کیریمل ساس

سین خے

محفلین
کیریمل ساس

۱ کپ شکر
آدھا کپ پانی

دو تہائی کپ کریم

ترکیب:

ایک بھاری پیندے کے ساس پین میں پانی اور شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لئے رکھیں۔ ڈھک کر پکانا ہے۔

کیریمل ساس کی کافی ترکیبیں جو کہ نیٹ پر موجود ہیں ان میں لکھا ہوتا ہے کہ پیسٹری برش کو پانی میں ڈبو کر کناروں سے شکر کے کرسٹلز صاف کرتے رہیں۔ اگر ڈھک کر پکایا جائے تو کرسٹلز نہیں بنتے۔ جو بھاپ بنتی ہے وہ اصل میں ایسا ہونے سے بچاتی ہے۔ یہ ٹیکنیک بھی مجھے نیٹ سے ہی ملی تھِ اور میرے لئے بے انتہا کامیاب گئی ہے۔

چمچ نہیں چلانا ہے۔ ہلکی آنچ پر پکانے سے یہ ہوگا کہ کرسٹلز نہیں بنیں گے۔ دیر لگے گی اور تھوڑا صبر سے کام لینا پڑے گا لیکن رزلٹ اچھا آئے گا۔

دس سے پندرہ منٹ بعد آپ کو نظر آئے گا کہ شکر پوری طرح حل ہو چکی ہے۔ اگر حل نہ ہو رہی ہو تو ساس پین کو ہلکا سے ہلا لیں۔

شکر حل ہونے کے بعد آپ کو اس سیرپ کو اس وقت تک پکانا ہے جب تک کہ کناروں سے ہلکا سے شہد جیسا رنگ نمودار ہونا شروع نہ ہو جائے۔ ایسے میں آپ ہلکا سا ساس پین کوچکر دیں تاکہ سیرپ ایک جیسا کیریمیلائز ہو جائے۔

جب اچھا کیریمل کا رنگ نمودار ہو جائے تو چولھے پر سے پین کو اتاریں اور اس میں کریم شامل کر دیں۔ اچھا سا وسک کرتے ہوئے دوبارہ اسے چولھے پر رکھیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ کریم اچھی طرح حل نہ ہو جائے۔ زیادہ سے زیادہ دو منٹ لگتے ہیں۔

ٹیٹرا پیک کی کریم تھوڑی گاڑھی ہوتی ہے۔ اس کو دودھ سے تھوڑا سا پتلا کر کے ڈالیں۔ فریج کی ٹھنڈی ہوئی کریم کبھی نہ ڈالیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ہونی چاہئیے۔ اگر آپ نے گاڑھی کریم ڈالی تو ہو سکتا ہے کہ کریم حل نہ ہو پائے اور ساس گرینی ہو جائے۔

اگر کبھی ساس میں لگے کہ کریم حل ٹھیک نہیں ہو پائی ہے یا ساس بہت گاڑھا ہو گیا ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں تھوڑا پانی شامل کریں اور ایک منٹ اور پکا لیں۔

کیریمل ساس ٹھنڈا ہونے پر گاڑھا ہوتا ہے۔ کریم کی مقدار آدھا کپ کی جا سکتی ہے۔ اگر لگے کہ ساس گاڑھا ہو گیا ہے تو وہی بات کہ پانی ڈال کر ایک منٹ اور پکا لیں۔

b3popz.jpg

کوئی شکر کے کرسٹلز کناروں پر آس پاس نہیں بنے ہیں۔ شکر پوری طرح حل ہو چکی ہے۔

eth83n.jpg

سیرپ کیریملائیز ہونا شروع ہو چکا ہے۔میں نے تھوڑا اور کیریملائیز کیا تھا۔ تصویر لینے کی جلدی تھی :D

ftj6rm.jpg

یہ تیار شدہ ساس ہے۔ دیکھیں چکنا بھی ہے اور چمکدار بھی ہے۔ :)

Variations:

