کے ، ڈی ، ای ڈیسک ٹاپ کے ترجمھ کے لیئے مدد درکار ھے۔

اصغر

محفلین
سب اھلِ محفل کو سلام۔
میں کافی عرصھ سے کے ڈی ای کا ترجمھ کرنے کا سوچ رہا ہوں مگر وقت اور ہمت کی کمی کے باعث صرف سوچتا ہی رہا۔
آپ کی محفل میں‌ آنے کے بعد ہمت کر کے کے ۔ ڈی ۔ ای (KDE) کے ممبع (source codes) کو اللہ کا نام لے کر کھول لیا ہے اور آپ سب دوستوں کی آرا اور مدد کی ضرورت ہے۔
1۔ اس کام کا آغاذ کرنے کے لیے مجہے آذاد مصدر حروف (Fonts) کا انتخاب کرنے کے بارے میں آپنی آرا سے نوازیں۔
2۔ اگر کوئ دوست ترجمہ ، تنقید اور تصیح میں مدد کر سکیں تو مشکل آسان ہو جائے کی۔

آپ کی آرا کا منتظر
محمد اصغر
 
سلام مسنون اصغر صاحب!

محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ کے لئے اردو ویب کا یہ صفحہ مفید ہوگا۔ آپ اس کا مطالعہ فرما لیں پھر کے ڈی ای کی تازہ ترین فائلیں یہاں دستیاب کرا دی جائیں گی ان شاء‌ اللہ۔ بقیہ باتیں بعد میں۔ ابھی تو آپ اپنے تعارف کا دھاگہ کھولیں کہ ہمیں آپ کے بارے میں جاننے کا موقع ملے۔
 
اصغر

محفلین
بندہ ناچیز کا نام محمد اصغر رہائش بوجہ روزگار اٹلی لینکس کو کھول کر جوڑنے کی کوشش کرتا رہتا ہون ۔
کافی عرصہ پہلے دل میں‌ خیال آیا کہ کوی لینکس ہمارا بھی ہو جو اردو بول اور سمجہ سکے اس کے لئے صفر سے شروع کیا کچھ چیزیں‌ linux from scratch سے لیں اور کچھ اِدر اُدر سے اکٹہی کر کے ڈیسک ٹاپ تک پہنچا ڈیسک ٹاپ کے انتخاب کا موقع آیا تو دوستوں‌ نے مشوراء دیا کہ کے ۔ ڈی ۔ ای کو استعمال کرو ، کے ۔ ڈی ۔ ای کو دیکھا تو اُس میں اردو نام کی کوئ چیز نظر نہ آئ اب کے ۔ ڈی ۔ ای کا ترجمع کرنے کی ٹھانی اور آپ کی محفل میں آپ کو تنگ کرنے آ پہنچا ۔
اب لفظ applet's اور desktop سامنے ہیں‌ اور سوچ رہا ہوں کہ اِن کا کیا ترجمہ کروں۔
یہ ہے ساری داستان۔
آپ کے لنک کا شکریہ ۔
ایک گزارش اربابِ اختیار سے : میں بڑی مشکل سے یہ دو سطور لِکھ پایا ہوں‌ آپ کا فورم مجھے بار بار باہر نکال دیتا ھے برائے کرم اِس کو کچھ سمجھائیں۔
 
مکی

معطل
بندہ ناچیز کا نام محمد اصغر رہائش بوجہ روزگار اٹلی لینکس کو کھول کر جوڑنے کی کوشش کرتا رہتا ہون ۔
کافی عرصہ پہلے دل میں‌ خیال آیا کہ کوی لینکس ہمارا بھی ہو جو اردو بول اور سمجہ سکے اس کے لئے صفر سے شروع کیا کچھ چیزیں‌ linux from scratch سے لیں اور کچھ اِدر اُدر سے اکٹہی کر کے ڈیسک ٹاپ تک پہنچا ڈیسک ٹاپ کے انتخاب کا موقع آیا تو دوستوں‌ نے مشوراء دیا کہ کے ۔ ڈی ۔ ای کو استعمال کرو ، کے ۔ ڈی ۔ ای کو دیکھا تو اُس میں اردو نام کی کوئ چیز نظر نہ آئ اب کے ۔ ڈی ۔ ای کا ترجمع کرنے کی ٹھانی اور آپ کی محفل میں آپ کو تنگ کرنے آ پہنچا ۔
اب لفظ applet's اور desktop سامنے ہیں‌ اور سوچ رہا ہوں کہ اِن کا کیا ترجمہ کروں۔
یہ ہے ساری داستان۔
آپ کے لنک کا شکریہ ۔
ایک گزارش اربابِ اختیار سے : میں بڑی مشکل سے یہ دو سطور لِکھ پایا ہوں‌ آپ کا فورم مجھے بار بار باہر نکال دیتا ھے برائے کرم اِس کہ کچھ سمجھائیں۔

آپ نے جو کردیا ہے میں ابھی اس کے آدھے راستے تک ہی پہنچا ہوں.. مجھے خوشی ہوگی اگر آپ کوئی اردو کے لیے مخصوص ڈیسٹرو جاری کرسکیں.. کیڈی اور گنوم کا ترجمہ میرے روڈ میپ میں شامل ہے تاہم اس میں کافی وقت لگے گا.. میں نے xfce ڈیسک ٹاپ کا ترجمہ کچھ عرصہ پہلے مکمل کردیا تھا.. اگر آپ xfce ڈیسک ٹاپ استعمال کریں تو وہ مکمل طور پر اردو میں کیا جاسکتا ہے.. تفصیل کے لیے یہ پوسٹ دیکھ لیں..
 
خؤشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر اصغر بھائی۔

میں پچھلے سال گنوم 2۔22 کا تقریباً 20 فیصد ترجمہ کیا تھا پر وقت کی قلت نے مزید کی اجازت نہیں دی۔ نیز یہ کہ جن اصطلاحات کو لے کر آپ پریشان ہیں‌اس کے لئے اردو ویب میں ہی ایک جگہ سادہ سی ڈکشنری پڑی ہے خاص اسی مقصد کے لئے۔ اس وقت مجھے اس کا ربط نہیں مل رہا۔ اگر اھباب میں سے کسی کو یاد ہوگا تو وہ فراہم کر دیں گے۔ اور اس سلسلے میں کرلپ نے بھی ای عدد گلوسری تیار کر رکھی ہے وہ بھی مفید ہوگا۔ ذہن میں رکھنے کی بات یہ ہے کہ ہمار ترجمہ عوام کے لئے ہونا چاہئے اس لئے بہت گاڑھی ترکیبات نہ گڑھی جائیں‌بلکہ نسبتاً آسان اور عام فہم اصطلاحات کا استعمال کیا جائے۔ بہت کثرت سے استعمال ہو رہے انگریزی کے اصلاحات کو بھی بلا ججھک شامل کیا جائے۔ یہ میری رائے کچھ احباب اس ضًن میں مختلف رائے کے حامل ہیں اس لئے مجھے اپنی بات پر اصرار نہیں ہے۔ کیوں کہ کم از کم مجھے اسے سمجھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ان شاء اللہ۔ خواہ کتنی ہی گاڑھی عربی سے کشیدہ ہو۔

بار بار فورم سے نکال دینے کی بابت یہ کہوں گا کہ آُ لاگ ان ہوتے ہوئے "مجھے یاد رکھیں" چیک باکس کو چیک کر دیں۔ ان شا ء اللہ یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

والسلام!
 
Top