1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

داغ کیوں چُراتے ہو دیکھ کر آنکھیں ۔ داغ دہلوی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 28, 2010

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    غزل

    کیوں چُراتے ہو دیکھ کر آنکھیں
    کر چکیں میرے دل میں گھر آنکھیں

    ضعف سے کچھ نظر نہیں آتا
    کر رہی ہیں ڈگر ڈگر آنکھیں

    چشمِ نرگس کو دیکھ لیں پھر ہم
    تم دکھا دو جو اِک نظر آنکھیں

    ہے دوا ان کی آتشِ رخسار
    سینکتے ہیں اس آگ پر آنکھیں

    کوئی آسان ہے ترا دیدار
    پہلے بنوائے تو بشر آنکھیں

    جلوۂ یار کی نہ تاب ہوئی
    ٹوٹ آئی ہیں کس قدر آنکھیں

    دل کو تو گھونٹ گھونٹ کر رکھا
    مانتی ہی نہیں مگر آنکھیں

    نہ گئی تانک جھانک کی عادت
    لئے پھرتی ہیں در بدر آنکھیں

    کیا یہ جادو بھرا نہ تھا کاجل
    سرخ کر لیں جو پونچھ کر آنکھیں

    ناوک و نیشتر تری پلکیں
    سحر پرداز و فتنہ گر آنکھیں

    یہ نرالا ہے شرم کا انداز
    بات کرتے ہو ڈھانک کر آنکھیں

    خاک پر کیوں ہو نقشِ پا تیرا
    ہم بچھائیں زمین پر آنکھیں

    نوحہ گر کون ہے مقدّر کا
    رونے والوں میں ہیں مگر آنکھیں

    یہی رونا ہے گر شبِ غم کا
    پھوٹ جائیں گی تا سحر آنکھیں

    حالِ دل دیکھنا نہیں آتا
    دل کی بنوائیں چارہ گر آنکھیں

    داغ آنکھیں نکالتے ہیں وہ
    ان کو دے دو نکال کر آنکھیں

    (داغ دہلوی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 1
  2. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,902
    بہت خوب جناب سخنور صاحب لاجوب انتخاب ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ شاہ صاحب، وارث صاحب اور کاشفی صاحب!
     
  4. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    داغ آنکھیں نکالتے ہیں وہ
    ان کو دے دو نکال کر آنکھیں
    ہم نے تو محض اس کا مشہور زمانہ مقطع ہی سن رکھا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    پوری غزل سننے کا بہت شکریہ۔ امید ہے طبیعت پر گراں نہیں گزری ہوگی۔ ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ملک حبیب

    ملک حبیب محفلین

    مراسلے:
    129
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اُن کی رکھ دو نکال کر آنکھیں ۔۔۔۔۔ داغ دہلوی اور فرخ منظور صاحب سے بے حد معذرت کے ساتھ۔۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,632
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    جو چراتے ہیں دیکھ کر آنکھیں
    ان کی رکھ دو نکال کر آنکھیں
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. ایمن نصیر

    ایمن نصیر محفلین

    مراسلے:
    2
    موڈ:
    Persnickety
    غضب ہے ...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,289
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اردو لغت میں شاید سب سے زیادہ محاورے اور روزمرہ آنکھ سے متعلق ہی ہیں ۔ جس خوبصورتی سے داغ نے اس غزل کے ہر شعر میں جس طرح محاورے کا استعمال کیا ہے وہ بیشک داغ ہی کا حصہ ہے ۔ واہ، واہ! کیا کہنے !! سبحان اللہ سبحان اللہ !!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  10. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,165
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
     
  12. ملک حبیب

    ملک حبیب محفلین

    مراسلے:
    129
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    شکریہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر