کیا یہ میرے ایمان کی خرابی ہے۔۔

غازی عثمان

محفلین
گزشتہ روز کراچی میں ایک مظاہرے کے دوران سویڈن کے جھنڈے کو جلتا دیکھ کر میرے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ،،
میں بہت دیر سے سوچ رہا ہوں کہ کیا ایسا ہونا ٹھیک ہے،، یا یہ میرے ایمان میں خرابی کی علامت ہے،،


آپ تمام افراد کی رائے درکار ہے،
 

arifkarim

معطل
میں بھی نارویجن جھنڈے کو لاہور میں جلتا دیکھ کر یہی سوال کر رہا ہوں:
اسلام کے کونسے قانون میں لکھا ہے کہ چند افراد کے گناہ کی سزا اس پوری قوم کے قومی پرچم کو جلا کر دی جائے؟
 

دوست

محفلین
یہ ہماری پرانی بیماری ہے بس پتا چل جائے کہ فلاں کس ملک کا ہے اور رگڑ دو پورے ملک کو ہی۔ جھنڈے جلاؤ گالیاں دو۔ چاہے شریر دو چار کی تعداد میں ہی کیوں نہ ہوں پوری قوم کی ماں بہن ایک کرکے رکھ دو۔ یہی اسلام ہے۔
 
Top