کی مے سے ہزار بار توبہ - سردار گنڈا سنگھ مشرقی

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 23, 2016

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,393
    غزل
    (سردار گنڈا سنگھ مشرقی)
    کی مے سے ہزار بار توبہ
    رہتی نہیں برقرار توبہ

    تم مے کرو ہزار بار توبہ
    تم سے یہ نبھے قرار توبہ

    بندوں کو گنہ تباہ کرتے
    ہوتی نہ جو غم گسار توبہ

    ہوتی ہے بہار میں معطل
    کرتے ہیں جو میگسار توبہ

    مقبول ہو کیوں نہ گر کریں ہم
    با دیدہء اشک بار توبہ

    ہوگی کبھی مشرقی نہ قبول
    پیری میں کرو ہزار توبہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر