کیبل نیٹ ایکسپرٹ متوجہ ہوں::

السلام علیکم دوستوں میرا ایک عرصہ سے جو نیٹ سے تعلق قائم رہا ہے بلکہ میری نیٹ کی دنیا میں آمد جس طریقہ کار سے ہوئی وہ کچھ اسطرح تھی http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کمپیوٹر-پر-انٹر-نیٹ-چلائے-بزریعہ-موبائل.31575/

اسوقت میرے پاس اسکے علاوہ کوئی اور زریعہ موجود نہیں تھا نیٹ سے جڑنے کا۔۔۔۔
مگر اب اللہ کے فضل سے ہمارے علاقے میں کیبل نیٹ کی سہولت آگئی ہے
مگر مجھے اس سروس کے بارے میں کچھ خاص معلومات نہیں اور اگر کیبل نیٹ والے سے کچھ اسطرح کے سوالات پوچھے تو کیبل نیٹ والا تو اپنے مفاد کی خاطر سب اچھا ہے کی نوید سناتا ہے
اس بارے میں دوستوں سے کچھ سوالات کے جوابات اور رائے مطلوب ہے
::میرے گھر سے کیبل نیٹ کی ڈیوائس جہاں پر نیٹ کا کنکشن ہونا ہے تقریباً 120 تا130 میٹر کے فاصلے پر موجود ہے کیا اتنے طویل فاصلے سے اگر نیٹ کی تار لائی جائے تو اس سے نیٹ کی اسپیڈ پر کوئی فرق پڑے گا؟؟
::نیٹ کیبل کس قسم و کمپنی کی بہتر رہے گی ؟؟
:: اگر نیٹ کیبل کے درمیان جوڑ ہو تو کیا اس سے بھی نیٹ کی اسپیڈ اور کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے ؟؟
::کیا اس فاصلے کے درمیاں کسی ڈیوائس کی لازمی ضرورت پڑے گی ؟؟؟؟؟
::واضح رہے کہ کیبل نیٹ کی تار میں نے ہی خریدنی ہے اگر نیٹ نہ چلے زیادہ فاصلے کی وجہ سے یا کوئی اورگڑھ بڑھ ہوئی تو میری خریدی ہوئی تار ضائع جائے گی جسکی قیمت ہزاروں میں ہے
۔
۔
کوئی اور بھی معلومات یا ٹپس ہے اس بارے میں تو شئیر کریں
جزاک اللہ
 

عسکری

معطل
جی درمیاں میں ایک راؤٹر جسے ہم ڈیوائڈر کہتے ہیں لگتا ہے جو بجلی سے چلتا ہے
جس میں ایک پورٹ میں آنے والی تار اور 7 پورٹ میں جانے والی تاریں لگائی جاتی ہین کسی بھی ایک میں لگا دیں کافی ہے ۔
یہ والا
6111_200t.gif
 

عسکری

معطل
اور تار کو فلیکس ایبل پائپ میں کرا لین تاکہ لمبے عرصے تک محفوظ رہے اور دھوپ بارش سے خراب نا ہو ۔ ویسے تا اتنی مہنگی تو نہیں ہو سکتی نا بھائی جان؟۔
 

پردیسی

محفلین
آپ کدھر غائب ہیں پہلے یہ بتائیں :(
بھائی جی بس محفل کا صفحہ لاگن کر کے چھوڑ دیتا تھا اور پھر کبھی کوئی کام کبھی کوئی۔۔۔ پچھلے ایک ہفتہ پہلے ہماری نیوز سائٹ ہیک ہوگئی تھی۔۔اس کو ٹھیک کیا۔۔ پھر ہیک ہوگئی۔۔۔اب اپنے امریکہ سے سرور پر دو دو سیکورٹیاں لگا کر ہوسٹنگ لی ہے۔۔۔آجکل اسی پر کام کر رہا ہوں۔۔بس آج کی رات اور کل کی رات کا کام باقی ہے۔۔۔۔پھر مزے ہی مزے
 

شمشاد

لائبریرین
مہنگی ہی ہو گی۔ اگر 30 روپے میٹر بھی ہوئی تو 150 میٹر کے ساڑھے چار ہزار لگ جائیں گے۔
 

عسکری

معطل
بھائی جی بس محفل کا صفحہ لاگن کر کے چھوڑ دیتا تھا اور پھر کبھی کوئی کام کبھی کوئی۔۔۔ پچھلے ایک ہفتہ پہلے ہماری نیوز سائٹ ہیک ہوگئی تھی۔۔اس کو ٹھیک کیا۔۔ پھر ہیک ہوگئی۔۔۔ اب اپنے امریکہ سے سرور پر دو دو سیکورٹیاں لگا کر ہوسٹنگ لی ہے۔۔۔ آجکل اسی پر کام کر رہا ہوں۔۔بس آج کی رات اور کل کی رات کا کام باقی ہے۔۔۔ ۔پھر مزے ہی مزے
ملنگوں کو بھول کر پردیسی بھائی ؟ یہ تو ظلم ہے نا
 

پردیسی

محفلین
ملنگوں کو بھول کر پردیسی بھائی ؟ یہ تو ظلم ہے نا
بھائی یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔۔۔ اگر ایسا ہونے لگا تو پھر پیچھے کیا رہ جائے گا۔۔۔عام لوگ تو پہلے ہی اعتبار کے قابل نہیں اب اگر ملنگ بھی اعتبار کے قابل نہ رہے تو پھر ۔۔۔ توبہ توبہ :notworthy:
 

عسکری

معطل
بھائی یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔۔۔ اگر ایسا ہونے لگا تو پھر پیچھے کیا رہ جائے گا۔۔۔ عام لوگ تو پہلے ہی اعتبار کے قابل نہیں اب اگر ملنگ بھی اعتبار کے قابل نہ رہے تو پھر ۔۔۔ توبہ توبہ :notworthy:

ویب کو لے کر آپ ہمیں بھول گئے اس بات کا ثبوت ہے :cautious: ہم نے جو خواب لاہور وزٹ کے دیکھے تھے وہ فنا ہو گئے:grin:
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمیں کالج کی نیٹورکنگ کے لئے آپٹک فائبر کیبل تین جوڑے فائبر کے ساتھ تیس یورو کی پڑی ہے سو میٹر
 
Top