گالی کیا ہے ؟

ساجدتاج

محفلین
1252935967_bbc5b4ea8556.gif




2105627d0r98gd8yk.gif


گالی کیا ہے ؟

2105627d0r98gd8yk.gif




یہ زبان کا بیہودہ، غلط اور ناجائز استعمال ہے خواہ کسی بھی رنگ یا حالت میں کیا جائے۔ عربی میں اسے سب و شتم کہا جاتا ہے۔ اہل علم لکھتے ہیں کہ کسی دوسرے کے سامنے وہ بات کہنا جس کو وہ ناپسند کرتا ہو۔


الموسوعتہ الفقھیتہ جلد نمبر 24 صفحہ نمبر 133 (سب)

یعنی جس سے اس کی عزت پر آنچ اور حروف آتا ہو اور اہل لغت کے مطابق (ھو کل کلام قبیح) ہر بیہودہ اور گندی بات کو گالی کہتے ہیں اور عیب جوئی و الزام تراشی ، لعن طعن اور ہتک عزت یہ سب گالی کے مفہوم میں شامل ہیں۔ (سب فلان فلانا) فلاں نے فلاں کو گالی دی، برا کہا، بے عزتی کی ، اہانت کی، عیب لگایا۔

تاج العروس جلد 8 صفحہ 355/ فصل اشین من باب المیم، لسان العرب لابن منظور (سب) الموسوعتہ جلد 24 صفحہ 133، القاموس الوحیدص : النھایتہ 2/331

اور اردو لغت کے مطابق گالی، بدزبانی اور فحش گوئی کا نام ہے۔ گالی دینا یعنی بری بات منہ سے نکالنا ، گالیاں دینا یعنی بدزبانی کرنا، برا بھلا کہنا و شنام طرازی کرنا۔

اردو لغت (تاریخی اصول پر) جلد نمبر 15 صفحہ نمنر 821، فیروز الغات صفحہ نمبر 1078

دین اسلام میں ‌گالی کا ارتکاب ایک سنگن جرم اور خطرناک گناہ ہے جس سے ہر حآلت میں‌بچنے کا ہر مسلمان کو سختی سے حکم دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی اس مہلک اور مذموم فعل سے ہر انسان کو بچا کر رکھے۔ آمین ثم آمین

مولف عبدالمنان راسخ


1252935967_bbc5b4ea8556.gif
 
Top