کیسے ہیں لوگ

عمرمختارعاجز

لائبریرین
کیسے ہیں لوگ
کسی کی تکلیف پہ مسکراتے ہیں کیسے ہیں لوگ
مشکل پڑے تو چھوڑ جاتے ہیں کیسے ہیں لوگ
بدمست رہتے ہیں بھول جاتے ہیں خدا کی یاد
سر پہ پڑتی ہے تو آنسو بہاتے ہیں کیسے ہیں لوگ
لگا لیتے ہیں جی اپنا اغیار کے ساتھ
اور اپنوں کو بھول جاتے ہیں کیسے ہیں لوگ
کون کرتا ہے کسی کے غموں کا مداوا
لگی آگ کو اور بھی بھڑکاتے ہیں کیسے ہیں لوگ
پیٹ بھر کے سوتے ہیں سبھی لوگ یہاں
پھر بھی ناشکری میں شور مچاتے ہیں کیسے ہیں لوگ
عاجز پہلے خود ہی ناراض کر لیتےہیں
پھر خود ہی آکے مناتے ہیں کیسے ہیں لوگ
نوٹ:پتا نہیں کیسی ہے لیلکن اصلاح چاہتا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ غزل اصلاح سخن فورم میں پوسٹ ہونی چاہئے تھی، اگر واقعی اصلاح درکار ہے۔ دوسرے، اس میں بحر و اوزان کی پابندی نہیں ہے، پھر آپ کی با وزن شاعری میں کیوں پوسٹ کیا گیا ہے۔@محمد خلیل الرحمٰن اسے اصلاح سخن میں منتقل کر دیں۔
 

عمرمختارعاجز

لائبریرین
سر میں نے اس میں پوسٹ کر دی تھی بعد میں پتا چلا کہ اصلاح کے لیے غزل کا اور تھریڈ ہے،اس کے لیے معزرت چاہتا ہوں۔بہرحال اگر آپ برا محسوس نہ کریں تو آپ اس کی اصلاح کر دیں بہت شکریہ
 
Top