کیلک اور کورل ڈرا میں پیش آمدہ اس مسئلہ کا حل درکار ہے ۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ :
میرے انتہائی محترم دوستوں : کیلک سے جب کوئی مضمون کورل ڈرا میں لے جایا جاتا ہے اور وہاں اس کے آوٹ لائن لگایا جاتا ہے تو وہ آوٹ لائن لفظ کے درمیان میں بھی حائل ہوجاتے ہیں ، ایسا کوئی طریقہ ساتھیوں کو معلوم ہے ، کہ جس سے آوٹ لائن لفظ کے ارد گرد لگ جائے اور لفظ کے بیچ میں حائل نہ ہو مندرجہ ذیل تصویر میں نشاندھی کی گئی ہے ،
 
اوشو

لائبریرین

Outline karne se pehlay text ko break apart karein phir combine karlein phir outlined DE tu aisa masla nahi hoga

Combine سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
"مجلس" کو Ctrl+U دبا کر Ungroup کریں ۔ پھر نقطوں اور اعراب کے بغیر باقی لفظ کے ٹکڑوں کو سلیکٹ کریں جن میں مسئلہ آ رہا ہے۔ اس کے بعد Arrange کے مینو سے Shaping کے سب مینو میں جائیں اور Weld پر کلک کر دیں۔ تمام ٹکڑے ایک آبجیکٹ میں کنورٹ ہو جائیں گے اور جوڑ بھی ختم ہو جائے گا۔:)
 
squarened

معطل
Combine سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
"مجلس" کو Ctrl+U دبا کر Ungroup کریں ۔ پھر نقطوں اور اعراب کے بغیر باقی لفظ کے ٹکڑوں کو سلیکٹ کریں جن میں مسئلہ آ رہا ہے۔ اس کے بعد Arrange کے مینو سے Shaping کے سب مینو میں جائیں اور Weld پر کلک کر دیں۔ تمام ٹکڑے ایک آبجیکٹ میں کنورٹ ہو جائیں گے اور جوڑ بھی ختم ہو جائے گا۔
کیا یہ طریقہ صرف انپیج سے لائے گئے ٹیکسٹ پر کارآمد ہے یا کیلک پر بھی کام کرتا ہے؟، میں نے اپنے ایک کلک ورک پر ابھی کوشش کی، میرے پاس کوئی فرق نہیں پڑا ویلڈ سے بھی ۔کلک سے ٹیکسٹ لاتے وقت اسے ان گروپ نہیں کرنا پڑتا، پہلے سے ہی ٹیکسٹ کرو کی صورت میں آتا ہے
captureomo.png
 
ویلڈ کرنے سے پہلے ٹکڑوں کو بالکل معمولی سا ایک دوسرے پہ رکھیں ایک ایک کر کے۔ ہر ٹکڑا دوسرے کو مس ہو رہا ہو۔ اس کے بعد ویلڈ کریں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ :)
 
squarened

معطل
ویلڈ کرنے سے پہلے ٹکڑوں کو بالکل معمولی سا ایک دوسرے پہ رکھیں ایک ایک کر کے۔ ہر ٹکڑا دوسرے کو مس ہو رہا ہو۔ اس کے بعد ویلڈ کریں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ہمم، مجھ سے نہیں ہوا.کورل کا زیادہ استعمال نہیں آتا، کچھ دن قبل ہی سیکھنا شروع کیا تھا ۔میں پی.ڈی.ایف مہیا کرتی ہوں ، آپ کر کے نتیجہ بتائیں تو ممنون ہوں گی
https://app.box.com/s/gbqpz5vwu92mh66vr561bz5buzdfqnt4
 
یہ فائل مجھ سے کورل میں ٹھیک سے امپورٹ نہیں ہو پا رہی۔
کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ کورل میں اسے امپورٹ کر کے مجھے کورل کی فائل شیئر کریں۔ اسی فائل کو مکمل کر کے میں آپ کو ارسال کر دوں گا۔
 
جزاک اللہ خیرا بھائی
مجھ سے ہو گیا ۔پہلے صرف ایک دوسرے کے قریب رکھ کر ویلڈ کیا تھا تو باریک سی لکیر آ رہی تھی.اب ایک دوسرے کے اوپر معمولی سا چڑھا کر ویلڈ کیا تو ٹھیک ہو گیا
 
میں نے بھی یہی طریقہ بتایا تھا :)

ویلڈ کرنے سے پہلے ٹکڑوں کو بالکل معمولی سا ایک دوسرے پہ رکھیں ایک ایک کر کے۔ ہر ٹکڑا دوسرے کو مس ہو رہا ہو۔ اس کے بعد ویلڈ کریں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ :)

چلیں خوشی ہوئی آپ کا مسئلہ حل ہو گیا۔
کورل کا کوئی اور مسئلہ ہوا تو بتائیے گا :)
 
arifkarim

معطل
"مجلس" کو Ctrl+U دبا کر Ungroup کریں ۔ پھر نقطوں اور اعراب کے بغیر باقی لفظ کے ٹکڑوں کو سلیکٹ کریں جن میں مسئلہ آ رہا ہے۔ اس کے بعد Arrange کے مینو سے Shaping کے سب مینو میں جائیں اور Weld پر کلک کر دیں۔ تمام ٹکڑے ایک آبجیکٹ میں کنورٹ ہو جائیں گے اور جوڑ بھی ختم ہو جائے گا۔:)

لیٹسٹ کورل ڈرا میں آپ پورے آبجیکٹ پر یہی ٹپ اپلائی کر سکتے ہیں:
b376.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

squarened

معطل
میں نے بھی یہی طریقہ بتایا تھا
جی بالکل آپ نے یہی بتایا تھا، مگر پہلی کوشش میں کامیابی نہیں ملی تھی، یہاں کورل فائل دینے کے لئے ۔ اوپن کیا تو سوچا ایک بار اور کوشش کر لیں تو ہو گیا
اس کے متبادل کوئی اچھا پروگرام؟

میرے علم میں اس سے اچھا ایک ہی پروگرام ہے، مگر آنلائن ٹول ہے اور مفت میں صرف رقعہ فانٹ آزما سکتے ہیں ، وہ بھی محدود حد تک ۔جبکہ سبسکرپشن کے بعد تمام فانٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ویڈیوز دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں کیلک سے بھی اچھا کام کرنے کی آزادی ہے اور ہر کریکٹر کے لئے شیپس بھی بہت زیادہ ہیں، مگر سبسکرپشن بہت مہنگی ہے
eMashq.com

gaph_86_visuel_produit.png
 
Top