئی بھی فیصلہ کر لو
ہمارے منتظر ٹھہرو
یا ہم کو الوداع کہہ دو ۔

وہ اجازت دے رہا ہے اور آپ اجازت مانگ رہے ہیں‌ :grin:

بس جی وہ اجازت چاہ رہا ہے اور میں اجازت مانگ رہا ہوں‌۔
 

گرو جی

محفلین
ویسے پوسٹ مارٹم مری ہوئی چیز کا ہوتا ہے لہذا اس کا مطلب یہ ہوا کہ پہلے اسے آپ ماریں گے۔ پھر پوسٹ مارٹم
:grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin:
 

مغزل

محفلین
ویسے پوسٹ مارٹم مری ہوئی چیز کا ہوتا ہے لہذا اس کا مطلب یہ ہوا کہ پہلے اسے آپ ماریں گے۔ پھر پوسٹ مارٹم
:grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin::grin:
بھئی عدنان آپ تو کافی سمجھدار نکلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
candle.gif

خیر مذاق برطرف اچھی کوشش ہے۔
 

حیدرآبادی

محفلین
اگر اجازت ہو گروجی ۔
مجھے تعریف کرنی ہے
آپ کی اس عمدہ شاعری کی
بہت خوب لکھا ہے
کے دل کو چھو ہی لیا ہے
کے منہ بس موہ لیا ہے
چلیں اب بس بھی کرتے ہیں
کہیں آپ خوشی سے پھول نہ جائیں
اور شاعری کرنا بھول نا جائیں ۔۔:grin:
 
Top