کینیاکا پاکستانی چاول پرڈیوٹی پر75فی صد کرنے کاارادہ

کاشفی

محفلین
کراچی…پاکستانی چاول برآمدات کو ایک زبردست جھٹکا لگ سکتا ہے ،ملکی چاولوں کی ایک بہت بڑی منڈی ، کینیا نے برآمدات پر ڈیوٹی دُگنی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کینیا میں پاکستان چاول کی برآمدات پر 35 فی صد ڈیوٹی لگتی ہے جسے بڑھا کر 75 فی صد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پاکستان کینیا کو اوسطاً سالانہ 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا چاول برآمد کرتا ہے جو کل ملکی برآمدات کا 10 فی صد ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت، ٹی ڈی اے پی اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ ملکی چاول کو ڈیوٹی دگنے ہونے سے بچانے میں ہر ممکن کردار ادا کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کینا کو چھوڑیں ادھر مشرق وسطیٰ میں منڈی کو مزید فروغ دیں۔ یہاں عربی لوگ دونوں وقت چاول کھاتے ہیں اور چاول کا ایک دانہ بھی یہاں پیدا نہیں ہوتا۔
 
Top