کیلے کا کیک

ماوراء

محفلین
banana_cake.jpg



کیلے کا کیک​
( ٨ ۔ ١٠ )

١٢٥ گرام ------ کریم چیز
١٢٥ گرام ------ مکھن (روم ٹیمریچر)
١٨٥ گرام ------- براؤن شوگر
٢ ------- انڈے
٢ ------- بڑے، پکے ہوئے کیلے
٢٥٠ گرام ----------- میدہ
١ چائے کا چمچ ------ بیکنگ پاؤڈر
٣٠ گرام -------- باریک کٹے ہوئے بادام

گلیز ، کریم :-

٢٥٠ گرام ------ کریم چیز
١٨٥ گرام ----- آئسنگ شوگر
١ --------------- بڑا پکا ہوا کیلا
٢ کھانے کے چمچ ------- فریش لیموں کا رس

ترکیب :-
١۔ اوون کو ١٩٠C پر گرم کر لیں۔ بیکنگ ٹرے میں آئل لگا لیں۔
٢۔ کریم چیز، مکھن اور چینی اچھی طرح مکس کر لیں، کہ بالکل کریم کی طرح ہو جائے۔
٣۔ انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر کریم میں ڈال دیں۔
٤۔ کیلوں کا کچومر نکال لیں۔:p ( میش کر لیں) وہ بھی کریم میں مکس کر لیں۔
٥۔ میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور بادام کو بھی کریم میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
٦۔ ٤٠ منٹ تک بیک کر لیں۔ ساتھ ساتھ چیک کرتے رہیں کہیں جل ہی نہ جائے۔
٧۔ بیک کرنے کے بعد ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

گلیز :-
١۔ کریم چیز اور آئسنگ شوگر کو مکس کر لیں۔ کہ بالکل کریم کی طرح ہو جائے۔ ( اگر چیز کریم تھوڑی ہو تو مکھن بھی ڈال سکتے ہیں)
٢۔ کریم کو کیک کے اوپر انڈیل کر برابر کر لیں۔
٣۔ کیلے کو چھری سے گول گول باریک کاٹ کر لیموں کے رس میں ڈبو ڈبو کر کریم کے اوپر تہہ بچا دیں۔
٤۔ کیک تیار۔۔۔اب آپ اسے کھا سکتے ہیں۔

 

ماوراء

محفلین
میں اپنے بنے ہوئے کیک سے پہلی بار مطمئن ہوئی ہوں۔ باقی کیکس سے بالکل علیحدہ ٹیسٹ ہے۔ ٹرائی کر کے ضرور بتائیے گا، لیکن اگر آپ کو اچھا نہ لگا تو مجھے کچھ نہ کہنا، یہ تو مجھے اچھا لگا ہے نا کیا پتہ آپ کو اچھا نہ لگے۔ :p
 

سین خے

محفلین
ہممم دلچسپ :) میں نے کبھی بھی کریم چیز کیک بیٹر میں استعمال نہیں کی۔اگر کسی نے استعمال کی ہو تو بتائے کہ کیک کیسا بنا :)
 
Top