نویں سالگرہ گرینڈ سیلیبریشن: تجاویز و آراء

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سب سے پہلے آپ سب کو ایک بار پھر رمضان پاک کی بہت مبارک باد! اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس ماہ مبارک کی رحمتیں و برکتیں ہمیں نصیب ہوں اور ہمیں ان سے بھرپور طور پر فیضیاب ہونے کی سعادت حاصل ہو، آمین۔ ساتھ ہی اردو محفل فورم کی نویں سالگرہ کی آمد ہو چکی اس حوالے سے تمام اراکین محفل کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک باد!

آغاز سے ہی روایت رہی ہے کہ ہم سالگرہ کے موقع پر جشن کا اہتمام کرتے ہیں اور اراکین اپنے اپنے انداز میں اس جشن میں شرکت کرتے ہیں۔ اردو محفل فورم کی نویں سالگرہ اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ سال آئندہ دس سال مکمل ہو جائیں گے انشاءاللہ ۔ اس ذیل میں خواہش اور تجویز ہے کہ سال آئندہ گرینڈ سیلیبریشن کے طور پر منعقد کیا جائے اور اس کے لیے تیاریوں کا آغاز ہم نویں سالگرہ کے موقع سے کریں ۔ گرینڈ سیلیبریشن بنیادی طور پر اردو ویب کی تعلیمی و تحقیقی و تعمیری شناخت کو نمایاں کرنے کے پس منظر میں ہو گا اور آغاز سے اب تک کے ارتقائی سفر کو اس ذیل میں کی جانے والی کوششوں اور ان کے نتائج کو بھی عکس کر ے گا۔

آپ اگر اس تجویز سے اتفاق رکھتے ہیں تو اس کے انعقاد کے حوالے سے اپنی تجاویز و آراء شیئر کیجئے ۔ اگر آپ کچھ نئے سلسلے آغاز کرنا چاہتے ہیں یا پہلے سے موجود سلسلوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو نہ صرف اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں بلکہ ان سلسلوں میں انفرادی و اجتماعی طور پر آغاز بھی کر سکتے ہیں یا شریک بھی ہو سکتے ہیں ۔

آپ تمام اراکین کو اس تجویز اور گرینڈ سیلیبریشن کے حوالے سے دعوت اظہار ہے۔


شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمارے پاس زمرہ جات میں ایک زمرہ تعلیم و تدریس موجود ہے، اس حوالے سے ایک تجویز یہ ہے کہ از ایں بہ بعد سالگرہ جشن میں ایک ہفتہ اس عنوان کے پس منظر میں شامل رہے۔ ساتھ ہی دیگر تمام سال میں اس زمرہ میں مفید سلسلوں کو آگے بڑھا جائے اور مزید مفید و دلچسپ علمی سلسلے آغاز کیے جائیں۔ اس ذیل میں کئی مختلف زاویوں سے کام کیا جا سکتا ہے اور تمام اراکین محفل بالخصوص وہ اراکین جو اردو محفل کو بیشتر سنجیدہ علمی و تعمیری رخ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں وہ اس ذیل میں بہتر طور پر شریک ہو سکتے ہیں اور اردو محفل کی اس شناخت کو نمایاں کرنے میں یقینی طور پر عمدہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس سلسلے میں میں پھر ایک بار تجویز دوں گا کہ جو کام ادھورے پڑے ہیں، ان کو ٹھکانے لگایا جائے۔
سر دست خطبات بہاول پور کے چار خطبات ہو چکے ہیں جب کہ خاور بلال نے ساری سکیننگ مہیا کر رکھی ہے۔
 
Top