حسرت موہانی کیسے چھپاؤں رازِ غم، دیدۂ تر کو کیا کروں ۔ حسرت موہانی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 7, 2011

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کیسے چھپاؤں رازِ غم، دیدۂ تر کو کیا کروں
    دل کی تپش کو کیا کروں، سوزِ جگر کو کیا کروں

    غیر ہے گرچہ ہمنشیں، بزم میں ہے تو وہ حسیں
    پھر مجھے لے چلا وہیں، ذوقِ نظر کو کیا کروں

    شورشِ‌ عاشقی کہاں، اور مری سادگی کہاں
    حُسن کو تیرے کیا کہوں، اپنی نظر کو کیا کروں

    غم کا نہ دل میں‌ ہو گزر، وصل کی شب ہو یوں بسر
    سب یہ قبول ہے مگر، خوفِ سحر کو کیا کروں

    حال میرا تھا جب بتر، تب نہ ہوئی تمہیں خبر
    بعد مرے ہوا اثر، اب میں‌ اثر کو کیا کروں

    دل کی ہوس مٹا تو دی، ان کی جھلک دکھا تو دی
    پر یہ کہو کہ شوق کی "بارِ دگر" کو کیا کروں

    حسرتِ نغز گو ترا، کوئی نہ قدرداں ملا
    اب یہ بتا کہ میں ترے، عرضِ ہنر کو کیا کروں

    (مولانا حسرت موہانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. ہجـــــر

    ہجـــــر محفلین

    مراسلے:
    12
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Brooding
    اسلام و علیکم

    بہت اعلٰی کلام شئر کیا ہے آپ نے

    بہت شکریہ شئر کرنے کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    عمدہ جناب سخنور صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ ہجر اور کاشفی صاحب!
     
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کیسے چھپاؤں رازِ غم، دیدۂ تر کو کیا کروں ۔ مہدی حسن کی آواز میں

     
    • زبردست زبردست × 1
  6. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ!
     

اس صفحے کی تشہیر