کیریمل ساس میں آپ اپنی پسند کا فلیور بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سالٹڈ کیریمل کے لئے ۱ چائے کا چمچ نمک شامل کر دیں لیکن جب ساس تیار ہو چکا ہو اس کے بعد۔ ونیلا پیسٹ اگر موجود ہو تو ڈال سکتے ہیں۔ ہم تو ونیلا ایسنس سے کام چلا لیتے ہیں۔
اورنج ذیسٹ بھی ڈال سکتے ہیں۔
ادرک گھس کر ڈالیں گے تو جنجر کیریمل تیار ہو جائے گا۔
چلی کیریمل بھی بن سکتا ہے۔ تازی لال مرچ اچھی طرح چاپ کر کے ڈال دیں۔
میں نے سالٹڈ کیریمل ہی آج تک بنایا ہے۔ باقی ویریئیشنز میں نے ککنگ شوز وغیرہ میں دیکھی ہیں۔ لکھ دی ہیں شائد کوئی ہو سکتا ہے کہ بنانا چاہے۔ :)
 
آخری تدوین:
میں سمجھتا رہا کہ کیرامل ساس کے لئے تازہ مکھن ہونا ضروری ہے جو کویت میں ملنا بہت مشکل ہے مگر آپ نے ٹیٹرا پیک کی کریم استعمال کر کے سارا مسئلہ ہی حل کر دیا ہے۔ :) بہت بہت شکریہ
 
ہادیہ

محفلین
واہ۔۔۔۔ سین سس زبردست۔ آپ کو بہت سی مختلف چیزیں آتی ہیں پکانی۔۔
اچھا یہ "کریمل ساس" کس کے ساتھ کھاتے ہیں؟
 
اکیلے بھی کھا سکتے ہیں مگر لڑکیاں میٹھی چیز شوق سے نہیں کھاتیں اس لئے چھپ کر کھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
یہ کچھ کھانے کی چیزوں پر ٹاپنگ کے کام آتا ہے جیسے آئس کریم، کسٹرڈ ، کیک وغیرہ
 
کچھ ریسیپیز میں مکھن شامل کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کرنا چاہیں تو تین سے چار کھانے کے چمچ مکھن شامل کر سکتے ہیں۔ کیریمل ساس کی کوئی ہزار ترکیبیں ہیں۔ بٹر اسکوچ ساس کو بھی کچھ شیف کیریمل ساس کہتے ہیں۔

ویکیپیڈیا کی ڈیفینیشن کے حساب سے کیریمل ساس شکر اور کریم سے بنتا ہے جبکہ بٹرا اسکوچ براوَن شوگر، مکھن اور کریم سے بنتا ہے۔ اس کی بھی ریسیپی پوسٹ کر دوں گی۔ پہلے گھر میں یہ ختم ہو جائے اس کے بعد۔

ایک بات رہ گئی۔ یہ ساس دو ہفتے ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں رکھ کر آرام سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
مجھے پتہ تھا اب میرے مراسلے پر "پرمزاح" والی ہی ریٹنگ دی جائے گی۔۔ بھئی جس چیز کا علم نہیں وہ پوچھنا چاہیئے۔ لئیق بھائی آپ زیادہ ہنسیں مت ۔۔آپ گاؤں میں رہتے ہوتے اور سردیوں میں ساگ کھانا پڑتا ہفتے میں کم از کم دو بار۔۔ تو ایسی شہری چیزوں کا آپ کو بھی علم نہیں ہونا تھا اچھا۔۔۔:oops::p
 
سین خے

محفلین
واہ۔۔۔۔ سین سس زبردست۔ آپ کو بہت سی مختلف چیزیں آتی ہیں پکانی۔۔
اچھا یہ "کریمل ساس" کس کے ساتھ کھاتے ہیں؟

شکریہ ہادیہ :)
آئس کریم پر کسٹرڈ، پڈنگ وغیرہ پر ڈال کر کھایا جا سکتا ہے جیسے لئیق بھائی نے بتایا۔ آئس کریم کے ساتھ کوئی بسکٹ بھی سرو کئیے جا سکتے ہیں اور ڈرائی فروٹس بھی ڈالے جا سکتے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
اکیلے بھی کھا سکتے ہیں مگر لڑکیاں میٹھی چیز شوق سے نہیں کھاتیں اس لئے چھپ کر کھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
یہ کچھ کھانے کی چیزوں پر ٹاپنگ کے کام آتا ہے جیسے آئس کریم، کسٹرڈ ، کیک وغیرہ
ہاہاہا۔۔۔ واقعی لڑکیوں سے میٹھی چیزیں بالکل بھی نہیں کھائی جاتی۔۔
شکریہ:)
 
