انشا اللہ خان انشا کیسی ہی کیوں نہ ہم میں تم میں لڑائیاں ہوں - اِنشاء اللہ خاں "انشا"

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 10, 2014

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    غزل
    (اِنشاء اللہ خاں "انشا" مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
    کیسی ہی کیوں نہ ہم میں تم میں لڑائیاں ہوں
    جب کھِلکھلا کے ہنس دو باہم صفائیاں ہوں

    کیوں کر نہ گدگداہٹ ہاتھوں میں اُس کے اُٹھے
    وہ گوری گوری رانیں جس نے دبائیاں ہوں

    جی چاہتا ہے بولیں پر بولتے نہیں ہیں
    ہوویں اگر تو باہم ایسی رکھائیاں ہوں

    ممکن ہے کوئی ہم سے اِفشائے راز ہووے؟
    سو بار ٹھنڈی سانسیں گو لب تک آئیاں ہوں

    کیوں کر جنوں مجسّم ہو کر نہ دے دکھائی
    جب شورشوں نے دل کی، دھومیں مچائیاں ہوں

    ناز و کرشمہ ایسا، سج دھج غضب یہ جس میں
    اور یہ نمک، یہ گرمی، یہ خوش ادائیاں ہوں

    چتون میں وہ لگاوٹ، سرمہ کی وہ گھلاوٹ
    پھر قہر یہ سحاوٹ، یہ اچپلائیاں ہوں

    مرجائیے نہ کیوں کر ایسے ہوئے یہ ظالم
    جس میں اکھٹی اتنی باتیں سمائیاں ہوں

    پڑھ اور بھی غزل ایک اِنشا اسی طرح سے
    تا شاعروں کے آگے تیری بڑائیاں ہوں
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,601
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    مرجائیے نہ کیوں کر ایسے ہُوئے یہ ظالم
    جس میں اکھٹی اِتنی باتیں سمائیاں ہُوں

    کیا کہنے !

    بہت ہی خوب غزل صاحب!
    تشکّر شیئر کرنے پر
    بہت خوش رہیں :)

     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کیسی ہی کیوں نہ ہم میں تم میں لڑائیاں ہوں
    جب کھِلکھلا کے ہنس دو باہم صفائیاں ہوں

    واہ، خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت شکریہ طارق شاہ صاحب۔ خوش و خرم رہیئے۔۔:)
     
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت شکریہ عاطف بٹ صاحب۔ خوش رہیئے۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    غزل کی پسندیدگی کے لیئے بہت شکریہ محمد محبوب صاحب!۔ خوش رہیئے۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر