کیمپس اور میں

جاسمن

لائبریرین
کیمپس اور میں
طبیعت میری ہی قابل نہیں ہے
میں بگڑا ہوں ،بگڑتا جا رہا ہوں

تربیت کیا کریں گے اہلِ دانش
میں اپنی تربیت کب چاہ رہا ہوں

اگر میں تربیت ہی سے سنبھلتا
تو پھر میں کیوں بگڑتا جا رہا ہوں

میں گرچہ علم کا طالب نہیں ہوں
کلاسز میں کیوں پایا جا رہا ہوں

صبح کو آ رہا ہوں دس بجے کچھ
اور واپس پونے گیارہ جا رہا ہوں

پڑھائی میرا مقصد تو نہیں ہے
میں ویسے ہی بس کیمپس آ رہا ہوں

میں آیا تھا یہاں شلوار پہنے
اور اب لنڈے سے پینٹیں لا رہا ہوں

قسم سے طالب علم ہوں میں لیکن
ویڈیو سینٹر پہ پایا جا رہا ہوں

میں اپنے باپ کے پیسے چُرا کر
کرائے پہ یہ سی ڈی لا رہا ہوں

کسی کی آبرو سے مُجھ کو مطلب
میں اُس لڑکی کے پیچھے جا رہا ہوں

ازل سے رچ گئی ہے سر بلندی
میں تپھڑ کھا کے بھی اِٹھلا رہا ہوں

(جاسمن)


 
آخری تدوین:
کیمپس اور میں
طبیعت میری ہی قابل نہیں ہے
میں بگڑا ہوں ،بگڑتا جا رہا ہوں

تربیت کیا کریں گے اہلِ دانش
میں اپنی تربیت کب چاہ رہا ہوں

اگر میں تربیت ہی سے سنبھلتا
تو پھر میں کیوں بگڑتا جا رہا ہوں

میں گرچہ علم کا طالب نہیں ہوں
کلاسز میں کیوں پایا جا رہا ہوں

صبح کو آ رہا ہوں دس بجے کچھ
اور واپس پونے گیارہ جا رہا ہوں

پڑھائی میرا مقصد تو نہیں ہے
میں ویسے ہی بس کیمپس آ رہا ہوں

میں آیا تھا یہاں شلوار پہنے
اور اب لنڈے سے پینٹیں لا رہا ہوں

قسم سے طالب علم ہوں میں لیکن
ویڈیو سینٹر پہ پایا جا ریا ہوں

میں اپنے باپ کے پیسے چُرا کر
کرائے پہ یہ سی ڈی لا رہا ہوں

کسی کی آبرو سے مُجھ کو مطلب
میں اُس لڑکی کے پیچھے جا رہا ہوں

ازل سے رچ گئی ہے سر بلندی
میں تپھڑ کھا کے بھی اِٹھلا رہا ہوں

(جاسمن)


محترم بہن بہت خوب، یہاں زبردست سے زیادہ کوئی ریٹنگ نہیں - بہت ہی زیادہ زبردست - بامقصد شاعری،
 

جاسمن

لائبریرین
محترم بہن بہت خوب، یہاں زبردست سے زیادہ کوئی ریٹنگ نہیں - بہت ہی زیادہ زبردست - بامقصد شاعری،
جزاک اللہ۔
صحیح کہا، یہی حال ہے اب۔

بہت داد قبول فرمائیں۔

خلیل بھائی ذرا ادھر کو تو آئیں۔
شکریہ۔
زبردست


یہاں جاریا ہوں، یا جا رہا ہوں ، ہے؟
شکریہ جیہ! غلطی سے ہؤا۔ جا رہا ہوں
 

جاسمن

لائبریرین
Top