سین خے

محفلین
آئس کریم کے لئے کونسا فلیور مناسب رہے گا؟ میرا خیال ہے کوئی اور فلیور شامل کئے بغیر استعمال کیا جائے۔

آئس کریم کے ساتھ اورنج ذیسٹ والا چلے گا۔ چاکلیٹ آئس کریم اور ونیلا آئس کریم دونوں کے ساتھ۔ :)
اگر کافی آئس کریم ہے تو سادہ بہتر رہے گا۔ کیریمل آئس کریم بنانی ہے تو ساس تھوڑا سا آئس کریم مکسچر میں شامل کر دیں۔
 
سردیوں میں ساگ کھانا پڑتا ہفتے میں کم از کم دو بار
ہمارے گھر میں ساگ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے ، البتہ یہ بات درست ہے کہ ایک ہی چیز بار بار کھائی جائے تو بندہ اکتا جاتا ہے۔
میں زیادہ نہیں ہنسا تھا بس مسکرایا تھا۔ ہلکا سا
 
اگر کافی آئس کریم ہے تو سادہ بہتر رہے گا۔ کیریمل آئس کریم بنانی ہے تو ساس تھوڑا سا آئس کریم مکسچر میں شامل کر دیں۔
میں تو بس ونیلا، چاکلیٹ اور فیش مینگو آئس کریم ہی بناتا ہوں۔ بچوں کو مکسڈ فلیور کی آئس کریم کا شوق ہے اس لئے سوچ رہا ہوں کہ ان کو ونیلا آئس کریم پر چاکلیٹ یا کیرامل کی ٹاپنگ کر کے دی جائے۔
 
اس طرح کی رچ ٹاپنگز کا مزا ویسے سادی ونیلا آئس کریم کے ساتھ ہی آتا ہے :)
 
لیکن اگر سادہ آئس کریم میں فرائڈ بادام ڈالے ہوں تو کیا کہنے ۔ ہادیہ آپ نے کبھی فرائڈ بادام کھائے ہیں؟ بہت لذیذ لگتے ہیں کبھی گھر والوں کو کھلا کر دیکھیں :)
 
نہیں میں نے نہیں کھائے کبھی۔۔ :)
کیسے بناتے؟ کیا صرف فرائی کرتے ہیں؟
 
نہیں میں نے نہیں کھائے کبھی۔۔ :)
کیسے بناتے؟ کیا صرف فرائی کرتے ہیں؟
جی بالکل آئل میں ہلکا سا فرائی کرتے ہیں، زیادہ فرائی نہیں کرنے بہت جلدی جل جاتے ہیں۔ کسی بھی میٹھی ڈش پر فرائڈ بادام کی ٹاپنگ بہت اچھی لگے کی دیکھنے میں بھی کھانے میں بھی۔ :)
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
زبردست ترکیب۔ جزاک اللہ
بٹر کریمل ساس
جو پین کیک میں لگاکر کھاتے ہیں وہ بھی زبردست ہوتا ہے
حیرت انگیز مہارت رکھنے والے شیف کا نام جمی اولیور ہے
جو ہر کام بہت مہارت کے ساتھ منٹوں میں کرتا ہے
 
فرقان احمد

محفلین
کیریمل ساس

۱ کپ شکر
آدھا کپ پانی

دو تہائی کپ کریم

ترکیب:

ایک بھاری پیندے کے ساس پین میں پانی اور شکر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لئے رکھیں۔ ڈھک کر پکانا ہے۔

کیریمل ساس کی کافی ترکیبیں جو کہ نیٹ پر موجود ہیں ان میں لکھا ہوتا ہے کہ پیسٹری برش کو پانی میں ڈبو کر کناروں سے شکر کے کرسٹلز صاف کرتے رہیں۔ اگر ڈھک کر پکایا جائے تو کرسٹلز نہیں بنتے۔ جو بھاپ بنتی ہے وہ اصل میں ایسا ہونے سے بچاتی ہے۔ یہ ٹیکنیک بھی مجھے نیٹ سے ہی ملی تھِ اور میرے لئے بے انتہا کامیاب گئی ہے۔

