گانا بجانا اور موسیقی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

faqintel

محفلین
گانا بجانا اور موسیقی
میرے پیارے بھائ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔وبعد
میں اللہ تعالی کی بارگاہ عالی جناب میںدعاگوہوں کہ وہ مجھے اور آپ کو اللہ کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے اور اسی کی خاطر ایک دوسرے کو نصیحت کرنے والوں میں سے بنا‎ئے۔
میرے بھائ! مجھے معلوم ہوا کہ آپ کبھی کبھی گانا اور موسیقی سن لیتے ہیں۔ میرے بھائ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گانا اور موسیقی سننا ایک حرام کام ہے۔ اس پرتمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اجماع ہے کیونکہ اس بارے میں نبی کریمۖ کا فرمان ذی شان ہے:
"میری امت میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو ریشم، شراب اورآلات موسیقی کو حلال سمجھ لیں گے"۔
"معازف" ان تمام آلات کو کہتے ہیں جوسراور موسیقی بجانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جب بھی کوئ شخص گانا سنتا ہے تو اس کا دل سخت ہو جاتا ہے اور نیکی کے کام اس کے لیے دشوار ہو جاتے ہیں۔
موجودہ دور میں بعض لوگ اس گناہ میں مبتلا پا‎ئے جاتے ہیں کہ وہ اپنے موبائلوں میں موسیقی والی آواز ریکارڈ کروالیتے ہیں۔ یہ ایک حرام کام ہے اور اس کی حرمت مساجد میں اور بھی شدید ہو جاتی ہے۔
آپ اپنے رب کی اطاعت کریں، اور اپنے نبی کی اتباع کریں،اور اپنے نفس کی خواہشات کی مخالفت کریں تاکہ آپ اللہ کی نعمتوں والی جنتوں میں مزے کر سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ faqintel، یہ موضوع پہلے بھی کئی مرتبہ زیر بحث آچکا ہے۔ اس پر ایک اور دھاگے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top