چمچ نہیں چلانا ہے۔ ہلکی آنچ پر پکانے سے یہ ہوگا کہ کرسٹلز نہیں بنیں گے۔ دیر لگے گی اور تھوڑا صبر سے کام لینا پڑے گا لیکن رزلٹ اچھا آئے گا۔

دس سے پندرہ منٹ بعد آپ کو نظر آئے گا کہ شکر پوری طرح حل ہو چکی ہے۔ اگر حل نہ ہو رہی ہو تو ساس پین کو ہلکا سے ہلا لیں۔

شکر حل ہونے کے بعد آپ کو اس سیرپ کو اس وقت تک پکانا ہے جب تک کہ کناروں سے ہلکا سے شہد جیسا رنگ نمودار ہونا شروع نہ ہو جائے۔ ایسے میں آپ ہلکا سا ساس پین کوچکر دیں تاکہ سیرپ ایک جیسا کیریمیلائز ہو جائے۔

جب اچھا کیریمل کا رنگ نمودار ہو جائے تو چولھے پر سے پین کو اتاریں اور اس میں کریم شامل کر دیں۔ اچھا سا وسک کرتے ہوئے دوبارہ اسے چولھے پر رکھیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ کریم اچھی طرح حل نہ ہو جائے۔ زیادہ سے زیادہ دو منٹ لگتے ہیں۔

ٹیٹرا پیک کی کریم تھوڑی گاڑھی ہوتی ہے۔ اس کو دودھ سے تھوڑا سا پتلا کر کے ڈالیں۔ فریج کی ٹھنڈی ہوئی کریم کبھی نہ ڈالیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ہونی چاہئیے۔ اگر آپ نے گاڑھی کریم ڈالی تو ہو سکتا ہے کہ کریم حل نہ ہو پائے اور ساس گرینی ہو جائے۔

اگر کبھی ساس میں لگے کہ کریم حل ٹھیک نہیں ہو پائی ہے یا ساس بہت گاڑھا ہو گیا ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں تھوڑا پانی شامل کریں اور ایک منٹ اور پکا لیں۔

کیریمل ساس ٹھنڈا ہونے پر گاڑھا ہوتا ہے۔ کریم کی مقدار آدھا کپ کی جا سکتی ہے۔ اگر لگے کہ ساس گاڑھا ہو گیا ہے تو وہی بات کہ پانی ڈال کر ایک منٹ اور پکا لیں۔

b3popz.jpg

کوئی شکر کے کرسٹلز کناروں پر آس پاس نہیں بنے ہیں۔ شکر پوری طرح حل ہو چکی ہے۔

eth83n.jpg

سیرپ کیریملائیز ہونا شروع ہو چکا ہے۔میں نے تھوڑا اور کیریملائیز کیا تھا۔ تصویر لینے کی جلدی تھی :D

ftj6rm.jpg

یہ تیار شدہ ساس ہے۔ دیکھیں چکنا بھی ہے اور چمکدار بھی ہے۔ :)

Variations:

کیریمل ساس میں آپ اپنی پسند کا فلیور بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سالٹڈ کیریمل کے لئے ۱ چائے کا چمچ نمک شامل کر دیں لیکن جب ساس تیار ہو چکا ہو اس کے بعد۔ ونیلا پیسٹ اگر موجود ہو تو ڈال سکتے ہیں۔ ہم تو ونیلا ایسنس سے کام چلا لیتے ہیں۔
اورنج ذیسٹ بھی ڈال سکتے ہیں۔
ادرک گھس کر ڈالیں گے تو جنجر کیریمل تیار ہو جائے گا۔
چلی کیریمل بھی بن سکتا ہے۔ تازی لال مرچ اچھی طرح چاپ کر کے ڈال دیں۔
میں نے سالٹڈ کیریمل ہی آج تک بنایا ہے۔ باقی ویریئیشنز میں نے ککنگ شوز وغیرہ میں دیکھی ہیں۔ لکھ دی ہیں شائد کوئی ہو سکتا ہے کہ بنانا چاہے۔ :)
زبردست شراکت! بے پناہ داد! :) :) :)
 
Top